Tag: karachi police

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ملزم ہلاک ‘4گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ملزم ہلاک ‘4گرفتار

    کراچی: شہرقائد کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کےدوران ایک ملزم ہلاک جبکہ تین افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
    تفصیلات کےمطابق کراچی میں لیاری کےعلاقے نوالین میں مبینہ پولیس مقابلے کےمیں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔مارے جانے والے ملزم کی شناخت نبی عرف بلا کےنام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کےمطابق ملزم کاتعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے بتایاگیاہے۔ہلاک ملزم کےقبضے سے ہینڈ گرینڈ اور اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے۔

    دوسری جانب کراچی میں یوسف پلازہ میں پولیس نےکاروائی کرتے ہوئےٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیاگیا۔گرفتار ٹارگٹ کلر عارف ٹوٹو پرتھانہ اجمیر نگری،تھانہ سرسید اورشارع نورجہاں میں قتل کے مقدمات درج ہیں۔

    پولیس کےمطابق گرفتارملزم سےایک ریپیٹر،ایک ایس ایم جی،پستول اورآوان بم برآمد،کر کہ غیرقانونی اسلحہ،دھماکہ خیزمواداور انسداددہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ادھرسائٹ بی پولیس نے شیرشاہ کے علاقے میں کارروائی کرکے3ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتارملزمان میں شاہد،سہیل اورانورعلی شامل ہیں۔،

    پولیس حکام کےمطابق ملزمان نادرا میں ملازم ہیں اور ان کے پاس سے35قومی شناختی کارڈ،3پاکستان پاسپورٹ اوربینظیر انکم کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔ملزمان افغان باشندوں کو قومی شناختی کارڈ بناکردیتے تھے۔

    پولیس نے ملزمان کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔


    سی ٹی ڈی کی پشاور میں کارروائی‘دہشت گرد گرفتار


    واضح رہےکہ گزشتہ روز محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کارروائی کرکے دہشت گرد کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سےبم برآمد کرلیاتھا۔

  • کے پی کے پولیس کو مطلوب دہشت گرد کراچی سے گرفتار

    کے پی کے پولیس کو مطلوب دہشت گرد کراچی سے گرفتار

    کراچی: مردم شماری ٹیم پر حملے کے لیے منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم خیبر پختون خوا پولیس کو بھی مطلوب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کے پی کے سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق ملزم کراچی میں مردم شماری ٹیموں کو نشانہ بنانا چاہتا ملزمان نے ایف سی کیمپ بونیر پر حملہ کیا تھا اور یہ گروہ صوبائی وزیر حسین باقر پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

    ایس پی نوید خواجہ نے بتایا کہ کے پی کے پولیس سے رابطہ کرنے پر پتا چلا کہ ملزم اشتہاری ہے، کے پی کے میں آپریشن کے بعد ملزم کراچی میں روپوش تھا اب ملزم کو خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

  • جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، کراچی پولیس نے خطرناک ملزم کو گرفتارکرلیا

    جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، کراچی پولیس نے خطرناک ملزم کو گرفتارکرلیا

    کراچی : شہر قائد کی پولیس اسمارٹ ہوگئی، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون چھین کر فروخت کرنا ملزم کی گرفتاری کی وجہ بن گیا کیونکہ کراچی کی پولیس اسمارٹ ہوگئی، پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا شروع کردیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ جمشید کوارٹر پولیس نے خطرناک ملزم کو موبائل فون کے آئی ایم ای آئی کے ذریعے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کیا گیا تھا۔

    ملزم نوید نے یکم مارچ کو دکان پر ساتھی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان کیخلاف دیگرتھانوں میں بھی کئی مقدمات درج ہیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم نوید اور ساتھی اقبال کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق اقبال تین دن پہلے ایک ڈکیتی کی واردات میں مارا جاچکا ہے۔

    ملزم نوید نے چھینا ہو ا موبائل فروخت کردیا تھا تاہم آئی ایم ای آئی کے ذریعے ملزم کو پکڑا گیا۔

  • کراچی پولیس کی رات گئے کارروائیاں، 1 ملزم ہلاک، متعدد گرفتار

    کراچی پولیس کی رات گئے کارروائیاں، 1 ملزم ہلاک، متعدد گرفتار

    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں‌ پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے ایک مطلوب ڈاکو کو ہلاک اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مزید 20 مشتبہ افراد کو بھی زیر حراست لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں رات گئے پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم فضل باغی جرائم کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    ایک اور کارروائی میں گلشن اقبال اتوار بازار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزموں کو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی گلشن کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

