Tag: karachi police

  • کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، روٹی دیر سے لانے پر ہوٹل عملے پر تشدد

    کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، روٹی دیر سے لانے پر ہوٹل عملے پر تشدد

    کراچی : پولیس اہلکاروں نے روٹی دیر سے لانے پر ہوٹل عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی جبکہ پولیس کی ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ، پولیس اہلکاروں نے روٹی دیر سے لانے پر ہوٹل عملے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔

    جھگڑے کے دوران پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس فائرنگ کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے ، جس میں پولس اہلکاروں کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واقعے کے بعد ہوٹل مالک نے پولیس اہلکاروں کیخلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی، پولیس فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ سال ایک ایسا ہی واقعہ بغدادی تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا ، جہاں پولیس موبائل سے موٹر سائیکل ٹکرانا جرم بن گیا تھا، موبائل پر تعینات اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔

    واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، شہری کے مطابق موٹر سائیکل غلطی سے پولیس موائل سے ٹکرائی تھی، جس پر اہلکاروں نے خوب مارا، شہریوں نے بیچ بچاؤ کرانے کی بھی کوشش کی مگر کارگر ثابت نہ ہوئی۔

  • کراچی پولیس کا کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    کراچی پولیس کا کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    کراچی : ایس ایچ او ماڈل کالونی انیس ابڑو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس ایچ او انیس ابڑو منشیات کا دھندہ کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس  نے کالی بھیڑوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ، پولیس حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او ماڈل کالونی انیس ابڑو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ایس ایچ او انیس ابڑو منشیات کا دھندہ کرتا تھا۔

    ڈی ایس پی سعود آباد کی جانب سے ماڈل کالونی تھانے میں چھاپہ مارا گیا ، چھاپےکےدوران ایس ایچ او کے کمرے سے آئس اور ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ تھانے میں کھڑی منشیات فروش کی گاڑی بھی برآمد کی گئی۔

    کراچی:ایس ایچ او نے چند روز قبل گاڑی سے منشیات پکڑی تھی اور منشیات فروخت کرنے کے لیے ڈیلنگ کر رہا تھا جبکہ چند روز قبل ایس ایچ او ،سب انسپکٹر کی ہوٹل پر پٹائی بھی ہوئی تھی۔

    گزشتہ روز بھی ملیر میمن گوٹھ میں کرپٹ ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ ہوا تھا ، میمن گوٹھ تھانے سے 20 قدم دورمنشیات کا منظم اڈہ چلایا جارہا تھا، ایس ایچ او ثاقب خان اور ٹیم کی جانب سے اڈے کو شیلٹر حاصل تھا

    یاد رہے ایس ایس یوکمانڈوز کے دستے نے چھاپہ مارکر105ملزمان کوگرفتار کیا تھا ، جس کے بعد ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کر کے گرفتار کرلیا تھا جبکہ ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے جھنڈے اتار دیے گئے، ذرائع

    کراچی کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے جھنڈے اتار دیے گئے، ذرائع

    کراچی : پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اتار دیے گئے، شارع فیصل اسٹار گیٹ اور بلوچ کالونی سے پارٹی جھنڈے ہٹادیے گئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے لائی گئی کرین بھی پولیس لے گئی، ارکان سندھ اسمبلی راجہ اظہر، عدیل احمد اور دیگراسٹار گیٹ پر پہنچ گئے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا گیا، راجہ اظہر نے کہا کہ کرین اور دیگر سامان واپس نہ کیا گیا توبھرپور احتجاج کریں گے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹٰی جھنڈے لگانے سے روکا جارہا ہے، زرداری مافیا پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ سے خوفزدہ ہے۔

    علی زیدی نے کہا کہ انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، پولیس کی جانب سے کارکنان، عہدیداران کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اندرون سندھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں، انتظامیہ اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے۔

  • لاپتا شہری محمد سلطان کی تلاش میں پولیس قاتلوں تک پہنچ گئی، لاش بھی برآمد

    لاپتا شہری محمد سلطان کی تلاش میں پولیس قاتلوں تک پہنچ گئی، لاش بھی برآمد

    کراچی: بن قاسم پولیس نے شہر قائد میں ہونے والے ایک اندھے قتل کا کیس ٹیکنیکل بنیادوں پر حل کر لیا، گزشتہ ہفتے بن قاسم ٹاؤن سے لاپتا ہونے والے ایک شہری محمد سلطان کی تلاش میں پولیس قاتلوں تک پہنچ گئی، لاش بھی برآمد کر لی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بن قاسم پولیس نے ایک اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملوث ملزمان حبدار سہاگ اور نصیر کو گرفتار کر لیا، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے محمد سلطان کو ذاتی رنجش یا غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق دو ملزمان نے 14 فروری کو محمد سلطان کو سر پر سریا مار کر قتل کر دیا تھا اور لاش جنگل میں چھپا دی تھی، مقتول محمد سلطان کی گمشدگی کی درخواست تھانہ بن قاسم کو 18 فروری 2022 کو موصول ہوئی تھی۔

