Tag: karachi police muqabala

  • پولیس مقابلوں میں چارملزمان ہلاک، بارہ گرفتار، اسلحہ برآمد

    پولیس مقابلوں میں چارملزمان ہلاک، بارہ گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں چارملزمان مارے گئے، تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کرلیا۔

    پولیس نے پی آئی بی کالونی میں سرچ آپریشن کیا جہاں مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ دو زخمیوں سمیت چارملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیا، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ ، دستی بم برآمد کرلیا۔

    منگھوپیر کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، مسلح افراد کا فائرنگ اور دستی بم سے حملہ پولیس نے جوابی فائرنگ میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے،ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل ملی ہے.

    پولیس کاکہنا ہے کہ موٹرسائیکل میں مشکوک سامان موجود ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ رینجرز نے گلشن اقبال اور گڈاپ کے علاقوں میں کارروائیاں کرکے عسکری ونگ کے چار ملزمان کوگرفتارکرلیا.

    ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے.

     

  • کراچی:ڈیفنس میں پولیس مقابلہ، 4دہشت گرد گرفتار

    کراچی:ڈیفنس میں پولیس مقابلہ، 4دہشت گرد گرفتار

    کراچی : ڈی ایچ اے فیز ون میں ڈیفنس پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم جماعت کے چار دہشت گرد گرفتار کر لئے، پولیس کے مطابق ملزمان دستی بم حملوں سمیت فرقہ وارانہ کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ فیز ون میں پولیس نے مقابلے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی ساوتھ ڈاکٹر فاروق کے مطابق گرفتار دہشت گردوں حنیف عرف کالا اشرف علی عرف بھولو رحمت اللہ اور زاہد حسین کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے چار کلو بارودی مواد ڈیٹو نیٹر بال بیرنگ اور چار پستول برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد لی مارکیٹ کے قریب جوئے کے اڈے میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہے جس میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ شہر میں جاری فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں مخالف فرقے کے چھ افراد کو قتل کیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

    دوسری جانب یوپی موڑ کے قریب ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، شہریوں نے خوب درگت بنا کر ڈاکو کو پولس کے حوالے کر دیا۔

  • کراچی:  2مبینہ پولیس مقابلے ،4ملزمان ہلاک

    کراچی: 2مبینہ پولیس مقابلے ،4ملزمان ہلاک

    کراچی : ناردن بائی پاس اور لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران چار ملزمان مارے گئے، مسروقہ موٹر سائیکلوں سے بھر اٹرک اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلوں سے بھرا ٹرک اور دستی بموں سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    لیاری میں پولیس کی بھاری نفری نے خفیہ اطلاع ملنے سرچ آپریشن کیا، اس دوران ملزمان نے پولیس سے مزاحمت کی، فائرنگ کے مبینہ تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا جبکہ ملزمان قتل، بھتہ خوری اور دستی بم حملوں میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

  • کراچی: سرچ آپریشن اور پولیس مقابلے جاری، ایک ملزم ہلاک ، 40 گرفتار

    کراچی: سرچ آپریشن اور پولیس مقابلے جاری، ایک ملزم ہلاک ، 40 گرفتار

    کراچی : سرچ آپریشن اور پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا، گلبرگ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چالیس افراد کو حراست میں لے لیا۔

    کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس کےمطابق لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں جرائم پیشہ افرادکی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    جوابی فائرنگ کے نتیجےمیں لیاری گینگ وار کا ایک ملزم الن مارا گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھا۔

    چاکیواڑہ کے ہی علاقے سے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آوان بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب گلبر گ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چالیس افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مبینہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، سائیٹ کے علاقے سے پولیس نےمبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

  • کراچی: پولیس مقابلے، 3مبینہ ملزمان ہلاک ، 40 گرفتار

    کراچی: پولیس مقابلے، 3مبینہ ملزمان ہلاک ، 40 گرفتار

    کراچی: ڈاکوؤں نے باپ اور بیٹے کو ابدی نیند سلادیا جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چالیس افراد کو حراست میں لے لیا۔

