Tag: karachi police

  • کراچی پولیس  کی بڑی کارروائی ، انتہائی مطلوب گینگ وار کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی پولیس کی بڑی کارروائی ، انتہائی مطلوب گینگ وار کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : گلبہار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب گینگ وار کاشف دادا گروہ کا ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلبہار پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی ، کارروائی کے دوران گینگ وار کاشف دادا گروہ کے ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا اور ملزم نبیل حسن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی تبسم نے بتایا ملزم نے بھتہ نا دینے پر تاجر پر ایک گھنٹے میں 2 حملے کیے،مقتول شبیر رحمان نیشنل بینک میں ملازمت کے ساتھ کاروبار بھی کرتا تھا۔

    ملک مرتضیٰ تبسم کا کہنا تھا کہ پہلا حملہ 1 جون کو گولیمار میں سینٹری دکان پر کیا ،حملے سے تاجر شبیر رحمان شدید زخمی ہوا ، زخمی تاجر شبیر کو بیٹا اور بھتیجا فورا اسپتال لے کر روانہ ہوئے، گینگ وار ملزمان نے پیچھا کیا اور لولین پل پر کار پر فائرنگ کی، فائرنگ سے زخمی تاجر سمیت بیٹا اور بھتیجا بھی زخمی ہوگئے، تاجر کا زخمی بیٹا کار چلاتا ہوا اسپتال پہنچا لیکن والد دم توڑ گئے۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ گرفتار ملزم ویسٹ اور سینٹرل میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں بھی کرچکا ہے، ملزم کے دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • کراچی: پولیس کا چھاپہ ، رکشہ اور ٹرک سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

    کراچی: پولیس کا چھاپہ ، رکشہ اور ٹرک سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

    کراچی : ڈسٹرکٹ ملیر اسٹیل ٹاون پولیس نے لنک روڈ اولڈ ٹال پلازہ پر انٹیلی جنس بیس چھاپہ مارتے ہوئے رکشہ اور ٹرک سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹاون پولیس نے لنک روڈ اولڈ ٹال پلازہ پر انٹیلی جنس بیس پر چھاپہ مارکر انتہائی مطلوب منشیات فروش حاجی نعمت کا مال پکڑ لیا۔

    پولیس نے رکشے اور ٹرک سے کروڑوں مالیت منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے اندرون سندھ سے کراچی منشیات لانے والے 5 ملزمان گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان میں خاتون بھی شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمدکی گئی۔

    ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزمان رکشے اور ٹرک میں مال چھپا کر لا رہے تھے، ٹرک اور رکشہ میں بھاری مقدار میں منیشات چھپائی گئی تھی، برآمد منشیات میں 24 کلو 495 گرام چرس، 3 کلو 775 گرام آئس،تین کلو 195 گرام ہیروئن اور 1 کلو 40 گرام کرسٹل شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق منشیات کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی،ملزمان میں حمیداللہ، فاروق، اختر، بشیر اور شیریں بی بی شامل ہیں، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ایک اور بڑے منشیات ریکٹ کا بتایا تاہم ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • سوات میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کراچی سے گرفتار

    سوات میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کراچی سے گرفتار

    کراچی : سوات میں مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو کراچی سے گرفتارکرکےآدھ کلو گرام بارودی مواد اوودستی بم برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوات میں پولیس اسٹیشن پرحملہ کرنے والا دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کےدہشت گردکواتحادٹاؤن سےگرفتارکیاگیا، اور دہشت گرد سے آدھا کلوبارودی مواد، دستی بم برآمد بھی کیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ 2007میں دہشت گردخالد،عثمان نےکالعدم تنظیم میں حمیداللہ کی شمولیت کرائی ، دہشت گردحمیداللہ نےکےپی میں متعدد کارروائیاں کیں اور سیکیورٹی فورسزپرحملوں میں بھی ملوث رہا۔