    بن قاسم پولیس نے دونوں ملزمان کی گرفتاری آج ظاہر کی ہے، جن کی نشان دہی پر مقتول سلطان کی لاش برآمد کر کے تحویل میں لے لی گئی، پولیس نے مقتول کے ورثا سے مقتول کے جسم پر موجود کپڑوں اور دیگر اشیا کے ٹکڑوں سے اس کی تصدیق بھی کرا لی۔

    ضلع ملیر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مقتول محمد سلطان کو قتل کرنے کی وجوہ معلوم کی جا رہی ہیں، گرفتار ملزمان قتل کی واردات کے بعد اندرون سندھ فرار ہو گئے تھے اور موبائل فونز بھی بند کر دیے تھے، ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی بھی جاری ہے، جب کہ لاش کو معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی: زخمی پولیس اہل کاروں کو اب سیدھا مخصوص اسپتال لے جایا جائے گا

    کراچی: زخمی پولیس اہل کاروں کو اب سیدھا مخصوص اسپتال لے جایا جائے گا

    کراچی: مختلف واقعات میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے پولیس اہل کاروں اور افسران کو اب سیدھا آغا خان اسپتال لے جایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات پر ڈی آئی جی سی آئی اے نے مرکزی فلاحی اداروں کو ایک خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پولیس ملازم کے زخمی ہونے پر اسے آغا خان اسپتال منتقل کیا جائے۔

    ڈی آئی جی کریم خان کی جانب سے خط فیصل ایدھی اور رمضان چھیپا کے نام بھیجا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہل کاروں کے زخمی ہونے پر رضا کار مختلف اسپتالوں میں منتقل کرتے ہیں، اس لیے اپنے تمام رضاکاروں کو نئے ہدایت نامے سے متعلق آگاہی دی جائے۔

    خط میں ہدایت کی گئی کہ بجائے کسی بھی دوسرے اسپتال، زخمی اہل کار کو آغا خان ہی منتقل کیا جائے۔ واضح رہے کہ یہ حکم نامہ 2 روز قبل ایس آئی یو اہل کار کے زخمی ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

  • تھانے کی پرائیویٹ پارٹی نے شہری کو رشوت کے لیے اٹھا لیا، ویڈیو سامنے آ گئی

    تھانے کی پرائیویٹ پارٹی نے شہری کو رشوت کے لیے اٹھا لیا، ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے ایک تھانے کی پرائیویٹ پارٹی نے شہری کو رشوت کے لیے اٹھا لیا، محلے میں کسی نے واقعے کی ویڈیو بنا لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ضلع ملیر کے شاہ لطیف تھانے کی جانب سے مبینہ طور پر اسپیشل پارٹیاں بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جو شہریوں کو گھروں سے بلاوجہ اٹھا کر اہل خانہ سے بھاری رقم طلب کرتی ہیں۔

    ملیر پولیس نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، شاہ لطیف تھانے کے اہل کار خود غیر قانونی کام کرنے لگے ہیں، شاہ لطیف تھانے کی ایک پرائیویٹ ٹیم نے ایک شہری کو گھر سے اٹھا لیا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا ہے، پولیس کی اسپشل پارٹی نے شہری عبدالغنی کو گھر سے اٹھایا اور اہل خانہ سے اس کی رہائی کے لیے رقم طلب کی گئی۔

    زوجہ عبدالغنی نے سپریم کورٹ اور ایڈیشنل آئی جی کو درخواست لکھ کر کہا ہے کہ ان کے خاوند کو پولیس اغوا کر کے لے گئی، میرا شوہر گھر پر موجود تھا، شام کو ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ممتاز خان مروت نے ہمارے گھر پر دھاوا بولا اور شوہر کو لے گئے۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ممتاز خان مروت کے ساتھ 10 نا معلوم افراد بھی تھے، تمام افراد کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، دیگر افراد نے ڈھاٹے باندھ رکھے تھے، جب کہ گاڑی کالے رنگ کی تھی اور اس کا نمبر AML-284 تھا۔

    اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ڈھاٹے باندھے موٹر سائیکل سواروں کو دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج میں سیاہ رنگ کی کار کا نمبر بھی نظر آتا ہے۔

    شہری عبدالغنی کی زوجہ نے بتایا کہ انھیں دھمکیاں دی گئی ہیں کہ عبدالغنی کو فل فرائی کر دیں گے، یا منشیات کے جھوٹے مقدمات میں فٹ کر دیں گے۔

    متاثرہ خاتون نے سپریم کورٹ اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کرایا جائے۔

  • اورنگی ٹاؤن میں‌5 ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ، ویڈیو سامنے آ گئی