    بلدیہ مدینہ کالونی میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    اورنگی ٹاؤن علی گڑھ مارکیٹ میں پولیس مقابلہ کے بعد اسٹریٹ کرائمز میں ملوث مبینہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ایک اور کارروائی میں کیماڑی کے علاقے جیکسن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے حالیہ تفتیش کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ لیاری سے گرفتار ملزم شاہد معروف ملزم بابا لاڈلہ کے گروپ کا اہم کمانڈر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہد بابا لاڈلہ گروپ کے منشیات کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔ ملزم طویل عرصے سے گینگ وار گروپ کے لیے کام کر رہا تھا۔ ملزم شاہد کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔

  • گلشن اقبال میں کار پرفائرنگ ایک شخص جاں بحق

    گلشن اقبال میں کار پرفائرنگ ایک شخص جاں بحق

    کراچی : گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے گاڑی کا آدھا دروازہ کھول کر مقتول کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال گلشن چورنگی پر کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت راشد لود نظر کے نام سے ہوئی ہے۔

    مقتول کے شناختی کارڈ پر لیاری کا پتہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول قومی ائیر لائن کے افسر کا ڈرائیور ہے جسے نامعلوم ملزمان نے موقع پربلایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

    مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان مقتول کو فائرنگ کا نشانہ بناکر باآسانی فرار ہوتے ہوئے گولی کے خول بھی ساتھ لے گئے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے ساتھ ہی عینی شاہد کے بیان بھی قلمبند کررہی ہے۔

    نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منقتل کردیا گیا تھا تاہم واقعے کا مقدمہ رات گئے تک درج نہیں ہوسکا تھا۔

  • کراچی کا  امن پائیدار بنانے میں پولیس نے کلیدی کردار ادا کیا، کور کمانڈر

    کراچی کا امن پائیدار بنانے میں پولیس نے کلیدی کردار ادا کیا، کور کمانڈر

    کراچی: کورکمانڈر لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ شہر قائد میں امن کو پائیدار بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ پولیس کے شہداء نے بھی اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی جنرل نوید مختار نے سنیٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا. اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے نظام اوراس سے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دی۔

    اس موقع پر کورکمانڈرنے شہدائے سندھ پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لیئےدیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ساتھ پولیس کے شہداُ نے بھی اپنے خون کا نزرانہ پیش کیا۔

    naveed-1

    لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہرطرح کے دباؤ اورمداخلت سے آزادی ہی پولیس کی بہترکارکردگی کویقینی بناسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت کے مطابق پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیئے پاک آرمی ہرطرح کا تعاون اور مدد جاری رکھے گی۔

    naveed-2

    قبل ازیں کورکمانڈرلیفٹینینٹ جنرل نوید مختار کی آمد پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انکا استقبال کیا پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی. کورکمانڈر نے شہدائے سندھ پولیس کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

  • عید الاضحیٰ : کراچی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

    عید الاضحیٰ : کراچی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

    کراچی : عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی پولیس نے مربوط سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، شہر بھرمیں حساس اور پبلک مقامات کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ سندھ میں بلا اجازت قربانی کی کھالیں جمع کرنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

    شہر بھرکی مساجد اور امام بارگاہوں میں نمازعید کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گے ہیں۔

    28400 سے زائد پولیس ایلکار ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں، کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی روک تھام کیلئے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

    SINDH POLICE 1

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عیدالاضحیٰ سیکیورٹی پلان پر مشتمل رپورٹ پیش کردی گئی. آئی جی سندھ  نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ چرم قربانی کو اکٹھا کرنے, انکی ترسیل وتقسیم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں پر بھی عمل درآمد کو انتہائی غیر جانبداری سے یقینی بنایا جائے۔

    علاوہ ازیں مساجد, امام بارگاہوں, عیدگاہوں ودیگر کھلے مقامات سمیت اجتماعی قربانی کے مختلف مقامات پر بھی سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کے جان ومال کی سلامتی کے مجموعی امور کو یقینی بنایا جاسکے۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ عید الاضحیٰ سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات ٹھوس اور غیر معمولی بنائے جائیں۔