    فدا حسین نے کہا کہ دہشت گرد نے ساتھیوں کے ہمراہ سوات میں پولیس اسٹیشن پرحملہ کیا، اور قانون نافذ کرنیوالے اہلکار کو والد سمیت قتل کیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ دہشت گرد2009میں کراچی آیا اور سلیپرسیل کاحصہ بنا جبکہ 2014میں افغانستان گیا ، دہشت گرد 2 ساتھیوں کے ہمراہ کارروائی کیلئے اعلیٰ کمان کےحکم کاانتظارکررہاتھا۔

    فدا حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی : منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، ہزاروں ملزمان گرفتار

    کراچی : منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، ہزاروں ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں رواں سال منشیات فروشوں کیخلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 5ہزرا سے زائد ملزمان گرفتار کرکے ان پر چار ہزار مقدمات درج کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے سخت ایکشن کے باعث منشیات فروشوں کے پیر اکھڑنے لگے، اس حوالے سے کراچی پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی پولیس کی کارکردگی کےاعداد وشمار بتا دیے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے اے آروائی نیوز سے خصوصی بات چیت کی اور مزید تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ ماہ جون تک 50 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات پکڑی گئی تھی۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان کیخلاف کارروائیواں میں5ہزار سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ ان کیخلاف 4ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔

    عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران ہونے ولے پولیس مقابلوں میں متعدد منشیات فروش بھی ہلاک ہوئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کے دوران ان کا نام نشان مٹانے کیلئے اڈے اور کمین گاہیں بھی مسمار کی گئیں، زیادہ تر جرائم پیشہ عناصر منشیات کے عادی ہیں۔

  • کراچی : جعلی پولیس مقابلے میں زخمی طالبعلم  کا بیان سامنے آگیا

    کراچی : جعلی پولیس مقابلے میں زخمی طالبعلم کا بیان سامنے آگیا

    کراچی:سچل پولیس کے جعلی مقابلے میں زخمی طالبعلم نے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے رکنے کے باوجود ہم پر فائرنگ کی اور کہا تم لوگ چورہو ،تمہارے ساتھ اور بندے بھی تھے، پتہ نہیں کیوں ڈکیت سمجھا، اللہ ان کو سمجھائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل پولیس کے جعلی مقابلے میں طالبعلموں کو زخمی کرنے کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ، زخمی طالبعلم بیت اللہ کابیان سامنے آگیا ، دونوں زخمی بیت اللہ اور آصف جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    زخمی طالبعلم نے بیان میں کہا کہ موٹرسائیکل پر جاتےہوئے پولیس نے رکنےکااشارہ کیا، ہم نے آگے رکتے ہی ہاتھ بھی اوپرکئے تاہم پولیس نے رکنے کے باوجودفائرنگ کردی۔

    بیت اللہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے کہا تم لوگ چورہواورہتھکڑی لگادی، اسپتال منتقل کیااورکہاتمہارے ساتھ اور بندے بھی تھے ، آپریشن کے وقت ہتھکڑی نکال دی گئی، پتہ نہیں کیوں ڈکیت سمجھا، اللہ ان کو سمجھائے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی آصف کو آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے کراچی سچل تھانے کی حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اے ایس آئی سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے زخمی طالبعلم بیت اللہ کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

  • کراچی پولیس کا ایک اور جعلی مقابلہ بے نقاب

    کراچی پولیس کا ایک اور جعلی مقابلہ بے نقاب

    کراچی : سچل تھانے کی حدود میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا، اے ایس آئی سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے زخمی طالبعلم بیت اللہ کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں جعلی مقابلہ بے نقاب ہوگیا، جس کے بعد ایس ایچ او کو کلین چٹ دے دی گئی جبکہ اےایس آئی سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

