Tag: karachi police operation

  • کراچی پولیس کی کارروائی، 16 سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائی، 16 سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : سچل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    شہر قائد میں راہزنی اور دیگر وارداتیں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن عوام کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر جرائم پیشہ افراد کو لگام ڈالنے میں ناکامی کا الزام لگایا جاتا جارہا ہے۔

    تاہم پولیس نے شہر قائد میں جرائم عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 16 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے 20 سے زائد چھینے گئے موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی فینسی ویو اپارٹمنٹ گلزار ہجری میں کی گئی جب کہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان بیس سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور ملزمان نے دوران تفتیش متعدد علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف بھی کرلیا ہے۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

  • کراچی : پولیس کا سرچ آپریشن ، 33مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : پولیس کا سرچ آپریشن ، 33مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : شہر میں رات گئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، بلدیہ میں پولیس آپریشن کے نتیجے میں33مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے‌‌۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق آپریشن کے دوران گھر گھرتلاشی کے عمل میں  6ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 33مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

    ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں ہیں، گلبرگ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل کوگرفتار کرلیا، گرفتارملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    پیرآباد میں کارروائی کے دوران پولیس نے ناقص سیمنٹ سے بھرا ٹرک پکڑا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے سیمنٹ کی 700 بوریاں اور ٹرک قبضے میں لے لیا ہے جبکہ شارع نورجہاں پولیس نے 2ملزمان رضوان اور عامر بشیر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب کورنگی کے علاقے میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے واقعے میں حساس اداروں نے پیش رفت حاصل کرلی، حساس ادارے کے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا یہ سلیپرسیل ایک مہینے کے وقفے سے کارروائی کرتا ہے۔

    اس سے قبل اکیس مئی کو بہادر آباد کے علاقے میں پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس کے بعد تئیس جون کو سائیٹ میں روزہ افطار کرنیوالے پولیس اہل کاروں پر گولیاں برسائی گئیں اور اب حالیہ کارروائی میں کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    گزشتہ دوکارروائیوں کی سی سی ٹی وی وڈیوحاصل کی جاچکی ہے مگراب تک پولیس کسی ملزم کوگرفتارکرنے میں ناکام نظرآتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، ٹارگٹ کلر ساجد عرف بونا گرفتار

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، ٹارگٹ کلر ساجد عرف بونا گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں پولیس متحرک ہے، اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر ساجد عرف بونا کو گرفتار کرلیا جبکہ لانڈھی سے چار اور موسی کالونی سے سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، اورنگی ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر ساجد عرف بونا کو گرفتار کرلیا۔

    ایس پی اورنگی ٹاوٴن کے مطابق گرفتار ملزم ساجد عرف بونا کی نشاندہی پر عزیزآباد میں موجود مور پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سیورج لائن میں چھپایا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، اسلحے میں ایک ایس ایم جی اور چھ میگزین شامل ہیں۔

    دوسری جانب لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزم گرفتار کرلیے، ایس پی لانڈھی عارف راوٴ کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    گلبرگ موسیٰ کالونی میں پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران دو اسٹریٹ کرمنلز سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے چار موٹر سائیکل اور دو ٹی ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کراچی میں محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کراچی : پولیس نے محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کی نشاندہی پر غازی گوٹھ قبرستان میں دفن بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

    کراچی میں پولیس نے ایک اور کامیاب سرچ آپریشن کرتے ہوئے غازی گوٹھ قبرستان میں دفن بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کرلیا گیا ہے، منگھوپیر پولیس نے گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشتگرد عالمگیر کی نشاندہی پر قبرستان میں کھدائی کے دوران چھ ایس ایم جیز، چار رپیٹرز، چھ راکٹ لانچر، ایوان بم ،دستی بم، ڈیٹونیٹرسمیت ہزاروں گولیاں اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق اسلحہ محرم الحرام میں دہشتگردی کیلئے چھپایا گیا تھا، سرچ آپریشن کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ نے برآمد شدہ بارودی مواد ناکارہ بنادیا۔

    بی ڈی ایس اسکواڈ کے مطابق بارودی مواد انتہائی مہلک تھا، جو کافی تباہی پھیلاسکتا تھا، اس ماہ کے دوران پولیس نے مختلف جگہوں پر آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دفن شدہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرچکی ہے۔

    دوسری جانب رات گئے پریڈی کے علاقے میں واقع مختلف ہوٹلوں، مسافر خانوں، دکانوں میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 50سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر انہیں تفتیش کے لیئے تھانے منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کسی شخص کے قبضے سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔

    کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران ایک زخمی سمیت 6 ملزمان شفیع، علی، نبی رحمٰن، مزمل، یار افضل اور عطا محمد عرف جلو کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی جبکہ الفلاح پولیس نے بھی 3 ملزمان اسامہ، حامد اور افضل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لئے۔

  • کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی9ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی9ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کے دوران نو ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے دو کارندے گرفتار کرلئے، اورنگی ٹاون پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرکےا سلحہ برآمد کرلیا ۔

    پیر آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا، اتحاد ٹاون سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ اورنگی ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرکے غیر ملکی باشندہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب رینجرز نےنوے روزہ ریمانڈ کے بعد دو ٹارگٹ کلرز لیاقت آباد پولیس کے حوالے کردیئے۔

  • کراچی : کورنگی سو کوارٹرز سے 4 ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : کورنگی سو کوارٹرز سے 4 ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: کراچی میں کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے سیاسی جماعت کے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ ،دستی بم اور گولیاں برآمد کرلی۔

    ایس ایس پی عثمان باوجوہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے کورنگی سو کوارٹر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر ابوہریرہ عرف سہیل عرف عمر علی،عبداللہ عرف دنبہ، محمد ابراہیم عرف ترمزا، جاوید خان عرف بھولا کو گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتار ملزمان نے اکیس سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا ، ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف ، دودستی بم ، دو ٹی ٹی پستول، اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔

    دوسری جانب پولیس کی مختلف کارروائیوں میں پانچ ملزمان گرفتارکر لئے گئے، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    دوسری جانب کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیں جاری ہیں ، پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان متعدد وارتوں میں ملوث ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا، پولیس نے عائشہ منزل پر ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ہے جبکہ سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

  • کراچی: جہانگیرآباد میں پولیس کی کارروائی، 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی: جہانگیرآباد میں پولیس کی کارروائی، 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے جہانگیرآباد سے پولیس نے دس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    کراچی میں رضویہ پولیس نےجہانگیر آباد سےدو ٹارگٹ کلرز آصف عرف بنگش اور اظہر حسین کو گرفتار کرکے ان کےقبضے سے دو پستول ، ایک دستی بم اور ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی ۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور وہ دس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

    ملزمان نے ایف سی ایریا میں کئی افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی: پولیس کی سعیدآباد میں کارروائی،2بھتہ خورگرفتار

    کراچی: پولیس کی سعیدآباد میں کارروائی،2بھتہ خورگرفتار

    کراچی:  پولیس نے سعیدآباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل ، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت کئی وارداتوں میں مطلوب تھے ، ملزمان کا تعلق سہیل خوف کے گروپ سے ہے، جو پیسے لیکر قتل کی وارداتیں کرتے تھے۔

    گرفتار افراد سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی اداروں نے منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب سرکاری اسپتال میں ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • کراچی: پولیس، رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 7مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: پولیس، رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 7مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والےاداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردیں، پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔

    ملک کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے، پولیس اور رینجرز جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں۔

    پولیس نے طارق روڈ پر لبرٹی چوک کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اس دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، اسی طرح رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کےعلاقے مہاجرکیمپ کی مخصوص گلیوں کا محاصرہ کرکے تلاشی لی اور کئی افراد سے پوچھ گچھ کی۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے دو ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق موبائل پیر آباد میں معمول کے گشت پر تھی کہ ملزمان نے پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، دو گرنیڈ اوراسلحہ برآمد ہوا۔

  • کراچی: ناظم آباد میں ٹیچر قتل، چھاپوں میں 10 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: ناظم آباد میں ٹیچر قتل، چھاپوں میں 10 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی:شہرِ قائد میں ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، ناظم آباد میں گولیاں مار کر ٹیچر کی جان لے لی گئی، مختلف چھاپوں میں ٹارگٹ کلرز سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا لیکن ٹارگٹ کلنگ ختم نہ ہوسکی، ناظم آباد میں فائرنگ کرکے ٹیچر فائق کو قتل کردیا گیا۔

    بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے بعد تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سے پولیس نے ٹارگٹ کلر سلمان عرف چیتا کو گرفتار کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت گیارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ناظم آباد مجاہد کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    حیدری مارکیٹ پولیس نے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے بھتے کی رقم اور اسلحہ برآمد ہوا، سائٹ ایریا پولیس نے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم سات افراد کے قتل میں ملوث ہے۔