Tag: karachi police

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم، عوام  ڈاکوؤں اور چوروں کے رحم و کرم پر

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم، عوام ڈاکوؤں اور چوروں کے رحم و کرم پر

    کراچی : شہر قائد میں ایک بار پھر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، شہری دن دہاڑے لٹنے لگے۔ ناظم آباد اور ابوالحسن اصفہانی روڈ میں ہونے والی وارداتوں کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے لگیں اسٹریٹ کرائم پھر زور پکڑنے لگے، شہری اپنے گھروں کے باہر بھی محفوظ نہیں، ناظم آباد میں 2موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے خواتین کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم آباد نمبر دو میں مسلح موٹر سائیکل ملزمان نے خواتین سے بیگ چھین لیا، خواتین نے مزاحمت کی کوشش کی تو ساتھ موجود بچے پر جھپٹ پڑے، خواتین کے شور مچانے پرایک ملزم موٹر سائیکل کی طرف بھاگا، دوبارہ پلٹا اورخواتین کا بیگ لیکر چلتا بنا۔

    دوسری واردات میں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر مسلح ملزمان نے حجام کی دکان میں لوٹ مار کی، دو مسلح افراد نے دکان میں موجود دو افراد کو زمین پر بٹھایا اور باآسانی لاکرز سے پیسے اور موبائل فونز لے کر فرار ہوگئے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن کی پولیس نے ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں ڈکتیی میں ملوث گروہ گرفتار کرلیے
    پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کی۔

    گرفتار گروہ کا سرغنہ خدا بخش بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کا رہائشی ہے۔ گرفتار ملزمان نے گزشتہ روز گلشن حدید میں دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کی تھی، واردات میں دکان سے لوٹے گئے موبائل فونز ملزمان سے برآمد کر لئے گئے۔

  • کراچی، پولیس افسر کے بیٹے کی شہری کو اغوا کرنے کی کوشش

    کراچی، پولیس افسر کے بیٹے کی شہری کو اغوا کرنے کی کوشش

    کراچی: شہر قائد میں پولیس افسر کے بیٹے کی شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن جمال میں پولیس افسر کے بیٹے کی دو ساتھیوں کی مدد سے شہری کو مبینہ اغوا کرنے کی کوشش کی، سرکاری گاڑی میں آنے والے شخص کے ساتھ 2 اہلکار پولیس وردی میں ملبوس تھے۔

    ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے شہری کو اس کے گھر کے باہر سے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔

    سرکاری گاڑی میں موجود اغوا کاروں نے مزاحمت پر نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دئیے، بعدازاں اہل محلہ کی مداخلت پر نوجوان کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، شہری کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے، ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل سینٹرل پولیس نے سی ٹی ڈی آفس پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغوا کرکے تاوان مانگنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کیا تھا۔

    ٹیم نے چھاپہ کے دوران مغوی کو بھی بازیاب کرالیا تھا، پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکار نے ایل خانہ سے دس لاکھ روپے مغوی کی رہائی کے لیے مانگ رکھے تھے۔

  • کراچی پولیس نے  خاتون اریبہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

    کراچی پولیس نے خاتون اریبہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

    کراچی : پولیس نے محمودآباد میں خاتون اریبہ کے قتل کامقدمہ درج کرلیا، جس میں گرفتار شوہر شمشاداوراس کے دوست کو نامزد کیا گیا ہے، جو پولیس کی زیر حراست ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں خاتون کی پرسرار موت کے بعد بلوچ کالونی پولیس نے خاتون اریبہ کےقتل کا مقدمہ درج کرلیا،والدہ کی مدعیت میں درج مقدمے میں شوہر شمشاد اور اس کے دوست سعید کو نامزد کیا گیا ہے۔

    والدہ کا کہنا ہے کہ 3ماہ پہلے شمشاد سے بیٹی کی دوسری شادی کی مخالف تھی ، میرا داماد اچھے کردار کا مالک نہیں تھا،اطلاع ملنے پرگئی تو بیٹی کی لاش بیڈ پر تھی، بیٹی کی گردن اورجسم پرزخموں کے نشانات تھے، بیٹی کو داماد اور اسکے دوست نے قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق خود کشی کی اطلاع پر پہنچے توحالات واقعات کچھ اور بتا رہے تھے ، شوہرشمشاد کی گرن پرنشانات تھےپوچھنےپروہ کچھ نہیں بتاسکا ، بیڈ اور پنگھے کے درمیان اتنا فاصلہ نہیں تھا کہ کوئی خود کشی کرسکے۔