    زخمی طالبعلم بیت اللہ کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے 15 سالہ بیت اللہ اور 14 سالہ آصف کوزخمی کیا، پولیس موبائل میں بیٹھے اہلکاروں نے جان سے مارنے کی کوشش کی، دونوں بچے جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اشارہ دینے کے بعد نا رکنے پر طالبعلموں کو ڈاکو قرار دینے کوشش کی گئی ، جعلی مقابلے میں اے ایس آئی اصغر علی، اہلکارعبدالقادر ، کانسٹیبل صابر اور کانسٹیبل ڈرائیور بہادر شامل تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے کےبعدپولیس افسران مسلسل مقابلےکی تفصیلات مانگتے رہے اور ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار زخمیوں کو ڈاکو بتاتے رہے، پولیس نے اسپاٹ کی ویڈیو اور تصاویر نہ تفصیلات افسران کوبتائیں، جب ڈویژنل افسرکو شک ہواتومعاملے کی تحقیقات کیں، زخمی نوجوانوں کےبیانات بھی حاصل کیے جائیں گے۔

  • کراچی میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 2 کم  سن بچے گرفتار

    کراچی میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 2 کم  سن بچے گرفتار

    کراچی : پولیس نے دوکم سن موٹرسائیکل لفٹرز کو پکڑلیا، جن کی عمریں چودہ سال اور آٹھویں جماعت کےطالب علم ہیں، دونوں بچوں کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتارکیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل چوری بچوں کا کھیل بن گیا ، فیروزآباد پولیس نے دو ننھے موٹرسائیکل لفٹرز کو دھرلیا ، حراست میں لینے والے پولیس عملے نے بچوں کی عمر دیکھ کرسرپکڑ لیا۔

    ایک بچہ دھوراجی دوسرا بہادرآباد چار مینار کے قریب سےحراست میں لیاگیا ، دونوں بچے کراچی کے معروف نجی اسکول میں پڑھتے ہیں ، زیرحراست عبدالرافع اپنے اسکول کا ہیڈ بوائے بھی ہے۔

    عبدالرافع کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا ، فوٹیج میں بچے کو مہارت سے موٹر سائیکل چراتے دیکھا جا سکتا ہے

    گرفتاری کے بعد بچوں کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے، دونوں بچوں کی عمر 13 سال اور 7ویں جماعت کے طالبعلم ہیں ، بچے بہادرآباد اور دھوراجی سے 6،5چھ موٹرسائیکلیں چوری کر چکے ہیں۔

    بچوں کی نشاندہی پر پولیس نے 2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ، دونوں موٹرسائیکلوں کی چوری کے مقدمات درج تھے ، عبدالرافع موٹرسائیکل چوری کرتا سدیف جی بھر کر چلاتا تھا ، دونوں بچے موٹرسائیکل استعمال کے بعد چھوڑ دیتے تھے۔

    بعد ازاں پولیس نے والدین کو طلب کرلیا اور اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد بچوں کےمستقبل کے لیےایک موقع دینےکافیصلہ کیا ، فیصلہ بچوں کےوالدین اوراہل علاقہ سےملنےکےبعدکیا گیا۔

    بچوں کےاسکول اوردیگرطریقہ کارسےبھی بچوں کی ساکھ معلوم کی گئی ، جس کے بعد دونوں بچوں کوقانونی چارہ جوئی کےبعد والدین کےحوالےکردیاگیا، پولیس حکام نے کہا بچوں کےوالدین سےنظررکھنےکی ضمانت لی گئی ہے۔

  • کراچی پولیس نے شہریوں کے مقدمات درج کرنے روک دیے

    کراچی پولیس نے شہریوں کے مقدمات درج کرنے روک دیے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر، کراچی پولیس نے از خود مقدموں کا اندراج روک دیا جس کے بعد سائلین مقدمہ درج کروانے کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے افسران اور تھانیداروں نے از خود مقدموں کا اندراج روک دیا، شہریوں کو ایک بار پھر مقدمہ درج کروانے کے لیے دھکے کھانا پڑیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران نے سابقہ ایڈیشنل آئی جی کے احکامات پر عملدر آمد روک دیا، نئے ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے مقدمہ اندراج پر ہدایت نہیں دی گئی۔ افسران کا کہنا ہے کہ ہدایت نہ ملنے کو مقدمات کے اندراج کو روکنا سمجھا گیا۔

