Tag: Karachi police encounter

  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک متعدد گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک متعدد گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    کلفٹن بلاک ون میں پولیس نے مبینہ مقابلےکہ بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں  گرفتار کیا، جن کی شناخت سہیل اور گلاب کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس سے پہلے پولیس نے درخشاں تھانے کی حدود سی ویو میں مقابلے بعد ملزم امان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم ساتھی کے ہمراہ سی ویو پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-encounters-one-killed-3-arrest/

  • راشد منہاس روڈ پر پولیس سے مقابلہ، 2 ڈاکو انجام کو پہنچ گئے

    راشد منہاس روڈ پر پولیس سے مقابلہ، 2 ڈاکو انجام کو پہنچ گئے

    کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پرشارع فیصل پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، اس دوران 2 ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے 3 پستول، چھینے گئے موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ ڈاکو راشد منہاس روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، پولیس کو دیکھ کرفائرنگ کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر پولیس نے بھی کمر کس لی ہے، گزشتہ ہفتے بھی اجمیر نگری میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو ئے، جن سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زرینہ کالونی قبرستان کے قریب لوٹ مار کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم اور سراج کے نام سے ہوئی۔

    بلال کالونی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جن سے 2 پستول، چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت محسن خان اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔

    کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی سیکٹر 2 میں بھی ایک مبینہ پولیس مقابلہ ہوا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، زخمی ملزم کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی۔

  • کراچی : پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    کراچی : پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    کراچی : کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اورنگی ٹاؤن میں شوہر نےگولی مار کر بیوی کو قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر5میں زمان ٹاؤن پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے3 پستول اور 2 موٹرسائکلیں برآمد لرلی گئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم ملزمان موجودگی کی خفیہ اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی تھی، ملزمان سوکوارٹر فٹبال گراؤنڈ کے قریب موجود تھے۔

    ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش میں فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا، مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ اسلامیہ کالونی میں فائرنگ سے ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 45سالہ ذکیہ کے نام سے ہوئی، مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ اور نشے کا عادی ہے، جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم اس سے قبل بھی جیل جاچکا ہے۔

    علاوہ ازیں کورنگی مہران ٹاؤن شیطان چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی نوجوان شناخت 18 سالہ محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے، متوفی نوجوان کو دکان بند کرنے کے دوران شٹر سے کرنٹ لگا۔

  • کراچی: پولیس مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: پولیس مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: جمشید کوارٹرز میں پولیس مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس نے پیچھا کرنے کے بعد ملزم پر گولی چلادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جمشید کوارٹرز میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی ہے اس مقابلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    فوٹیج میں پردہ پارک کے قریب پولیس اہلکاروں کو ملزم کاتعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے، موٹر سائیکل سوار ملزم پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر اسلحہ پھینک دیتا ہے، پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منیر جاں بحق ہوگیا۔

    فوٹیج میں ملزم منیر کو اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ملزم منیر عادی جرائم پیشہ تھا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزم موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا، مارے گئے ملزم منیر پر 3 تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزم کے ساتھیوں مظفر چانڈیو اور نادر علی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • کراچی میں پولیس مقابلہ، ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان شہید

    کراچی میں پولیس مقابلہ، ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان شہید

    کراچی : گلستان جوہرمیں ڈاکوؤں سےمقابلےمیں ایڈیشنل ایس ایچ اورحیم خان شہید ہوگئے، آئی جی سندھ نے سب انسپکٹر کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان شہید ہوگئے۔

    ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔

    پولیس مقابلے میں ایس ایچ او کی شہادت کے واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ خالد بن ولیدروڈ پر بینک سے رقم نکال کر شہری گاڑی میں سوارہوا، کار سوار ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی، اطلاع ملنےپرفیروز آباد پولیس ملزمان کا تعاقب کررہی تھی، وائرلیس پرپیغام نشتر ہوتے ہی ضلع بھرکی پولیس متحرک ہوئی۔

