Tag: karachi police

  • انصارالشریعہ کیا ہے اوراس کے کیا مقاصد ہیں

    انصارالشریعہ کیا ہے اوراس کے کیا مقاصد ہیں

    کراچی : شہر قائد میں گزشتہ چند ماہ قبل پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سامنے آئے، جس کے بعد  انصار الشریعہ نامی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول کی گئی۔

    یہ ذمہ داری ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے قبول کی گئی جوبعد ازاں فوری طور پر بلاک کردیا گیا، پاکستان کے انٹیلیجنس ادارے اور پولیس اس کے وجود سے تب تک یکسر لاعلم تھے جب تک انصارالشریعہ نے خود اپنی شناخت کو ظاہر نہیں کیا۔

    انصار الشریعہ کیا ہے اور اس کے مقاصد کیا تھے؟ اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتداء میں انصارالشریعہ میں صرف13ارکان تھے، جنہوں نے داعش سے اختلافات کے بعد اس تنظیم کی بنیاد رکھی، پڑھے لکھے لڑکوں پر مشتمل گروہ نے سائٹ ایریا سمیت کئی علاقوں میں پولیس اہلکاروں کونشانہ بنایا۔

    انصار الشریعہ کا مقصد القاعدہ کی سرپرستی اور خوشنودی حاصل کرنا تھا، گروہ کا سربراہ ڈاکٹرعبداللہ ہاشمی عالمی دہشت گرد تنظیم سے منسلک ہونا چاہتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق تمام ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی باقاعدہ ویڈیوبنائی جاتی تھی، پھر یہ ویڈیوز افغانستان میں موجود قیادت کو بھیجی جاتی تھیں، عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے بھی انصارالشریعہ کو تسلیم کیا، کچھ روز میں ارکان نے بیعت کرنی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تنظیم نے کراچی میں کارروائیوں کا آغاز کیا اور رواں سال فروری میں پولیس فاؤنڈیشن کے ایک محافظ کو نشانہ بنایا۔

    اپریل میں شاہراہ فیصل پر فوج کے ریٹائرڈ کرنل طاہر ضیاء ناگی کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ اس کے علاوہ مئی2017 میں بہادر آباد میں کی گئی پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوئے۔

    ماہ جون میں سائٹ ایریا کے علاقے میں ایک ہوٹل پر افطار کے انتظار میں بیٹھے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار اہلکار شہید ہوئے۔

    علاوہ ازیں عزیز آباد میں بھی ماہ اگست میں ڈی ایس پی ٹریفک کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔ طاہر ناگی قتل کے بعد حساس اداروں نے تنظیم پر کام شروع کیا۔

    انصارالشریعہ کیخلاف پہلاچھاپہ سروش کے گھر پرمارا گیا، خواجہ اظہار پر حملے کا پلان سروش کے گھر سے ملا، حملہ، ریکی اور دیگردستاویزات بھی سروش کے گھر سے ملے۔

    گزشتہ رات رینجرز کی بڑی کارروائی کے بعد یہ راز بھی کھلا کہ دہشت گردوں کا اگلا ٹارگٹ پولیس ہیڈکوارٹرز اور حساس مقامات تھے۔ ہلاک دہشتگردوں نے اتوار بازار،الہ دین پارک کی ریکی کررکھی تھی ملزمان موٹرسائیکل پر ریکارڈنگ ڈیوائس لگا کر ریکی کرتے تھے۔

  • کراچی میں دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام، تحریک طالبان  کے دو دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام، تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس نے گولا بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کراچی کو ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچا لیا ،کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ  مسروقہ گاڑی سے اسلحہ وگولا بارود برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتارشدت پسندوں میں محمدسلطان،عبدالرحمان شامل ہیں ۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

    ایس پی نیو کراچی شبیر بلوچ کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران کپڑے سے لدی مشکوک سوزوکی کو پولیس نے کورکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے تعاقب کر کے گاڑی کو روک لیا، گاڑی کی تلاشی لی گئی تو کپڑے کے درمیان چھپائے گئے تین راکٹ لانچر اور پانچ مائن بن برآمد ہوئے ، گاڑی سے ایک پستول بھی برآمد ہوا۔

    گرفتار ملزمان محمد سلطان اور عبدالرحمان عرف شاکر کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    ایس پی نیوکراچی کے مطابق گاڑی شریف آباد سے چھینی گئی تھی، جس کا مقدمہ درج ہے، شدت پسندوں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔،