    سابقہ ایڈیشنل آئی جی نے کرائم رجسٹریشن فری پالیسی نافذ کی ہوئی تھی، سابق ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے مقدمہ فوری درج کرنے کے احکامات تھے۔ سابق ایڈیشنل آئی جی غلام نبی کے دور میں سب سے زیادہ مقدمات درج ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس مقدمات کا اندراج روک کر کارکردگی میں بہتری کا تاثر قائم کرنا چاہتی ہے تاہم ان کی وجہ سے سائلین مقدمے کے اندراج کی درخواست دینے تک کے لیے خوار ہونے پر مجبور ہیں۔

  • کراچی : لڑکے سے دوستی پر لڑکی کا قتل ،  قاتل  گرفتار

    کراچی : لڑکے سے دوستی پر لڑکی کا قتل ، قاتل گرفتار

    کراچی: زمان ٹاؤن پولیس نے22سالہ لڑکی کے قاتل کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے بتایا مقتولہ لڑکی کو پڑوسی حسن نے کسی دوسرے لڑکے سے دوستی پر قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد کے قریب 22سالہ لڑکی کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ، زمان ٹاؤن پولیس نے 24 گھنٹے سے قبل قاتل کوگرفتار کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ لڑکی کو پڑوسی حسن نےکسی دوسرے لڑکےسے دوستی پرقتل کیا، حسن نے گزشتہ روز آخری مرتبہ وارننگ دینے کے لیے بلایا تھا۔

    ملزم حسن نے بیان میں کہا کہ شاکر سےمتعلق مجھے اور لڑکی کے گھر والوں کوپتا تھا، میں 12سال سے اسے اور وہ مجھے پسند کرتی تھی، دونوں کےدرمیان ہاتھا پائی کےدوران اسے 2گولیاں لگی۔

    ملزم حسن نے بتایا پھر ایک گھنٹے بعد میں واپس گیا اور اس کی لاش کے پاس شناختی کارڈ پھینکے،مجھے لگا لاش ایسی ہی پڑی رہی تو اس کو کوئی پہچانے گا نہیں، سکون نہیں آرہا تھا،اس لئے پہچان کی خاطر شناختی کارڈ لاش کیساتھ رکھا۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ مجھے بہت پچھتاوا ہورہا ہے مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی۔

  • کراچی پولیس چیف کا خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کو  گھر بھیجنے کا فیصلہ

    کراچی پولیس چیف کا خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ

    کراچی : کراچی پولیس چیف نے خراب کارکردگی دکھانے والے افسران وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو کام کرےگا وہ رہےگا، ورنہ گھر جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف نے خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایس ایس پی سمیت 31 افسران کو وارننگ جاری کردیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب نے اےآر وائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کام کرےگا وہ رہےگا، ورنہ گھر جائے گا، کوشش ہےسابق ایڈیشنل آئی جی کی پالیسی کو لے کر چلوں۔

    عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کیخلاف حکمت عملی بنارہےہیں، منشیات فروشی کیخلاف رینجرزبھی پولیس کےساتھ کام کرے گی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا شہر کے50 فیصد جرائم کراچی کے30 تھانوں کی حدودمیں ہوتےہیں، 30 ایس ایچ اوز کو جرائم کی روک تھام کیلئےالٹی میٹم دیاہے، موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کیلئےبھی کام کررہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک جام سےبچنےکیلئےپارکنگ پلازہ کی تجویز دی ہے، کراچی کےتمام مصروف علاقوں میں پارکنگ پلازہ بنائے جاسکتے ہیں۔