Tag: karachi police

  • نارتھ ناظم آباد میں فلمی اندازمیں ڈکیتی کرنے والے جمعدار نکلے

    نارتھ ناظم آباد میں فلمی اندازمیں ڈکیتی کرنے والے جمعدار نکلے

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں فلمی اندازمیں ڈکیتی کرنےوالےجمعدارنکلے ، پولیس نے لوٹ مار کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں فوٹواسٹوڈیو میں لوٹ مار کے مرکزی ملزم گرفتار کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو نے بتایا کہ ملزم سنی مسیح کوتیموریہ تھانےنےگرفتار کیا، ملزم نے 2اکتوبر کو ساتھیوں کیساتھ فوٹو لیب میں ڈکیتی کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کوواضح طورپراسلحے کے زورپرفوٹو لیب میں لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    عارف اسلم راو کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کے دوران والد کی گود میں بیٹھا بچہ بھی خوفزدہ لوٹ مار دیکھتارہا جبکہ ہیلمٹ پہنے دوسرا ملزم مسلسل سگریٹ سلگاتا اوراسلحہ لہراتا رہا، ہیلمٹ پہنےملزم کا نام آصف عرف کالی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ملزم نے گرفتاری کے بعد ابتدائی بیان بھی دے دیا، ملزم کے مطابق جب سےہوش سنبھالاہے، صفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے، واردات کے بعد ملزم کے حصے میں 2ہزارروپے آئے تھے۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کاعمل جاری ہے اور ساتھی کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی میں موٹرسائیکل نہ ہٹانے پر پولیس اہلکار کا نوجوان پر تشدد

    کراچی میں موٹرسائیکل نہ ہٹانے پر پولیس اہلکار کا نوجوان پر تشدد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے محمود آباد میں موٹر سائیکل نہ ہٹانے پر پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد کشمیر کالونی میں پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل نہ ہٹانے پر نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا، اے آر وائی نیوز پر شہری کے تشدد کی خبر نشر ہونے پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے 4 اکتوبر کے روز نوجوان اسامہ کو راستے سے بائیک جلدی نہ ہٹانے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پولیس اہلکاروں کی نوجوان پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے تفتیش کے بعد نوجوان پر تشدد میں ملوث ایک اہلکار حارث نیازی کو گرفتار کرلیا، تشدد میں ملوث دیگر اہلکاروں کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: پولیس کا نوجوان پر بدترین تشدد، تھانے سے باہر پھینک دیا

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایبٹ آباد میں پولیس گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں تھانہ ڈونگا گلی پولیس نے نوجون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حالت غیر ہونے پر تھانہ سے باہر پھینک دیا تھا۔

    متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے زخمی حالت میں تھانے سے باہر پھینکا، اس دوران مقامی افراد گاڑی میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا۔

    متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ پولیس سے تشدد کرنے کی وجہ پوچھتا رہا لیکن انہوں نے کچھ نہیں بتایا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے، انہوں‌ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان سے انصاف کی اپیل کی تھی۔

  • کراچی پولیس نے شہری کو لٹنے سے بچالیا، مسلح ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس نے شہری کو لٹنے سے بچالیا، مسلح ملزمان گرفتار

    کراچی: شاہراہ پاکستان پر پولیس نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہری کو لٹنے سے بچالیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شاہراہ پاکستان پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہریوں سے لوٹ مار شروع کی توگشت پر مامور  پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے  واردات ناکام بناکر مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کنارے کھڑے شہری کے پاس دو ملزمان آکر  رکے اور لوٹ مار شروع کردی اس دوران سروس روڈ سے گزرنے والے پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان پولیس کو دیکھ کر بھاگ رہے ہیں دو پولیس اہلکاروں نے ایک ملزم کو جبکہ دیگر دو پولیس اہلکاروں نے دوسرے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ادھر کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے شرف آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت تاج محمد نام سے ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے حادثاتی طور پر گولی چلنے کے باعث پیش آیا، سیکیورٹی گارڈ اکبر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • کراچی : رکشے چھیننے والے منشیات فروش میاں بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : رکشے چھیننے والے منشیات فروش میاں بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : پولیس نے رکشے چھیننے والے گینگ میں شامل میاں بیوی کو دوران واردات پکڑ لیا، ملزمان ایک ڈرائیور سے اسلحہ کے زور اس کا رکشہ چھین کر فرار ہورہے تھے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی کے علاقے گلشن معمار سے رکشہ اسنیچر گینگ میں شامل میاں بیوی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے ملزمان نیازعلی اور اس کی بیوی نے ملیر سے گبول ٹاؤن کیلئے رکشہ بک کرایا تھا۔

