Tag: karachi police in action

  • کراچی : پولیس کی بروقت کارروائی، تاجر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا

    کراچی : پولیس کی بروقت کارروائی، تاجر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا

    کراچی : کورنگی میں پولیس ایک مقامی تاجر کی مدد کو اس وقت پہنچ گئی جب اس کی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ نے ہی اس پر قاتلانہ حملہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس اے کے انڈسٹری کے تاجر علی محمد شیخ پر قاتلانہ حملے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔

    کورنگی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے حملہ آور کو گرفتار کرلیا، اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ علی محمد شیخ پر ان کی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ نے قاتلانہ حملہ کیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نجی گارڈ کمپنی کا ملازم ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واضح طور پر تاجر پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرنے سے پہلے نشانہ باندھتے دیکھا جاسکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آخر سیکیورٹی گارڈ نے ایسا عمل کیوں کیا؟ اس کیس کی تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے۔