    پولیس نے بتایا کہ گلستان جوہر پولیس نےسفاری پارک کےقریب ناکہ لگایاتھا، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر رحیم خان شہید ہوگئے ، واردات کے بعد ملزمان فرار ہیں ، جن کی تلاش جاری ہے۔

    آئی جی سندھ نے گلستان جوہر مقابلے میں سب انسپکٹر کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی۔

    گلستان جوہرمقابلےکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہیں ، فوٹیج میں سفیدکارکوپہلے گزرتےدیکھاگیا ، بعد میں پولیس موبائل آئی ، پولیس موبائل جیسے ہی رکی فائرنگ شروع ہوگئی۔

    فوٹیج میں پولیس اہلکار کو موبائل سے اتر کر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، پولیس اہلکاروں کو پوزیشن لینے کا بھی موقع نہیں ملا۔

  • کراچی : طارق روڈ پر پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : طارق روڈ پر پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس نے طارق روڈ پر مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان گھرمیں ڈکیتی کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے طارق روڈ پر فیروز آباد تھانے کی حدود میں تین مسلح ڈاکوایک گھرمیں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی، اس دوران کسی شخص نے موقع پا کر مددگار15پر اطلاع کردی۔

    اطلاع ملتے ہہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ڈاکو پولیس کو دیکھتے ہی بد حواس ہوگئے اور پولیس پر  فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں ڈاکو زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا مال اور اسلحہ برآمد کرلیا، ہلاک ہونے والے ملزمان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2ملزمان مارے گئے

    نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2ملزمان مارے گئے

    کراچی : نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ دس ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ہجرت کالونی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھتے میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا، رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی سرچ آپریشن کیا، جس میں دو ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ پانچ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیتے ہوئے تحقیقاتی عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان پکڑے گئے۔

  • کراچی:مبینہ پولیس مقابلے،  ایک ملزم ہلاک،3 گرفتار

    کراچی:مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک،3 گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سرسید پولیس سے مبینہ مقابلے میں زخمی ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایک ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔

    پولیس نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    دوسری جانب لیاری کے علاقے کلری میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، موچکو میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    ریسکیو زرائع کے مطابق کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔

  • کراچی:مبینہ پولیس مقابلے،6دہشتگرد ہلاک

    کراچی:مبینہ پولیس مقابلے،6دہشتگرد ہلاک

    کراچی: دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے،پولیس کے مبینہ مقابلوں میں چھ ملزمان ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ، ڈیٹونیٹر اور بارود برآمد کرلیا گیا، اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر بارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کردی ہے۔

    لیاری کےعلاقے کشتی چوک کے قریب پولیس سے مڈبھیڑ میں لیاری گینگ وار کے تین ملزمان ہلاک ہو گئے، ملزمان کی شناخت سمیر کچل اور راشد عرف ملا کے نام سے ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان ظفر بلوچ کے قتل سمیت سوافراد کے قتل میں ملوث تھے جبکہ سمیر کچل بابا لاڈلا کا قریبی ساتھی تھا۔

    اورنگی ٹاؤن ہی کےعلاقے طوری بنگش میں ایک گھر پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا، جس پرملزمان نے فائرنگ شروع کردی، مبینہ مقابلے میں دو دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لئےگئے، جو دوران علاج دم توڑ گئے۔

    ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ، ڈیٹونیٹراور بارود برآمد ہوا، ساتھ ہی بارود سے بھری موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لی گئی۔ قائدآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

  • کراچی :مبینہ پولیس مقابلے، گینگ وار گروپ کے 4ملزمان ہلاک

    کراچی :مبینہ پولیس مقابلے، گینگ وار گروپ کے 4ملزمان ہلاک

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں گینگ وارگروپ کے چار ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    کراچی کے علاقے لیاری میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں لیاری گینگ وار کے چارملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق مقابلے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کے باعث ہوئے۔

    ملزمان میں دو کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے اور دو کا عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان قتل ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب منگھو پیر روڈ پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