    اعلامیہ میں آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ کھالوں کی چھینا جھپٹی یا جبری وصولی کرنیوالے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، قربانی کی کھالیں جمع کرنیوالوں کے پاس باقاعدہ اجازت ناموں کا ہونا ضروری ہے، بلااجازت کھالیں جمع کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

    مددگار ون فائیو کال سینٹر کی اطلاع پر متعلقہ پولیس فوری ریسپانس کو یقینی بنائے، کھالوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی پرمامور گاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

    پیٹرولنگ, اسنیپ چیکنگ, پکٹنگ کے عمل میں کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے، ٹریفک پولیس بلا تعطل ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے۔

    علاوہ ازیں کراچی پولیس کی رپورٹ کے مطابق کم و بیش 3143 مساجد, 207 امام بارگاہںوں, 34 اسماعیلی/ بوہری جماعت خانوں, 439 عیدگاہوں, اجتماعی قربانی کے 222 مقامات , کھالوں کو اکٹھا کرنے کے 794 کیمپس ودیگر مقامات پر 16150سے زائد پولیس افسران وجوان فرائض انجام دیں گے۔

     

  • کراچی : رشتے کے تنازعہ پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا

    کراچی : رشتے کے تنازعہ پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا

    کراچی: رشتہ نہ دینے پر جیل سے رہا ہونے والے ملزم عثمان نے نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا ، لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا، رشتے کے تنازعہ پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا ، جیسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق اجمیرنگری کے علاقے سرسید تھانے کی حدود میں لڑکی پر تیزاب پھینکا گیا، جس سے اس کا چہرہ جھلس گیا۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے چند روز قبل مالک مکان کے بیٹے کے خلاف تشدد کی شکایت درج کرائی تھی جس پر لڑکے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا ،وہ لڑکا جیل سے رہا ہوکر آیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم عثمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم عثمان نے تیزاب گردی کی کارروائی کا اعتراف کرلیا ہے۔

  • کراچی: فینسی نمبرپلیٹ، کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،77افرادگرفتار

    کراچی: فینسی نمبرپلیٹ، کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،77افرادگرفتار

    کراچی: پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشیوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ستتر افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، شہریوں کو دوران سفر گاڑی کے کاغذات بھی ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغوا کے بعد انتظامیہ جاگ گئی ہے، شہر کی سڑکوں پر دوڑتی رنگ برنگی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق اولڈ سٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ ، ماڑی پور، لیاری ، صدر ،ڈیفنس ، کورنگی ، لانڈھی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ستتر سے زائد افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ریٹائرڈ ایس پی کی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے، پولیس موبائل سے مشابہت رکھنے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، شہری دوران سفر کاغذات اپنے ساتھ رکھیں اور اصل نمبر پلیٹ لگا کر ڈرائیونگ کریں۔

  • کراچی پولیس گوشت خور ڈکیت گروہ کو پکڑنے میں ناکام

    کراچی پولیس گوشت خور ڈکیت گروہ کو پکڑنے میں ناکام

    کراچی : گوشت خور ڈکیت گینگ پولیس کے لئے چیلنج بن گیا تیسری واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ذرائع نے بتا یا کہ شہر مختلف علاقوں میں میٹ شاپس پر ڈکیتیوں کے دوران اس گروہ میں شامل ملزمان رقم کے ساتھ ساتھ اپنا من پسند گوشت بھی لے جاتے ہیں ۔

    ملزمان نے گلشن اقبال، گلستان جوہر کے بعد ناظم آباد کی میٹ شاپ میں بھی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکو اسلحے کے زور پرلوٹ مار کرتے نظر آر ہے ہیں۔

    ایک ڈاکو ہیلمٹ جبکہ دوسرا ڈاکو شناخت سے بچاوٴ کیلئے کیپ پہنا ہوا ہےڈاکو واردات کے دوران لاکھوں روپے کے ساتھ گوشت بھی لوٹ کر باآسانی فرار ہوئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو نے فریزر کھلوایا اور من پسند گوشت کاتھیلا تیار کیا اور پھر غائب ہوگیا، واضح رہے کہ گوشت خور ڈکیت گروہ کے نام سے مشہور ہونے والے ان بھوکے ڈکیتوں کا سراغ لگانے میں کراچی پولیس تاحال ناکام ہے۔


    meet by arynews