    مجرموں کی وارداتیں، رینجرزاورپولیس کی ڈاکووؤں اور مجرموں کی سرکوبی کی سرتوڑکوششیں جاری ہیں، کورنگی میں ڈاکوؤں نے باپ اور بیٹے کو موت کی نیند سلادیا، پولیس کے مطابق ڈاکو جیسے ہی گھر میں داخل ہوئے مکینوں نے مزاحمت کردی۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کے سات افراد زخمی ہوئے، جن میں باپ اور بیٹا اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

    دوسری جانب سپر ہائی وے افغان بستی کے قریب رینجرز سے مقابلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    نیو کراچی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا، گلبہار کے علاقے سے پولیس نے ٹی ٹی پی کے چارمشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ ،دستی بم، مسروقہ موٹر سائیکل اور رکشہ برآمد کرلیا۔

    عائشہ منزل، شاہ فیصل کالونی اور الفلاح کے علاقوں سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

  • کراچی:مبینہ پولیس مقابلے،  ایک ملزم ہلاک،3 گرفتار

    کراچی:مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک،3 گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سرسید پولیس سے مبینہ مقابلے میں زخمی ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایک ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔

    پولیس نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    دوسری جانب لیاری کے علاقے کلری میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، موچکو میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    ریسکیو زرائع کے مطابق کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔

  • کراچی: سہراب گوٹھ پولیس مقابلہ،4 ملزمان ہلاک

    کراچی: سہراب گوٹھ پولیس مقابلہ،4 ملزمان ہلاک

    کراچی:  سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈو سمیت چار مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔

    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس اور مشتبہ دہشتگردوں کا آمنا سامنا ہوا، دوطرفہ فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے کمانڈو سمیت چار ملزمان مارے گئے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کی شناخت اکبر بادشاہ کے نام سے ہوئی ہے، فرار ہونے والے دوملزمان میں سے گوہر کا تعلق تحریک طالبان سے ہے اور اس کا بھائی ایک مذہبی جماعت کا اہم عہدیدار ہے۔

     راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ تین خودکش حملہ آوروں سمیت چھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

  • کراچی :مبینہ پولیس مقابلے، گینگ وار گروپ کے 4ملزمان ہلاک

    کراچی :مبینہ پولیس مقابلے، گینگ وار گروپ کے 4ملزمان ہلاک

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں گینگ وارگروپ کے چار ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    کراچی کے علاقے لیاری میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں لیاری گینگ وار کے چارملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق مقابلے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کے باعث ہوئے۔

    ملزمان میں دو کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے اور دو کا عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان قتل ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب منگھو پیر روڈ پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

  • کراچی: فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، مقابلے میں 2ملزمان ہلاک

    کراچی: فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، مقابلے میں 2ملزمان ہلاک

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ایک زخمی ہو گیا، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس زرائع کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ساجد زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، فیڈرل بی ایریا میں واٹر پمپ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سےاینٹی کرپشن میں تعینات پولیس اہلکاراقبال زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کےلئےاسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب سپرہائی وے پر گنا منڈی کے قریب مشتبہ افراد کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں دو ملزمان مارے گئے، جن کو لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: 13افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: 13افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی پولیس نے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

    سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر کاشف شاہ عرف بخاری نے پانچ پولیس اہلکاروں اور ایس آئی علیم شاہ کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ، ملزم نے اورنگی ٹاؤن یوسی سات کے ناظم وقار احمد کو بھی قتل کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے پچاس سے زائد ڈکیتیوں کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں مقابلے کے بعد پولیس نے کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔

    منگھوپیر کے علاقے خیر محمد گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کردی گئی،  پولیس کی جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان سے تھا، مقابلے کے دوران ایک اے ایس آئی عمران زخمی ہوا۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، جو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