Tag: karachi police

  • کراچی: چھوٹی عمر کے متعدد بچوں کو بدفعلی کا شکار بنانے والا ملزم گرفتار

    کراچی: چھوٹی عمر کے متعدد بچوں کو بدفعلی کا شکار بنانے والا ملزم گرفتار

    کراچی : شہرقائد میں چھوٹی عمر کے متعدد بچوں کو بدفعلی کا شکار بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتاری سے قبل بھی ملزم نے بارہ سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بن قاسم ملیر سے چھوٹی عمر کے متعدد بچوں کو بدفعلی کا شکار بنانے والے ملزم گرفتار کرلیا ، ملزم کو خفیہ اطلاع پر باقاعدہ منصوبہ بندی سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم اسلم ولد غلام حسن بچوں کو تبرکات کھلانے یا دینے کے بہانے بہلا پھسلا کر شکار بناتا اور بچوں کو مین نیشنل ہائی وے کے قریب مشکوک پلاٹ/گھر پر لا کر بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا۔

    گرفتاری سے قبل بھی ملزم نے بارہ سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ، متاثرہ بچے کے والد کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی، گرفتار ملزم کیخلاف کم عمر بچوں کیساتھ زنا/بدفعلی کے چار مقدمات تھانہ بن قاسم اور شاہ لطیف میں درج ہیں۔

    گرفتار ملزم کی گرفتاری کے متعلق شہر کے تمام تھانوں میں مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے اور ملزم اسلم کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • سادہ لباس اہل کار سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کا عبرت ناک انجام

    سادہ لباس اہل کار سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کا عبرت ناک انجام

    کراچی: شہر قائد کے علاقے تیموریہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تیموریہ پولیس کا کہنا ہے کہ سخی حسن کے قریب ملزمان اور پولیس کے سادہ لباس اہل کار کے درمیان مقابلے ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی ہو گیا ہے، جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ تبسم نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ہارون مارکیٹ اور دیگر مقامات پر ڈکوئے (Decoy) تعینات کیے گئے ہیں، جو بھیس بدل کر جرائم کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق ڈاکوؤں نے اسی سادہ لباس اہل کار سعید کو نشانہ بنایا اور اس سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے، اہل کار نے تعاقب کر کے ان پر فائرنگ کی، جس پر ملزمان کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، تاہم ملزمان کے پستول میں گولی اٹک گئی۔

    ہلاک ڈاکو کی شناخت نظام اور زخمی ڈاکو کی شناخت عبدالشکور کے نام سے ہوئی، ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران قریب سےگزرنے والا ارشد نامی شہری بھی زخمی ہوا، زخمی شہری کو ممکنہ طور پر مقابلے کے دوران ہی ڈاکو کی گولی لگی۔

    ادھر کراچی کے علاقے گلستان جوہر پولیس نے ایک کارروائی میں مفرور ڈاکو کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    19 مارچ کو ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوروم میں میں ڈکیتی کی تھی، اور 22 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گیا تھا، گرفتار ملزم کے دیگر 2 ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

  • کراچی : مقابلہ کے بعد 16افراد کے قتل میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

    کراچی : مقابلہ کے بعد 16افراد کے قتل میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس نے بغدادی کے علاقے میں مقابلے کے بعد قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا خطرناک ملزم16افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم رکشے میں کاروائیاں کرتا تھا۔

    ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے رکشے سے3پستول برآمد ہوئے ہیں، ملزم اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، ملزم کے نیٹ ورک کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی : پولیس اہلکاروں کی پھرتی، ڈاکو فلمی انداز میں گرفتار، ویڈیو دیکھیں

    کراچی : پولیس اہلکاروں کی پھرتی، ڈاکو فلمی انداز میں گرفتار، ویڈیو دیکھیں

    کراچی : عزیزآباد پولیس اہلکاروں نے پھرتی کے ساتھ بروقت کارروائی کرکے ڈاکو کو قابو کرلیا، ملزم پولیس اہلکاروں کو مارنے کیلئے پستول نکال رہا تھا۔

    کراچی : عزیزآباد پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے پستول نکالنے سے قبل ہی پھرتی دکھا دی۔ ملزم کو قابو کرکے زمین پر لٹا دیا۔

    اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں سڑک پر گشت پر معمور اہلکاروں کو ایک مشتبہ شخص کو روکتے دیکھاجاسکتا ہے، اہلکارجیسے ہی پوچھ گچھ کرنے لگے ملزم نے نیفے میں سے پستول نکال لی۔