    مزید پڑھیں : کراچی: میمن گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی ‘ دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے دو روز قبل کراچی کے علاقے مراد میمن گوٹھ میں دہشت گردوں اوررینجرزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    ہلاک دہشت گرد کےقبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی بر آمد ہوا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • چھرا مارکی تلاش پولیس کی کمائی کا ذریعہ بن گئی، پچاس سے زائد گرفتاریاں

    چھرا مارکی تلاش پولیس کی کمائی کا ذریعہ بن گئی، پچاس سے زائد گرفتاریاں

    کراچی : پولیس نے اصل چھرے مارکے تلاش میں پچاس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، چھری مارملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، چھ روز سے گرفتار کیبل آپریٹر کی رہائی کیلئے اہل خانہ سے مبینہ طورپر دولاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے اصل چھرے مارکے تلاش میں شہریوں کو تاوان کے لیے اغواء کرنا شروع کردیا، کراچی پولیس مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری میں بری طرح ناکام ہوگئی، چھری مارکی گرفتاری کو اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔

    جرائم پیشہ ملزم جیسا اصل چھرا مار ہاتھ نہ آیا تو پولیس نے غریبوں کو ستانا شروع کردیا، کراچی پولیس نے گلشن اقبال سے چھ روز قبل کیبل آپریٹر آصف کو گرفتار کیا تھا۔

    آصف کی گرفتاری پراس کے اہل خانہ اورعلاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں، احتجاجی مظاہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیبل آپریٹر آصف کی والدہ نے بتایا کہ پولیس نے میرے بیٹے کی ٹانگ پر گولی ماری اب اس کی رہائی کیلئے دولاکھ روپے مانگ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ چھبیس روز گزرنے کے باوجود پولیس چھرا مار چھلاوے تک تاحال نہ پہنچ سکی، ذرائع کے مطابق پولیس نے اس حوالے سے ایم کیو ایم لندن پر شک بھی ظاہر کیا ہے۔


    مزید پڑھیں: چھری مارچھلاوے کو پکڑنے کیلئے چھ سو پولیس اہلکار تعینات


    اب تک گلشن اقبال ڈویژن سے پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مشتبہ افراد میں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے کارکنان بھی شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • لاکھوں روپے لےجانے والا تاجر اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا

    لاکھوں روپے لےجانے والا تاجر اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا

    کراچی : ایسٹ زون میں پولیس کی اسپیشل پارٹیاں پھر اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرنے لگیں۔ شارع فیصل پرمنی ایکسچینج سے56لاکھ روپے نکال کر لےجانے والا تاجر مبینہ اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کے رکھوالے ہی اغوا کار بن گئے۔ کراچی کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر منی ایکسچینج سے56لاکھ روپے لے کر نکلنے والا تاجر مقصود میمن مبینہ اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

    مذکورہ تاجر گیارہ اکتوبر کو منی چینجرسے نکلا تو مبینہ پولیس اہلکاروں نے اسے اغواکر لیا۔ اہلکارآنکھوں پرپٹی باندھ کرتاجر کو ساتھ لے گئے۔

    تاجر مقصود میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے نامعلوم مقام پر لے جاکر رات بھر تشدد کیا گیا اور رات چار بجے ائیرپورٹ اسٹار گیٹ پر چھوڑدیا۔

    تاجر مقصود میمن نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کے پاس54لاکھ غیر ملکی اوردو لاکھ تیس ہزار پاکستانی روپے تھے، اہلکار میری زیرو میٹر گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    واضح رہے کہ اس سے دو روز قبل کراچی کے فیروز آباد تھانے پر چھاپہ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے تاوان کیلئے اغواء کیے گئے تاجروں کو بازیاب کرایا تھا۔

    متاثرہ تاجر نے واقعے کی سی سی ٹی وی بھی پولیس کو دی۔ واقعے کو دو روز گرزنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹنے والا تاجر مقصود میمن دبئی میں الیکٹرانکس کا کام کرتا ہے۔