    پولیس نے گھر کی تلاشی کے دوران پھندا برآمد کرلیا جبکہ گھر سے شراب کی ثابت اور ٹوٹی ہوئی بوتلیں بھی ملی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق محمود آباد کے علاقے میں اریبہ نامی خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ابتدائی طور پرواقعہ کو خودکشی بتایا گیا تاہم واقعاتی شواہد اور مرنے والی خاتون اریبہ کے والدین کے الزامات کے بعد اریبہ کے شوہرشمشاداور اس کے دوست سعد کوحراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پوسٹ مارٹم کرنے والی خاتون ایم ایل او جناح اسپتال ڈاکٹر زکیہ نے بتایا کہ خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے متوفیہ کے جسم پر تشدد کے پرانے نشانات موجود تھے لیکن جسم پرتشدد کے تازہ نشانات نہیں پائے گئے۔

    ڈاکٹر زکیہ کا کہنا تھا کہ واقعی خودکشی ہے یا قتل کہنا قبل از وقت ہے کیمیکل ایگزامن کے لئے نمونے حاصل کرلئے ہیں جس کی رپورٹ چوبیس گھنٹوں بعد موصول ہوگی ، رپورٹ آنے کے بعد خودکشی یا قتل کا فیصلہ ہوسکے گا۔

    بعد ازاں ضابطے کی کاروائی کے بعد خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

    اریبہ کے والدین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی بیٹی کو قتل کرکے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشیش کی گئی اریبہ کے شوہر نے اطلاع دی کی اریبہ کی طبعیت خراب ہے آپ لوگ آجائیں، ہمارے گھر پہنچنے تک مرنے کی اطلاع نہیں تھی جب گھر پہنچے تو اریبہ کی لاش بیڈ پر رکھی تھی۔

    والدین کا کہنا تھا کہ بیٹی نے گزشتہ روز حلوہ کھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، میری بیٹی خودکشی نہیں کرسکتی ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

  • ’’پولیس کارروائی کا آسرا دیتی رہی، مروہ جان سے چلی گئی‘‘

    ’’پولیس کارروائی کا آسرا دیتی رہی، مروہ جان سے چلی گئی‘‘

    کراچی: شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی میں بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر ہونے والا احتجاج ختم کردیا گیا، پولیس اور رینجرز کی یقین دہانی کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی میں مروہ کی ہلاکت کے بعد ورثا اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، دونوں سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا، پولیس اور رینجرز کی یقین دہانی کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کردیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ تین روز کا وقت دیا ہے، قاتل گرفتار نہیں ہوا تو پھر احتجاج کریں گے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ بچی کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروائی تھی پولیس آسرا دیتی رہی مروہ جان سے چلی گئی، اگر یہ لوگ ڈھونڈ لیتے تو ہماری بچی آج زندہ ہوتی۔

    مزید پڑھیں: کراچی، کمسن بچی کی بوری بند لاش ملنے پر احتجاج، ’ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا‘

    پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست مشتبہ شخص کو طبی معائنے کے لیے بھیجا گیا ہے، مشتبہ شخص مقتولہ بچی کے گھر کے قریب ہی رہائش پذیر ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی جمعہ کی صبح 7 بجے گھر سے بسکٹ لینے کے لیے نکلی تھی، بسکٹ خریدنے کے بعد وہ گھر نہ پہنچ سکی۔

    ایس ایچ او پی آئی بی کا کہنا ہے کہ گھر سے کچھ فاصلے پر گراؤنڈ میں کچرا کنڈی سے بچی کی لاش برآمد کی، مروہ کی لاش سوختہ حالت میں برآمد ہوئی، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

  • کراچی کو ایک مرتبہ پھر اسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ تیار

    کراچی کو ایک مرتبہ پھر اسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ تیار

    کراچی : شہر قائد کو ایک مرتبہ پھر اسلحے سے پاک کرنے کیلئے پولیس نے اہم نکات پر مشتمل سفارشات تیار کرلیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مکمل بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کوایک مرتبہ پھراسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، کراچی پولیس نےاہم نکات پرمشتمل سفارشات تیار کرلیں، آج کراچی میں ایپکس کمیٹی کااجلاس منعقد کیا جائے گا، اہم اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مکمل بریفنگ دیں گے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی اہم مسائل کمیٹی کے سامنے رکھیں گے، قیدیوں کی ای ٹیگنگ اورغیرقانونی اسلحے پر بریفنگ دی جائے گی اور منشیات کےعادی افراد اور بحالی مراکزپربھی بات کی جائے گی۔