    پولیس کے مطابق لیبراسکوائر گلشن اقبال پر پہنچ کر ملزمان نے ڈرائیور کی کنپٹی پر پستول رکھ دیا اور اسلحے کے زور پر رکشہ چھننے کی کوشش کی،اس دوران قریب ہی گشت پر موجود پولیس اہلاکر بھی پہنچ گئے جنہوں نے بروقت نے کارروائی کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پولیس نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ اب تک چھینے گئے رکشوں میں شہر بھر میں منشیات سپلائی کی جاتی ہے، گروہ کا طریقہ واردفات یہ ہے کہ منشیات رکشے میں ڈال کر خاتون کی مدد سے مقررہ مقمات پر پہنچائی جاتی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر ملکی ساختہ 30 بور کا پستول برآمد ہوا ہے، کارروائی کے دوران پولیس نے ڈیڑھ کلو فائن کوالٹی کی چرس بھی قبضے میں لے لی ہے۔

    گینگ میں خاتون سمیت 5ملزمان شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان نے منشیات فروشی کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

  • کراچی، ٹارگٹ کلنگ یا ڈکیتی مزاحمت، خاتون کا قتل معمہ بن گیا

    کراچی، ٹارگٹ کلنگ یا ڈکیتی مزاحمت، خاتون کا قتل معمہ بن گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کار پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں، سرجانی سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کار پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی سے ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

    خاتون کی ٹارگٹ کلنگ کی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مںظر عام پر آئی ہے، جس میں کار سوار خاتون کا موٹر سائیکل سوار ملزمان تعاقب کررہے ہیں، گاڑی گلی میں جیسے ہی داخل ہوئی ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

    مقتولہ کے بھائی فیصل کا کہنا ہے کہ بہن کو چلتی گاڑی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، شدید زخمی حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

    بھائی کے مطابق بہن کے پاس موبائل فون، رقم اور دیگر تمام اشیا موجود ہیں، فوری طور پر واقعے ک ینوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    مقتولہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ والد سیاسی و سماجی شخصیت ہیں، دشمنی سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں لگتا ہے۔

    ادھر کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد، داخلہ فیس نہ ملنے پر طالب علم کی خودکشی

    خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد، داخلہ فیس نہ ملنے پر طالب علم کی خودکشی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، خاتون کی گلا کٹی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی،یوپی موڑ پر نجی یونیورسٹی کے طالب علم نے فیس نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ کی گلا کٹی لاش کھیتوں سے برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو گھریلو رنجش پر شوہر نے قتل کیا، مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ادھر یوپی موڑ میں طالبعلم نے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق 19 سالہ نوجوان حماد نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے، حماد یونیورسٹی کی داخلہ فیس نہ ملنے پر دلبرداشتہ تھا۔

    حماد کے والد کے مطابق بیٹا انٹر میں اے گریڈ سے پاس ہوا تھا، وہ این ای ڈی یونیورسٹی کی داخلہ فیس مانگ رہا تھا، بیٹے کی فیس جمع کرنے میں تاخیر ہوئی تو اس نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    والد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ حماد نے پہلے بھی اور آج بھی داخلہ فیس کا کہا تھا، بیٹے کو ہفتے کو پیسے ادا کرنے کا کہا تھا، آج حماد نے خودکشی کرلی۔

  • پولیس اہل کار اغوا اور بھتہ وصولی میں ملوث، ویڈیو ثبوت سامنے آ گیا

    پولیس اہل کار اغوا اور بھتہ وصولی میں ملوث، ویڈیو ثبوت سامنے آ گیا

    کراچی: شہر قائد کی پولیس کے اہل کار اغوا ور بھتہ وصولی میں ملوث نکلے ہیں، ایک ویڈیو ثبوت بھی سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اہل کار پیسے کمانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنے لگے ہیں، سچل تھانے کی حدود میں پہلے کم مدتی اغوا اور پھر بھتہ وصولی کا واقعہ سامنے آ گیا۔

    ایک شہری ابراہیم علی نے سچل پولیس کے خلاف حکام بالا کو شکایت کی ہے کہ ان کے بڑے بھائی کو پولیس اہل کاروں نے اٹھایا اور پھر ایک شخص کے ذریعے بھتہ بھی وصول کیا گیا۔

    درخواست گزار مدعی ابراہیم علی کا کہنا تھا کہ پولیس نے 10 اکتوبر کو ان کے گھر کے باہر چھاپا مارا تھا، جس میں سوسائٹی گیٹ پر بیٹھے ان کے بڑے بھائی اصغر علی کو پولیس اٹھا کر ساتھ لے گئی تھی۔

    درخواست گزار نے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کر دی ہے، جس کے مطابق چھاپا رات 2 بج کر 21 منٹ پر مارا گیا تھا، ایک سفید ریوو گاڑی میں سچل تھانے کا افسر اور اہل کار بیٹھے ہوئے تھے، فوٹیج میں افسر اور اہل کاروں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    شہری نے بھائی کی رہائی کے لیے پولیس کو رشوت دینے کی فوٹیج بھی موبائل سے بنا کر پیش کر دی ہے، رشوت وصول کرنے والا مبینہ طور پر تھانے کے اعلیٰ افسر کا دست راست ہے