  • گلستان جوہر: چھرے مارکی تلاش میں پولیس کا گشت، اسٹریٹ کرائم میں کمی

    گلستان جوہر: چھرے مارکی تلاش میں پولیس کا گشت، اسٹریٹ کرائم میں کمی

    کراچی : گلستان جوہر میں خواتین پرچھرے سے وارکرنے والے چھلاوے کو توپولیس تلاش نہ کرسکی مگر گلستان جوہرمیں پولیس کی بھاری تعدادمیں تعیناتی نے اسٹریٹ کرائم کم کردیئے۔

     تفصیلات کے مطابق چھرےمارکی پرچھائی سے ناآشنا پولیس انجانے میں گلستان جوہر کے رہائشیوں کیلئےمسیحا بن گئی، شہریوں کو موٹرسائیکلیں چوری ہونےکا ڈر ہے نہ گن پوائنٹ پر موبائل فون چھننے کےواقعات عام رہے۔

    فائرنگ اورقتل کی وارداتیں بھی کم ہوگئیں تو ڈکیت بھی گلستان جوہر کارُخ کرتے ہوئےگھبرانےلگے، چھرےمارکی تلاش میں مگن پولیس کو خبر نہ ہوئی کہ ان کی موجودگی سےگلستان جوہرمیں کرائم ریٹ کم ہوگیا۔

    تازہ ترین اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ ماہ یکم ستمبر سے دس ستمبرتک فائرنگ اور قتل کےآٹھ واقعات ہوئے، اکیس موٹرسائیکل سواروں کو پیدل کردیاگیا، بیالیس افراد سے اسلحے کے زور پرموبائل فون اور پرس چھیننے کےواقعات رپورٹ ہوئے۔


    مزید پڑھیں: چھری مارچھلاوے کو پکڑنے کیلئے چھ سو پولیس اہلکار تعینات


    اکتوبر کے دس دنوں میں گلستان جوہر میں فائرنگ اور قتل کے صرف تین واقعات پیش آئے، سات موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں، سترہ موبائل فون چھیننے کی وارداتیں ہوئیں۔

    گلستان جوہرکےرہائشی بےبسی کی تصویر بنی پولیس پر افسوس کرنے کے بجائے مسرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ کم ازکم پولیس کی تعیناتی سے علاقے میں جرائم کی شرح تو کم ہوئی۔

  • کراچی : پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک

    کراچی : پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک

    کراچی : پولیس نے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی اور تخریب کاری کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا، کراچی کے علاقے سچل میں پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداے امن دشمنوں کے خلاف سرگرم ہے، محرم میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ سچل میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    ایس ایس پی ملیرراؤانوار کے مطابق ملزمان نے محرم میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا، دہشت گردوں پر 4،5دنوں سے نظر رکھی ہوئی تھی، دہشت گردفرار نہ ہوجائیں اس لیےآج فوری کارروائی کی۔

    راو انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم جماعت القاعدہ سے تھا، ہلاک ہونے والوں میں ایک خطرناک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی، ہلاک دہشت گردعامرشریف القاعدہ کاممبرتھا، عامرشریف القاعدہ کاانتہائی مطلوب دہشت گردتھا۔


    مزید پڑھیں : پولیس مقابلے میں طالبان کمانڈر ملا اکبر سواتی سمیت چاردہشت گرد ہلاک


    انھوں نے مزید بتایا کہ عامرشریف فیصل آباد کا رہائشی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئر تھا،  ڈرون کو ہائی جیک کرکےاستعمال کرسکتاتھا، عامرشریف نےایک بغیرڈرائیورکےگاڑی بھی تیارکی تھی، بغیرڈرائیور گاڑی میں بارودی مواد نصب کرکے استعمال کرسکتا تھا۔

    ایس ایس پی ملیرراؤانوار کا کہنا تھا کہ ہلاک دیگردہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے، ہلاک عامرشریف سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعدعزیز کا دوست تھا۔

    پولیس مقابلے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، آئی جی سندھ

    فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، آئی جی سندھ

    کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور ان کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرکے انہیں ہر ہفتے طلب کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیرصدارت اپیکس فالو اپ اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں صوبے میں امن وامان اور نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ آئی جی سندھ نے مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ اےٹی سی سے اشتہاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس سےعدم تعاون پر فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور ان افراد کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کیےجائیں، تمام ڈی آئی جیز فورتھ شیڈول لسٹ کا ازسر نو جائزہ لیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایس ایس پیز فورتھ شیڈولر افراد کو طلب کرکے ان سے خود تفصیلات لیں، انہوں نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ فورتھ شیڈول لسٹ کے افراد کو ہر ہفتے طلب کریں اور پولیس سے تعاون نہ کرنے والے افراد کی رپورٹ سی ٹی ڈی کو روانہ کریں۔