    پولیس اہلکار نے تیزی سے رائفل کی نوک ملزم پر رکھ دی دوسرے اہلکار نے فوری طور پر ملزم کا پستول زمین سے اٹھایا اور رکھ لیا۔ فوٹیج میں پولیس اہلکار کو ملزم پر تشدد بھی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس حوالے سے متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چار ملزمان عزیزآباد بلاک ٹو میں شہری کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے، کارروائی کے بعد2ملزمان فرار ہوگئے،2ملزمان کو گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے الگ الگ مقامات سے گرفتار کیا۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ، ملزم دہشت گروں کے اہلخانہ کو افغانستان لانے اور لیجانے میں ملوث رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد خلیل اللہ عرف قاری کو گرفتار کرکے دستی بم اور پستول برآمد کرلی۔

    ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے کہا کہ گرفتار ملزم 2007 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا اور سوات میں آپریشن شروع ہوتے ہی روپوش ہوگیا تھا۔

    عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم نے افغانستان میں دہشتگری کی تربیت حاصل کی ، 2012میں ملزم نےجاوید سواتی کےساتھ رزق آباد ٹریننگ سینٹر کی ریکی کی اور اورنگی میں بینک ڈکیتی کےدوران گاڑی پر فائرنگ کی۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ 2016 میں ملزم دہشت گروں کے اہلخانہ کو افغانستان لانے اور لیجانےمیں ملوث رہا جبکہ 2018 میں طارق بٹن کے ہمراہ سعیدآباد ٹریننگ سینٹرکی ریکی کی اور ساتھیوں سمیت دوبارہ ٹریننگ سینٹرپر خودکش حملہ پلان کرنے کے ساتھ ساتھ اورنگی میں خودکش کوتیار کرنے کیلئے گھر بھی حاصل کیا۔

  • کراچی : دوران ڈکیتی قتل اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی : دوران ڈکیتی قتل اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی: پولیس نے دوران ڈکیتی قتل، زناکاری اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان سے5مختلف اقسام کے ہتھیار، 2موٹر سائیکلیں سمیت ایک لاکھ 3ہزارروپے کیش اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی قتل،زناکاری اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں شایان شانی، عماد نویل، دانیال چاند،شان مسیح اور جیمس عرف جمی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز نے بتایا کہ ملزمان سے5مختلف اقسام کے ہتھیار، 2موٹر سائیکلیں سمیت ایک لاکھ 3ہزارروپے کیش اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    سہائی عزیز کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان ڈکیتی کےدوران 2افرادکوقتل،11کوزخمی کرچکےہیں اور 20سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث ہیں، ملزمان نے6 فروری  کو پراپرٹی ڈیلرفاروق کو دوران ڈکیتی قتل کیا، واردات کےدوران6موبائل فون اور60ہزارنقدی لوٹ کرفرارہوئے۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے کہا ملزمان نے27جنوری کوصدرالیکٹرانک مارکیٹ کےممبرامین کوقتل کیا اور قتل کےبعد2موبائل اور25ہزارروپےلوٹ کر فرارہوئے،
    28 جنوری کوحسن بروہی گوٹھ میں ڈکیتی کی، دوران ڈکیتی گھر میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد 10ہزارروپے،سونے کی چین لوٹ کر فرار ہوئے۔

    سہائی عزیز نے بتایا کہ ملزمان نےدوران تفتیش ہوشروبہ انکشافات کئے اور دوران ڈکیتی سرجانی میں 3گھروں میں خواتین سےزیادتی سمیت ڈکیتی کے دوران 11 شہریوں کو زخمی کرنےکااعتراف کیا، گرفتارملزمان کاسابقہ مجرمانہ ریکارڈبھی موجودہے۔

  • کراچی پولیس پر پیسے نہ دینے پر شہریوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا انکشاف

    کراچی پولیس پر پیسے نہ دینے پر شہریوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا انکشاف

    کراچی : عدالت میں پولیس پرپیسےنہ دینے پر شہریوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا انکشاف سامنے آیا، عدالت نے ملزمان کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کے الزامات پر برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کئے گئے ملزمان نے پولیس کی شکایت کردی اور پیسے نہ دینے پر مقدمات درج کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس کے خلاف تحریری درخواستیں عدالت میں جمع کرادیں۔

    ملزم رضوان نے کہا کہ 13جنوری کو پولیس نےتھانےمیں بجلی کےکام کے لئے بلوایاتھا، تھانے میں حبس بے جا میں رکھ کرمنشیات کا کیس بنا دیا گیا۔

    ملزم ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ 12جنوری کوگبول ٹاؤن سےسادہ لباس اہلکارساتھ لےگئے جبکہ ایس ایچ او نےگھروالوں سے5 ہزار بھی لئے اور منشیات کاکیس بنادیا۔