    غیرقانونی اسلحے کی روک تھام کے لیے اہم تجازیزتیارکرلی گئیں، پولیس نے شہرقائدمیں 4 بڑے ویپن ڈیٹکٹر اسکینر لگانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت پہلا اسکینر حب،دوسرا سپرہائی وے اور تیسرانیشنل ہائی وے پر لگایا جائے گا۔

    چوتھااسکینرکراچی ریلوےاسٹیشن کے خارجی راستےپر لگانے کا فیصلہ کیا ہے، 4بڑے راستوں کے علاوہ35 اہم راستوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔

    شہر میں ان تمام مقامات کے ذریعےغیرقانونی اسلحہ داخل ہوتا ہے، کسی بھی اسلحہ ڈیلرسےچیک اینڈبیلنس کااختیارپولیس کےپاس نہیں، اسلحہ ڈیلرقانونی اسلحےکےساتھ غیرقانی اسلحہ بھی لے آتے ہیں۔

    قیدیوں کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کی سفارش سندھ حکومت کوارسال کردی گئی جبکہ آئی جی سندھ نےسندھ حکومت کوای ٹیگنگ منصوبےکی سفارش کی ہے۔

    کراچی پولیس نے منشیات کےعادی افرادکےلیےبھی منصوبہ تیارکرلیا، 5مقامی این جی اوزنے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا ذمہ اٹھایا ہے حکومت سندھ اگر 5مقامات پر اجازت دے تو فوری عملدرآمد ہوسکتا ہے۔

  • کراچی : دو روز قبل گرفتار ہونے والے ملزمان کے دوران تفتیش اہم انکشافات

    کراچی : دو روز قبل گرفتار ہونے والے ملزمان کے دوران تفتیش اہم انکشافات

    کراچی : فیروزآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے تین ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز پہلے فیروزآباد سے گرفتار3ملزمان مزید 72وارداتوں میں ملوث نکلے، تینوں ملزمان کو دو روز قبل فیروزآباد میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کو اب تک 16افراد شناخت کرچکے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو کار سوار کو لوٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ملزمان نے مزاحمت پر گاڑی کے شیشہ پر پستول ماری۔

    ملزمان کار سوار سے 3لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے نقدی،3 پستول اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

    دوسری کارروائی میں کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان ڈیفنس، درخشاں شریف آباد اور ابراہیم حیدری میں وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان کار سوار موٹرسائیکل سواروں سے نقدی اور موبائل فون چھینتے تھے، اس کے علاوہ گرفتار ملزمان اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہریوں کو بھی لوٹتے تھے۔

  • پولیس اہلکاروں‌ کی جان کو خطرہ، اے آئی جی کے احکامات نظر انداز

    پولیس اہلکاروں‌ کی جان کو خطرہ، اے آئی جی کے احکامات نظر انداز

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اہلکاروں نے کراچی پولیس چیف کے احکامات نظر انداز کردئیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے اور منع کرنے کے باوجود ڈیوٹی آمد اور گھر واپسی پر وردی میں ملبوس ہوکر آنے اور جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پولیس چیف نے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے پر احکامات جاری کیے تھے کہ کوئی بھی اہلکار دوران ڈیوٹی اور گھر جاتے ہوئے وردی نہیں پہنے گا اور سادہ لباس میں گھر جائے گا۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ جو پولیس اہلکار احکامات کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ،  اےایس آئی غلام محمد شہید

    آج جٹ لائنزمیں اےایس آئی غلام محمد کوفائرنگ کرکےقتل کیاگیا اور ملزم قتل کے بعدغلام محمد کا اسلحہ ساتھ لے گئے، تمام واقعات میں پولیس اہلکاروں کو شناخت کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی غلام محمد گھر سے نکل کر ڈیوٹی پر جارہا تھا تو لائنز ایریا فرنیچر مارکیٹ میں پان کے کیبن پر رکا ، ملزمان آئے اور گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوع سے 30بور کا ایک خول ملا، جائے وقوع سے ملے خول کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا، پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ شناخت کرکے نشانہ بنایا جارہا ہے اور ملزمان تینوں واقعات میں اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

    اس سے قبل محمودآباد میں ون فائیوکے اہلکار نعمان کوشہید کیا گیا، ملزمان قتل کےبعد نعمان کااسلحہ ساتھ لےگئے جبکہ کورنگی میں پولیس اہلکار اصغر کو شہید کیا گیا اور اس واقعے میں بھی ملزم اسلحہ ساتھ لے گئے۔