  • کراچی پولیس کی کارروائیاں‘ ڈاکٹر بازیاب‘ 9 افراد گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائیاں‘ ڈاکٹر بازیاب‘ 9 افراد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 3 اغواکاروں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کورنگی سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر کو بازیاب کراکے 3 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان خود کو محکمہ صحت کے اہلکار ظاہر کرکے ڈاکٹر کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے ۔ پولیس کے مطابق تاوان کی رقم کا مطالبہ کرنے کے بعد ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔

    دوسری جانب کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب پولیس نے گشت کےدوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم منشیات فروش اور ڈکیت گروپ کا سرغنہ ہے۔

    ادھر کراچی کے علاقے اورنگی اور پاکستان بازار پولیس نے مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں موٹرسائیکل چور اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگراشیاء شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق سہراب گوٹھ میں پولیس نے بھی ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے6 کلو منشیات اور نقد رقم برآمد کرلی۔


    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی:فیڈرل بی ایریامیں پولیس کاچھاپہ‘شیرکوگھمانےوالاشہری گرفتار

    کراچی:فیڈرل بی ایریامیں پولیس کاچھاپہ‘شیرکوگھمانےوالاشہری گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتےہوئےشیر گھمانے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔

    تفسیلات کےمطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کےدوران شیر گھمانے والے شہری ثقلین کو گرفتار کرکےشیرکو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    پولیس کےمطابق شہری ثقلین کے پاس شیر کوبطور پالتو جانور رکھنے کا پرمٹ ہے۔ایس ایس پی مقدس حیدر کا کہناہےکہ پرمٹ کی تصدیق محکمہ وائلڈ لائف کرےگا۔

    دوسری جانب شیر کےمالک ثقلین کا کہناہےکہ شیر بیمار تھا جسے ڈاکٹر کو دکھا کرگھرلارہاتھا۔


    کراچی: کریم آباد مارکیٹ میں شہری خونخوار شیر لے کر پہنچ گیا


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرایک ویڈ وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری اپنے ہمراہ ویگو گاڑی میں شیر کو پیچھے لے کر بیٹھا ہے اور اُس کے ہاتھ میں بس ایک پٹہ ہے۔

    واضح رہےکہ وزیر داخلہ سندھ نے شیر کو گاڑی میں گھمانے والے شہری کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو گاڑی تلاش کرنے اور متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیاہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘6ڈاکو گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘6ڈاکو گرفتار

    کراچی :شہرقائدکےمختلف علاقوں میں پولیس نےکارروائیوں کےدوران چھ ڈاکوؤں کوگرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس نےکراچی کےعلاقےعزیزآباد سے جرائم کی40 سےزائدوارداتوں میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔پولیس کےمطابق ملزمان پہلے بھی جیل جاچکےہیں۔

    دوسری جانب پولیس نےناظم آباد اورسرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلوں کےبعد چار ڈاکوؤں کوگرفتارکرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہےڈاکو شہریوں سےلوٹ مارکررہے تھےجبکہ ملزمان کےقبصے سےمسروقہ مال برآمد کرلیاگیاہے۔

    کراچی کےعلاقےپرانی سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرفائرنگ سے یاسرمحمود نامی شخص جان کی بازی ہارگیا۔

    ادھرسانگھڑ میں لنڈو پولیس نے مقابلے کےبعد بدنام زمانہ ڈاکو رشید چانڈیو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کےمطابق ڈاکو کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

    ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار نے بتایاکہ فرار ھونے والے ڈاکوؤں کی کرفتاری کےلیےپولیس کی بھاری نفری تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے انہیں بھی جلد گرفتارکرلیاجائےگا۔

    ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجارکےمطابق گرفتار ڈاکو رشید چانڈیو درجن سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔


    لاہورمیں ایسٹرپردہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام،آئی ایس پی آر


    واضح رہےکہ گزشتہ روزانٹیلی جنس اداروں کی جانب سے لاہورمیں ایسٹرکےموقع پردہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی جبکہ کارروائی میں ایک دہشت گرد ماراگیا اورخاتون کو گرفتارکیا گیا تھا۔