Tag: karachi police station

  • تھانے میں ’ایکشن‘ دکھانے والے ٹک ٹاکرز گرفتار

    تھانے میں ’ایکشن‘ دکھانے والے ٹک ٹاکرز گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے عوامی کالونی کے تھانے میں ’ایکشن‘ دکھانے والے ٹک ٹاکرز کو اے آر وائی نیوز کی خبر پر گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی پولیس اسٹیشن میں اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرنے والے 2 ٹک ٹاکرز نے قانون کی دھجیاں اڑا دی تھیں، جس پر انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر فوری ایکشن لیا، اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ٹک ٹاکرز اور ساتھ بیٹھے اہل کار کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔

    ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی جمال لغاری نے ایس ایس پی کے حکم پر بلال اور کاشف نامی ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔

    ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں

    پولیس حکام کے مطابق ٹک ٹاکر بلال اور کاشف کو کے ایریا مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ویڈیوز میں ساتھ بیٹھے پولیس اہل کار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال نامی شخص تھانہ عوامی کالونی میں ایس ایچ او کے کمرے میں داخل ہوا، دونوں نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر واٸرل کیں۔

  • ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں

    ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں

    کراچی: شہر قائد میں ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں، ایس ایچ او کے کمرے میں اسلحے کے ساتھ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عوامی کالونی کے تھانے میں 2 ٹک ٹاکرز نے ہاتھ میں پستول لے کر، منہ میں گٹکا لیے ایس ایچ او کے کمرے میں قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔

    ٹک ٹاکر پولیس کی موجودگی میں اسلحے کی نمائش کرتے رہے، رانا بلال نامی ٹک ٹاکر نے تمام ویڈیوز اپ لوڈ بھی کیں، ویڈیو میں ایس ایچ او کا کمرہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    باری باری دونوں ٹک ٹاکر پستول چیمبر کر کے ویڈیو بناتے رہے، ویڈیو میں پولیس موبائل اور دیگر اہل کاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم پولیس حکام نے اس بات سے لا علمی کا اظہار کر دیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے سرکاری اہل کار ہیں یا ٹک ٹاکر۔

    دوسری طرف پولیس اس سلسلے میں بھی لا علم نکلی ہے کہ ایس ایچ او کے کمرے اور موبائل میں بیٹھنے کی اجازت ٹک ٹاکرز کو کس نے دی؟

    یاد رہے کہ اس سے قبل لڑکی کے موبائل میں بیٹھ کر ٹک ٹاک بنانے پر خاتون ایس ایچ او کو معطل کیا جا چکا ہے، حکام بالا کی جانب سے ایسی ویڈیوز پر سختی سے پابندی عائد ہے۔