    اورنگی ٹاؤن میں‌5 ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ، ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں‌5 ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس میں پانچ میں سے تین کو گرفتار کر کے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، اقبال مارکیٹ میں پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں گینگ کے 3 کارندے گرفتار، جب کہ 2 فرار ہونے میں کام یاب ہو گئے۔

    پولیس اہل کار جب تین ڈاکوؤں کو پکڑ کر لے جانے لگے تو شہریوں نے ان پر تشدد کرنے کی کوشش کی، اہل کار روکتے رہے لیکن شہریوں نے ڈاکوؤں پر تھپڑ برسا دیے، جس پر اہل کار کو ہوائی فائرنگ کرنی پڑی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ مقابلہ مین اقبال مارکیٹ بازار میں ہوا، ملزمان واردات کے لیے بازار کی گلیوں میں موجود تھے، انھوں نے گشت پر مامور پولیس اہل کاروں کو دیکھا تو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم آگے جا کر ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

    پولیس اہل کاروں نے تعاقب کے بعد گینگ کے تین ارکان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ڈاکوؤں سے دو غیر قانونی پستول، مع گولیوں، چلے ہوئے خول، چھینا گیا موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے برآمد شدہ موٹر سائیکل چوری کی ہے، جس کی ایف آئی ار تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہ رخ، زبیر اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، محکمے کا کہنا ہے کہ گینگ کے دو فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

  • کراچی میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی کا واقعہ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے  ٹیم تشکیل

    کراچی میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی کا واقعہ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل

    کراچی : پولیس نے سرجانی ٹاون میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی کے واقعے پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔

    ٹیم میں ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز ،ایس پی اورنگی،ڈی ایس پی سرجانی ودیگر شامل ہیں، پولیس حکام نے بتایا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے گزشتہ روز متاثرہ فیملی سے رابطہ کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان گھر سے 24 ہزارروپےاور موبائل فون لیکر گئے جبکہ ایک ملزم نے جاتے جاتے زیادتی کی۔

    پولیس کے مطابق علاقہ کی جیو فینسک مکمل کرلی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد جمع کرلئے گئے ،اس واقعے میں ملوث ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔

    ایک سال قبل بھی سرجانی ٹاؤن میں واقعہ پیش آیا تھا، ایک فیملی نے ڈکیتی کے دوران زیادتی کی شکایت کی تھی تاہم ملزمان کو چند روز بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • دومن سے زائد گٹکا، ماوا اور ہیروئن برآمد، تین ملزمان گرفتار

    دومن سے زائد گٹکا، ماوا اور ہیروئن برآمد، تین ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا،چھاپوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا گٹکا اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس کا گٹکا مافیا اور منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے بلوچ آباد اور ابراہیم حیدری گوٹھ سے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2من سے زائد دیسی تیار کردہ گٹکا، ماوا اور ہیروئن برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سکندر عرف شوکی ملزم شعیب کی منشیات فروخت کرتا ہے اور خود بھی نشے کا عادی ہے۔

    گرفتار گٹکا فروش ملزمان پابندی کے باوجود علاقے میں گٹکا، ماوا فروخت کر رہے تھے، پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال رکشہ بھی تحویل میں لے لیا۔

    ضلع ملیر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سکندر عرف شوکی، محمد رمضان اور امیر احمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی پولیس کی سنگین غفلت سامنے آگئی

    کراچی پولیس کی سنگین غفلت سامنے آگئی

    کراچی: سندھ پولیس کی ایک اور سنگین غفلت سامنے آئی ہے، اے آر وائی نیوز نے واقعے کی قلعی کھول دی ہے۔

    سندھ پولیس آئے روز تنقید کی زد میں رہتی ہے، جس کی بڑی وجہ محکمے میں موجود کالی بھیڑیں ہیں، جہاں اسٹریٹ کرائمز میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کی خبریں زد عام رہتی ہے تو کھبی اغوا برائے تاوان کے کیسز کی گھتی سلجھتی ہے تو اس میں بھی سندھ پولیس کے اہلکار ملوث پائے جاتے رہے ہیں۔

    تاہم سندھ پولیس کی سنگین غفلت اس وقت سامنے آئی جب کورٹ پولیس موبائل میں مریض کو جناح اسپتال لایاگیا، مریض کو تو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو اپنی نیند پوری کرنے کا موقع مل گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس میں کالی بھیڑوں کے خلاف اسکروٹنی شروع

    جناح اسپتال کےباہر کھڑی کورٹ پولیس کی موبائل میں پولیس اہلکار سوتا رہا، پولیس موبائل میں سوتےاہلکار کی ویڈیواے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار دنیا سے بے خبر خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس کی سندھ غفلت کا واقعہ رپورٹ بھی ہوچکا ہے، جہاں ہائی پروفائل کیس ( دعا منگی اغوا) کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوا اور ابھی تک پولیس کے ہاتھ نہ آسکا ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملزم بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