Tag: karachi police

  • کراچی : ڈاکو سونے کے تاجر سے  ساڑھے3 کروڑ روپے چھین کر فرار

    کراچی : ڈاکو سونے کے تاجر سے ساڑھے3 کروڑ روپے چھین کر فرار

    کراچی : داؤد پوتہ روڈ پر سونے کے تاجر سے ساڑھے3 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کیخالف کارروائی کا آغاز کردیا۔

    کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب سونے کے تاجر ابوبکر سے ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ آرٹلری میدان میں درج کرلیا گیا ہے۔

    مدعی مقدمہ تاجر ابوبکر نے پولیس کو بتایا کہ میں صدر میں زیورات فروخت کرکے رقم سوٹ کیس میں لے کر دوست کے ساتھ نکلا اور رکشے میں کینٹ اسٹیشن روانہ ہوا۔

    ایف آئی کے متن میں بتایا گیا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار4ملزمان نے انڈر پاس پر رکشہ روکنے کی کوشش کی، ملزمان کے روکنے کی کوشش پر رکشہ الٹ گیا اور ہم زخمی ہوگئے۔

    ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد مسلح ملزمان سوٹ کیس لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    File علاوہ ازیں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اے آئی جی سے شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں کمی کیلئے اقدامات کی درخواست کرتے ہیں۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں، گلیاں اور گھر کوئی مقام محفوظ نہیں ہے، پولیس کی ناقص حکمت عملی سے شہریوں کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی سے متعلق شہریوں کا سندھ پولیس پر اعتبار ختم ہورہا ہے، جسے بحال کرنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت نے جرائم پیشہ عناصر کی وارداتوں پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

  • کراچی پولیس میں  کالی بھیڑوں کے خلاف اسکروٹنی شروع

    کراچی پولیس میں کالی بھیڑوں کے خلاف اسکروٹنی شروع

    کراچی : پولیس محکمے میں کالی بھیڑوں کے خلاف اسکروٹنی شروع کردی گئی اور تمام افسران واہلکاروں کا سی آراو کرانے کا حکم دے دیا ، سی آراوکی مدد سے ملازمین کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی اور خود جرائم میں ملوث ہونے کے معاملے پر محکمے میں کالی بھیڑوں کے خلاف اسکروٹنی کا آغاز کردیا گیا۔

    پولیس افسران نے تمام افسران واہلکاروں کاسی آر او کرانے کا حکم دے دیا ہے، سی آر او گرفتار ملزمان کاکرایاجاتاہے۔

    حکام کے مطابق تمام انسپکٹرز سے سپاہی تک کے افسر و اہلکارسی آراو کرائیں گے ، سی آراوکی مددسےملازمین کاکرمنل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کرمنل ریکارڈرکھنےوالوں کےخلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی ، فیصلہ حالیہ واقعات کے پیش نظر کیا گیا،حال ہی میں پولیس افسر و اہلکار جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔

  • کراچی پولیس کی "رکشہ گینگ” کیخلاف کامیاب کارروائی، سرغنہ گرفتار

    کراچی پولیس کی "رکشہ گینگ” کیخلاف کامیاب کارروائی، سرغنہ گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والا رکشہ گینگ ایک بار سرگرم ہوگیا، پولیس نے متعدد شکایات ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے تین ڈکیت گرفتار کرلیے۔

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے انتہائی مطلوب رکشہ گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    اے ایس پی رانا دلاور نے میڈیا کو بتایا کہ رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور چھینا گیا رکشہ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ اور رکشہ و موٹرسائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں، ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو پارٹس کی صورت میں فروخت کردیتے ہیں۔

    رکشہ چور گینگ کے ملزمان سرقہ شدہ رکشہ اپنے استعمال میں رکھتے ہیں، ملزمان کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

    اے ایس پی نے بتایا کہ ملزم صغیر کے خلاف صوبہ پنجاب میں بھی 14 مقدمات درج ہیں، ملزمان چھینے گئے رکشے میں وارداتیں کرتے تھے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

  • کراچی پولیس آفس میں رشوت لینے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ

    کراچی پولیس آفس میں رشوت لینے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ

    کراچی : کراچی پولیس کے ایڈمن آفس سے ملازمین کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے ، جس میں پوچھا گیا ہے کہ کیا کسی کو پیسے بطور رشوت دیے ہیں؟ ثبوت کےساتھ بتائیں تاکہ آپ کے پیسے واپس دلوائے جاسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں رشوت لینے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، کے پی او ایڈمن آفس سے پولیس ملازمین کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ کسی نے ٹرانسفر پوسٹنگ یا سروس اپیل کے لیے پیسے طلب کیے ہیں؟ کیا کسی کو پیسے بطور رشوت دیے ہیں؟ ثبوت کےساتھ بتائیں تاکہ آپ کے پیسے واپس دلوائے جاسکیں۔

    ایڈمن لیٹر میں کہا ہے کہ جائز کام میں رکاوٹ کو دور کیا جائے گا تاکہ محکمہ پولیس کو بدنام کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جاسکے گا۔

    ایڈمن آفس کا کہنا تھا کہ آڈیو، ویڈیو، وائس یا ٹیکسٹ کے ذریعے معلومات شئیر کی جاسکتی ہے اور مزید معلومات کے لیے ایڈمن آفس خود شکایت کنندہ سے رابطہ کرے گا۔

  • کراچی : پولیس نے خطرناک ڈکیت گروہ کے تین کارندے پکڑ لیے

    کراچی : پولیس نے خطرناک ڈکیت گروہ کے تین کارندے پکڑ لیے

    کراچی : شاہراہ نورجہاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے مائیکل چھوٹا گروپ کے تین کارندے گرفتار کرلیے، ملزمان نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔

    ایس ایس پی ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ گرفتار تین ملزمان میں سنی، آکاش اور شیرا شامل ہیں، ملزمان کا گینگ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں چھلاوہ بنا ہوا تھا۔

    ملزمان سے چھینے گئے موبائل فون، پرس اور اسلحہ برآمد، گرفتار ملزمان پہلے بھی کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحہ فرانزک کے لیے بھیجا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے ہیں، مسلح لٹیرے دن دہاڑے وارداتیں کرنے سے بھی نہیں کتراتے، شہری خوف کا شکار جبکہ پولیس بےبس و لاچار ہے۔

  • دستی بموں کی کھیپ برآمد، کراچی  بڑی تباہی سے بچ گیا

    دستی بموں کی کھیپ برآمد، کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

    کراچی : پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دستی بموں کی کھیپ برآمد کرلی ، دستی بم دھوبی گھاٹ کچرا کنڈی سے شاپر میں ملے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب دستی بموں کی کھیپ برآمد کرلی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑی تباہی سے علاقے کو بچالیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے 20دستی بموں کو شاپرمیں رکھا گیا تھا ، م ڈسپوزل اسکواڈ تمام دستی بم کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہے۔

    ایس ایس پی سرفرازنواز نے بتایا کہ دھوبی گھاٹ کچراکنڈی سے تقریبا 20 کے قریب دستی بم شاپرمیں ملے، پولیس کی نفری جائےوقوعہ پرموجود ہے جبکہ انوسٹیگیشن گارڈن پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • کراچی میں افغان گینگ کا ملزم گرفتار

    کراچی میں افغان گینگ کا ملزم گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں افغان گینگ کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم ساتھیوں کے ساتھ گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لوٹ مار کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گزری پولیس نے افغان گینگ کے خلاف کارروائی کی، ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لوٹ مار کرنے والا ملزم پکڑا گیا، ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم افغانی شہریت رکھتا ہے، گرفتار ملزم ساتھیوں سمیت اپنی گاڑی میں وارداتیں کرتا تھا، ملزم کی گاڑی سے کئی لیپ ٹاپ اور لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا۔

    زبیر نذیر کے مطابق ملزم کو لٹنے والے 2 شہریوں نے بھی شناخت کرلیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

  • سنگین وارداتوں میں ملوث دو مفرور ملزمان گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات

    سنگین وارداتوں میں ملوث دو مفرور ملزمان گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات

    کراچی : نارتھ ناظم آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد سنگین وارداتوں کے بعد دو مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے دوران تفتیش مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار ملزمان سے دستی بم، پستول و دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے، ایک ملزم منگھوپیر پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوا تھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم محمد خان مارا گیا تھا، گرفتار ملزمان صدام حسین اور محمودخان کیخلاف دہشت گردی اور پولیس مقابلے کے مقدمات درج ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں، ان کیخلاف مزید تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

  • کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر قائد کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق شیرشاہ پولیس نے پراچہ قبرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    فداحسین جانوری نے بتایا کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں میں ریان عرف ریو ، افضل، شمیم خان عرف فیصل عرف شاہ حسین، مزمل زیب عرف نذر شامل ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ریان عرف ریو بین الاقوامی سزا یافتہ ملزم ہے، ملزم سعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتارہوچکاہے۔

    فداحسین جانوری کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشتگرد قبرستان میں چھپےہوئےتھے، ملزمان سے3 پستول، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی ادارے کی بڑی کارروائی، ریڈ بک کا مطلوب ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کراچی میں سیکیورٹی ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے مطلوب ملزم ظہور مہدی کو نجی اسپتال میں کارروائی کےدوران حراست میں لیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ظہور مہدی کا نام سی ٹی ڈی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے اور یہ دہشت گرد محمد علی چھوٹا کی مالی معاونت میں مبینہ طور پر ملوث رہا ہے۔

  • کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سے بڑا اور محفوظ ذریعہ رکشے ہیں، ملزم کا انکشاف

    کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سے بڑا اور محفوظ ذریعہ رکشے ہیں، ملزم کا انکشاف

    کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، ملزم نے انکشاف کیا کہ کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سےبڑااورمحفوظ ذریعہ رکشے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ، ملزم سمیع اللہ عرف تارا انتہائی مطلوب شکور کوئٹہ والا کا دست راست ہے۔

    ایس ایس پی ملک مرتضیٰ نے کہا کہ سمیع اللہ کےقبضےسے5کلومنشیات برآمد ہوئی ، گرفتاری کےدوران پولیس موبائل پرشدیدپتھراؤبھی کیاگیا۔

    ملک مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ملزم ساتھیوں سمیت پولیس پرحملےمیں ملوث ہے، سمیع اللہ کارندوں کوایک کلومنشیات سپلائی پر 10ہزار دیتا تھا۔

    گرفتار منشیات فروش نے بیان میں کہا کہ منشیات دھندےبچت کم اوررسک زیادہ ہوگیاہے، ایک کلو منشیات کےسپلائی پر10ہزاربچت ہوتی ہے اور جب منشیات فروش پکڑےجائیں تورہائی کےلیےفنڈنگ کرتارہاہوں، 20کلومنشیات میں ساتھی پکڑےگئےان کو چھڑانے کے لیے مالی معاونت کررہا تھا۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سےبڑااورمحفوظ ذریعہ رکشے ہیں۔