Tag: Karachi police encounter

  • کراچی:3مقابلوں میں 2 پولیس اہلکار سمیت 3ملزمان ہلاک

    کراچی:3مقابلوں میں 2 پولیس اہلکار سمیت 3ملزمان ہلاک

    کراچی: شہرِ قائد میں ہونے والے چار مقابلوں میں دوپولیس اہلکار جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے، مقابلے ایک ٹارگٹ کلر ماراگیا اور دو دہشتگرد مارے گئے۔

    کراچی میں پولیس مقابلوں میں تیزی آگئی،  خالید بن ولید روڈ پرشہریوں سے لوٹ مارکرنے والے ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی، فائرنگ سے اہلکار محمد معرفت جاں بحق اور مہتاب زخمی ہوگیا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس میں بھی پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ساجد جاں بحق اور قدیر زخمی ہوگیا۔

    بلدیہ ٹاؤن میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں گل حیدرنامی ٹارگٹ کلر مارا گیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔

  • کراچی: بھینس کالونی میں پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک، 2اہلکار شہید

    کراچی: بھینس کالونی میں پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک، 2اہلکار شہید

    کراچی: بھینس کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی نمبر آٹھ کے علاقے میں لوٹ مار میں مصروف ڈاکوؤں اور پولیس اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد ہوا۔

    ہلاک ہونیوالے ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار اور مزاحمت پر فائرنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

    ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی سعید اور کانسٹبل اعجاز شدید زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیکو لیگل آفیسر جناح اسپتال نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا اور لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے بعد جناح اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہیں۔

    اے ایس آئی سعید اور کانسٹیبل اعجاز سکھن تھانے میں تعینات تھے، پولیس کے مطابق ملزمان لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر شہریوں کا قتل کر دیتے تھے۔

  • کراچی،گلزار ہجری میں مبینہ پولیس مقابلےمیں چار ڈاکو ہلاک

    کراچی،گلزار ہجری میں مبینہ پولیس مقابلےمیں چار ڈاکو ہلاک

    کراچی: شہر قائد کےعلاقے گلزار ہجری میں پولیس سے مبینہ مقابلےمیں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق گلزار ہجری روفی باڑہ مارکیٹ کے قریب پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں موجود ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث تھے، ملزمان سپر ہائی وے پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