    ملزم شاہد نے درخواست میں کہا کہ 12جنوری کومزدوری کرکےگھر جاتےہوئےسادہ لباس اہلکاروں نےاٹھایا، مجھ پرتشددکیااور رہائی کے لئے  5ہزارروپےمانگے، بہن نے2ہزارروپےایس ایچ اوکودیےپھربھی ایف آئی آر درج کردی، میرےخلاف غیرقانونی اسلحےکا مقدمہ درج کیا گیا۔

    عدالت نے ملزمان کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کے الزامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور کہا اے آئی جی 20روز میں ایس ایچ او میٹھادر کے خلاف انکوائری کرکے رپورٹ دیں۔

  • کراچی : بین الصوبائی گروہ وائٹ کرولا گینگ پکڑا گیا

    کراچی : بین الصوبائی گروہ وائٹ کرولا گینگ پکڑا گیا

    کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے پکڑا گیا، بین الصوبائی گروہ وائٹ کرولا گینگ کے نام سے مشہور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ساؤتھ زون پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا وائٹ کرولا گینگ بین الصوبائی گروہ نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسلام آباد میں بھی 65 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    کراچی پولیس کی جانب سے کی گئی کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیےاسلام آباد کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ساؤتھ زون نے گروہ کے چار کارندوں سردار، آصف، ناصر اور راج ولی کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کے ہاتھوں اسلام آباد میں لٹنے والے خاندانوں نے بھی شناخت کرلیا۔

    کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کراچی میں بھی 15 سے زائد وارداتیں کیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں مزید کارروئیاں متوقع ہیں۔

  • ڈی این اے پروجیکٹ، کراچی پولیس کے شعبہ تفتیش کے ملازمین کی پریشانی ختم

    ڈی این اے پروجیکٹ، کراچی پولیس کے شعبہ تفتیش کے ملازمین کی پریشانی ختم

    کراچی: شہر قائد کی پولیس کے شعبہ تفتیش کے ملازمین کو آخر کار ایک اہم پریشانی سے نجات مل گئی، کراچی پولیس اور کراچی یونی ورسٹی میں ڈی این اے پروجیکٹ کا معاہدہ طے پا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن اور اقبال چوہدری نے ڈی این اے پروجیکٹ کے سلسلے میں ایک ایم او یو پر دستخط کر دیے، یہ معاہدہ سندھ فرانزک ڈی این اے اینڈ سیرولوجی کے ساتھ طے پایا ہے۔

    کراچی پولیس کی جانب سے یونی ورسٹی کو 5 کروڑ کی پیشگی ادائیگی بھی کر دی گئی، اس معاہدے کے بعد شعبہ تفتیش میں کیس جلد مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

    ایم او یو پر دستخط کے بعد ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن اور اقبال چوہدری

    اس سے قبل تفتیشی افسر کو کسی بھی کیس کے سلسلے میں فرانزک یا ڈی این اے کے لیے اپنی جیب سے ادائیگی کرنی پڑتی تھی، اور تفتیشی افسر کو 20 دن سے ایک ماہ میں یہ رقم واپس ملتی تھی۔

    معاہدے کے بعد اب تفتیشی افسر کو صرف لیب میں شواہد پہنچانے ہوں گے، اور ادائیگی کی وجہ سے تاخیر نہیں ہوگی بلکہ جلد از جلد لیب ٹیسٹ کر کے تفتیشی افسر کو رپورٹ دی جائے گی۔

    بتایا جا رہا ہے کہ ایم او یو سائن ہونے سے اب کسی بھی کیس کا اندراج جلد ممکن ہو سکے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فنڈ کی فراہمی سندھ گورنمنٹ کی جانب سے کی گئی ہے۔

  • کراچی : کچرا پھینکنے والوں کی شامت آگئی، تابڑ توڑ گرفتاریاں جاری

    کراچی : کچرا پھینکنے والوں کی شامت آگئی، تابڑ توڑ گرفتاریاں جاری

    کراچی : شہر قائد کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر کچرا پھینکنے پر7مقدمات درج کرلیے گئے، پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد10ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت دس شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

    11ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے تھے، ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم تاحال مفرور ہے، مقدمات شہر کے مختلف تھانوں ویسٹ، کورنگی، سینٹرل اور ساؤتھ میں درج کئے گئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق منگھوپیر اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ہے، رضویہ سوسائٹی،بوٹ بیسن سے تعلق رکھنے والاشہری بھی ان ملزمان میں شامل ہے ،پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کو سزا کے طور پر جیل بھیجا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے شہر میں سڑک پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کرکے دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے جب کہ کچرا
    پھینکنے والے کی نشاندہی کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