  • دہشت گردوں نے کراچی پولیس کے افسران وجوانوں کونشانہ بنانا شروع کردیا

    دہشت گردوں نے کراچی پولیس کے افسران وجوانوں کونشانہ بنانا شروع کردیا

    کراچی : شہر قائد میں دہشت گردوں نے 23 دن کے دوران کراچی پولیس کے 3 افسران و جوان کو شہید اور ایک زخمی کیا، تمام واقعات میں پولیس اہلکاروں کو شناخت کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے کراچی پولیس کےافسران وجوانوں کونشانہ بناناشروع کردیا، 23 دن کے دوران کراچی پولیس کے 3 افسران و جوان شہید اور ایک زخمی ہوا۔

    کراچی کے علاقے محمودآباد میں ون فائیوکے اہلکار نعمان کوشہید کیا گیا، ملزمان قتل کےبعدنعمان کااسلحہ ساتھ لےگئے جبکہ کورنگی میں پولیس اہلکار اصغر کو شہید کیا گیا اور اس واقعے میں بھی ملزم اسلحہ ساتھ لے گئے۔

    آج جٹ لائنزمیں اےایس آئی غلام محمدکوفائرنگ کرکےقتل کیاگیا اور ملزم قتل کے بعدغلام محمد کا اسلحہ ساتھ لے گئے، تمام واقعات میں پولیس اہلکاروں کو شناخت کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی غلام محمد گھر سے نکل کر ڈیوٹی پر جارہا تھا تو لائنز ایریا فرنیچر مارکیٹ میں پان کے کیبن پر رکا ، ملزمان آئے اور گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوع سے 30بور کا ایک خول ملا، جائے وقوع سے ملے خول کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

  • کراچی : لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتولہ کا کزن گرفتار

    کراچی : لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتولہ کا کزن گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد انویسٹی گیشن پولیس نے 31سالہ مقتولہ نائلہ کے اندھے قتل کی واردات جدید طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے چچا زاد ملزم اعظم کو گرفتار کرلیا۔

    مقتولہ نائلہ ایک ماہ قبل اپنے چچا کے بیٹے اعظم سے شادی کرنے کے لیے بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی، مقتولہ نائلہ گھر سے جاتے ہوئے14لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ بھی ساتھ لے گئی تھی۔

    ملزم اعظم مقتولہ نائلہ کے پاس موجود بڑی رقم اور طلائی زیورات وغیرہ دیکھ کر لالچ میں آگیا۔ ملزم اعظم نے رقم ہتھیانے کے لیے مقتولہ نائلہ کو دھوکے سے دیپالپورہ اُوکاڑہ لے جا کر چھریاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

    ملزم اعظم مقتولہ نائلہ کی نعش کو کھیتوں میں پھینکنے کے بعد رقم اور طلائی زیورات وغیرہ لے کر کراچی فرار ہوگیا تھا۔ مقتولہ نائلہ کے ورثاء نے تھانہ لیاقت آباد میں اغوا جبکہ اوکاڑہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    دوسری کارروائی میں پولیس نے مقابلے کے بعد سابق اہلکار اور بدنام ڈکیت اشتیاق عرف ماما کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، سائٹ اے پولیس نے سابق اہلکار اور بدنام ڈکیت کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد مبینہ مقابلے میں اشتیاق عرف ماما کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف بھتے کی وصولی کا مقدمہ بھی درج ہے ملزم کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا، ملزم اورساتھیوں نے3 جولائی کو ٹیکسٹائل مل ملازم سے12 لاکھ چھینے تھے۔

    علاوہ ازیں ملیر سٹی پولیس نے ایک کارروائی میں منشیات فروش خاتون کو شوہر سمیت گرفتار کیا ہے، ملزمان حنیف اور سلمیٰ عرف حسینہ سے6کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

     

  • کراچی، پولیس اہلکاروں پر ممکنہ حملوں کا خطرہ، نئی ایس او پی تیار

    کراچی، پولیس اہلکاروں پر ممکنہ حملوں کا خطرہ، نئی ایس او پی تیار

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اہلکاروں پر ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر نئی ایس او پی تیار کرلی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں پر ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر نئی ایس او پی تیار کرلی گئی جس کے مطابق پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر آتے اور جاتے وقت وردی، جوتے نہیں پہنیں گے۔

    ایس او پی کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی پر آتے یا جاتے ہوئے مختلف راستوں کا انتخاب کریں، ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد بھی وردی نہ پہنی جائے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس او پر عملدرآمد نہ کرنے پر محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نئی ایس او پی گزشتہ روز پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد جاری کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے محمود آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعمان جاں بحق ہوگیا تھا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ مقتول اہلکار ون فائیو پولیس مددگار ساؤتھ میں تعینات تھا، مقتول وردی میں دفتر جارہا تھا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے تیس بور کے گولیوں کے تین خول ملے ہیں، پولیس حکام نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