    درخواست گزار ابراہیم نے بتایا کہ پولیس نے پہلے ان سے 40 ہزار روپے نقد لیے، جب کہ بقایا 10 ہزار روپے لینے کے لیے اہل کار کو ساتھ اے ٹی ایم پر بھیج دیا تھا۔

    خیال رہے کہ اس کیس کے سلسلے میں شہری نے درخواست کے ساتھ سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیج بھی حکام بالا کو دی ہے، شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

  • کراچی میں لڑکا بن کر موٹرسائیکلیں چرانے والی لڑکی گرفتار

    کراچی میں لڑکا بن کر موٹرسائیکلیں چرانے والی لڑکی گرفتار

    کراچی : پولیس نے لڑکا بن کر موٹرسائیکلیں چرانے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا اور چرائی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی، ملزمہ نے تین رکنی گینگ کے ساتھ مل کر وارداتیں کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماڑی پورپی اسٹاپ سے کراچی کی پہلی خاتون موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار18 سالہ بینش عرف کٹوباکسرہے، بینش عرف کٹو لڑکے کا روپ دھار کر موٹر سائیکل لفٹنگ کرتی تھی ، ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے جبکہ 2 ساتھی فرار ہے۔

    گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کئے ، پولیس نے کہا کہ ملزمہ کا تعلق عرف دادا اور چھوٹو پر مشتمل 3 رکنی گینگ سے ہے، یہ ملزمان کراچی سے گاڑیاں چوری اور چھین کر بلوچستان لے جاتے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ لیاری کےعلاقےمیں باقاعدہ باکسنگ بھی سیکھتی ہے، ملزمان صرف 2020 کی موٹرسائیکلیں لفٹ کرتے ہیں، ساتھی ملزم چھوٹوکی عمر14 سال اور واسط کی عمر 20 سے زائد ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمہ لڑکوں کے کپڑے اور کیپ پہن کر واردات کرتی تھی، گرفتارملزمہ کو صدر ویمن تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : جعلی شادیاں کرکے خواتین کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : جعلی شادیاں کرکے خواتین کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : اورنگی ٹاؤن پولیس نے خواتین کو دھوکہ دے کر ان شادیاں کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم ناصر کی ایک بیوی نے اسے دیکھتے ہی احاطہ عدالت میں تھپڑ جڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے جعلی شادیاں کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، دھوکہ دہی اور فراڈ کرکے متعدد خواتین سے جعلی شادیاں کرنے میں ملوث ملزم ناصر کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    عدالت نے پولیس کو ملزم کے خلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا، مقدمے کی سماعت کے موقع پر ملزم کی ایک بیوی نے اسے دیکھتے ہی احاطہ عدالت میں تھپڑ جڑ دیا اور کھری کھری سنائیں۔

    میڈی اسے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم ناصر کے ساتھ 2014 میں نکاح ہوا تھا، کچھ روز بعد ملزم کاروبار کے سلسلے میں مجھ سے8 لاکھ روپے لے کر غائب ہوگیا۔

    ،متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے جعلی نکاح نامہ بنوا کر مجھ سے دھوکہ دہی کی، اس نے جعلی شادیاں کرنے کے لیے ایک گروہ بنا رکھا ہے، ملزم اس سے قبل بھی اس طرح کئی لڑکیوں کی زندگیاں خراب کرچکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم ناصر کے خلاف مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج ہے، ملزم کا اصل نام عبد الماجد ہے اور یہ نام بدل بدل کر شادیاں کرتا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر مزید دوخواتین نے پولیس سے رجوع کرلیا۔

  • کراچی، مفت لسی نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں نے دکان میں توڑ پھوڑ مچادی

    کراچی، مفت لسی نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں نے دکان میں توڑ پھوڑ مچادی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سعود آباد میں مفت لسی نہ ملنے پولیس اہلکاروں نے دکان میں توڑ پھوڑ مچادی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں نے مفت لسی نہ دینے پر دکان پر دھاوا بول دیا، پولیس اہلکار دکان سے دودھ کی بوتلیں ساتھ لے گئے اور فرنیچر کو نقصان پہنچایا۔

    متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ سعود آباد تھانے کے اہلکار روز مفت میں دودھ اور لسی پی کر چلے جاتے ہیں، آج دودھ اور برف ختم ہونے پر انکار کیا تو اہلکاروں نے توڑ پھوڑ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    دکاندار کا کہنا تھا کہ اے آئی جی کو واٹس ایپ نمبر پر کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے۔

    متاثرہ دکاندار نے مطالبہ کیا کہ بدتمیزی اور تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    مزید پڑھیں: خاتون پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی

    واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں خاتون پولیس اہلکار ریڑھی والے سے رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی تھی، خاتون پولیس اہلکار کو معطل کرکے سعود آباد ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز نے ویڈیو کے ساتھ خبر نشر کی تھی کہ خاتون پولیس اہلکار ایک ریڑھی والے سے رشوت وصول کر رہی ہے، پولیس حکام نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ خاتون اہلکار کو معطل کر دیا تھا۔