Tag: Karachi port

  • پاکستان نے کراچی پورٹ سے تابکار مادے لوڈ ہونے کی بھارتی رپورٹ مسترد کر دی

    پاکستان نے کراچی پورٹ سے تابکار مادے لوڈ ہونے کی بھارتی رپورٹ مسترد کر دی

    اسلام آباد: پاکستان نے کراچی پورٹ سے تابکار مادے لوڈ ہونے کی بھارتی رپورٹ مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے کراچی پورٹ سے ریڈیو ایکٹیو مواد لوڈ کیے جانے کی بھارتی رپورٹ مسترد کر دی، ترجمان نے اس سلسلے میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پورٹ حکام کی کنٹینر پکڑے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا بھارتی میڈیا میں مندرا پورٹ پر مبینہ ریڈیو ایکٹیو مواد پکڑے جانے کی رپورٹس دیکھیں، بھارتی میڈیا کے مطابق شنگھائی کمرشل کنٹینر کراچی سے لوڈ کیے گئے، تاہم بھارتی میڈیا کی تابکاری مواد پکڑنے کی رپورٹس مضحکہ خیز اور جھوٹی ہیں۔

    ترجمان نے کہا نیوکلیئر پاور پلانٹ حکام کے مطابق خالی کنٹینر چین واپس بھجوائے جا رہے تھے۔

    ترجمان کے مطابق بھارت ایسے الزامات سے پاکستان کو بدنام، اور دنیا کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، کنٹینر خالی تھے اور کارگو کے لیے دستاویزات میں غیر خطرناک قرار دیے گئے تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ کنٹینر پہلے چین سے ایندھن لے کر کراچی آئے تھے، اور ان میں کے 2، کے 3 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لیے ایندھن آیا تھا، دونوں ایٹمی پاور پلانٹس آئی اے ای اے کے حفاظتی نظام کے تحت چلتے ہیں۔

  • کراچی پورٹ پر کھڑے بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی پورٹ پر کھڑے بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : بندرگاہ پر کھڑے بحری جہاز میں آتشزدگی کااواقعہ پیش آیا ہے، پورٹ ہر جہاز سے درآمدی اجناس کی آف لوڈنگ کی جارہی تھی۔

    اس حوالے سے بندرگاہ کے ذرائع نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر  کھڑے بحری جہازمیں اچانک  آگ بھڑک اٹھی، پورٹ اسٹار نامی بحری جہاز کراچی پورٹ پر برتھ نمبر11پر لنگرانداز ہے۔

    خوش قسمتی سے حادثے میں تاحال کسی کارکن کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب بحری جہاز سے درآمدی اجناس کو اتارنے کا عمل جاری تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فوری طور پر بحری جہاز پر کام کرنے والے مزدروں کو ہٹا دیا گیا، امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ دوسال قبل 2018 میں  بھی کراچی کی بندرگاہ کے قریب کھلے سمندر میں مال بردار جہاز میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی تھی، آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران پانی بھرجانے کی وجہ سے مال بردار بحری جہاز سمندر میں غرق ہوگیا تھا۔

    تیز ہواؤں کے باعث شعلے مزید بھڑک اٹھے آسمان سے باتیں کرنے والے آگ کے شعلوں کو دیکھ کر اطراف کی لانچوں میں موجود افراد نے فوری طور پر کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر اداروں کو اطلاع دی۔

    واقعے کے فوری بعد پاک بحریہ اور کے پی ٹی کے فائربریگیڈ کا عملہ دوسری لانچوں کے ذریعے موقع پر پہنچ گیا۔ فائر فائٹرز نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تھا۔

  • کرونا وائرس: چین سے آنے والی امپورٹ اشیا پر اہم شرط عائد

    کرونا وائرس: چین سے آنے والی امپورٹ اشیا پر اہم شرط عائد

    کراچی: پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے تحت چین سے آنے والی امپورٹ اشیا پر فیومیگیشن کی لازمی شرط عائد کردی گئی۔ فیومیگیشن کے بعد اشیا کو کلیئرنس دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے تحت محکمہ پورٹ ہیلتھ نے ایڈوائزری جاری کردی۔

    ایڈوائزری کے تحت چین سے آنے والے درآمدی مال کی کلئیرنس کے لیے شرط عائد کی گئی ہے کہ چین سے درآمد اشیا کو فیومیگیشن کر کے کلیئر کیا جائے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ چینی سامان کی فیومیگیشن پورٹ ہیلتھ کی نگرانی میں کروائی جائے، اس ہدایت پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

    ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس ہدایت پر عمل نہ کرنے سے پورے ملک کے لیے خطرہ ہوسکتا ہے۔ مذکورہ ہدایات کے بعد بندر گاہوں پر چین سے آنے والے 32 کنٹینرز روک لیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت پاکستان سے ماسک اور دستانوں کی برآمد پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے اور ہدایت کردی ہے کہ زمینی، فضائی یا بحری راستوں سے ماسک اور دستانوں کی برآمدگی روک دی جائے۔

    دوسری جانب کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چینی شہر ووہان میں اب تک 213 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق کمزور نظام صحت والے ممالک میں اس وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ ہے، وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

  • کراچی پورٹ پر 2 بحری جہاز ٹکرا گئے

    کراچی پورٹ پر 2 بحری جہاز ٹکرا گئے

    کراچی: شہر قائد پورٹ پر 2 بحری کارگو جہاز ٹکرا گئے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ پر 2 بحری کارگو جہاز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں برتھ کے دونوں جہازوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق چینی جنرل کارگو جہاز ڈاژن برتھ نمبر 25 سے ٹکرایا ہے، جہاز برتھ سے ٹکرانے کے بعد برتھ 26 پر موجود جہاز ایم وی دیالا سے ٹکرایا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ملائیشیا میں پی این ایس سی جبکہ کراچی میں 2 حادثات ہوچکے ہیں۔

    ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ جہازوں کے ٹکرانے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ٹکر معمولی تھی، برتھ نقصان مرمت ڈاژن جہاز کے مالکان کریں گے۔

    ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ اور ادائیگی پی اینڈ آئی کلب کرے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں بھی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے تھے، واقعے کا ذمہ دار ہیپگ لائڈز کے جہاز ٹولٹن کے کپتان کو قرار دیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ “اسٹن” جہاز کی رفتار کم کرکے اسے بتدریج روک دیتا ہے ایسے جہاز کو ڈیڑھ سے دو منٹ میں رک جانا چاہئے تھا، حادثے کا شکارجہاز دو منٹ چالیس سیکنڈز چلتا رہا۔

    کے پی ٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز کی آخری لمحات میں رفتار کم نہ ہونے سے حادثہ پیش آیا،حادثے کی تحقیقات میں جہاز کی ریکارڈنگ سے بھی مدد لی گئی۔

     

     

  • کراچی بندرگاہ پر دو جہازوں کی ٹکر، کئی کنٹینرز سمندر میں جاگرے

    کراچی بندرگاہ پر دو جہازوں کی ٹکر، کئی کنٹینرز سمندر میں جاگرے

    کراچی : بندرگاہ پر دو مال بردار بحری جہاز ٹکرا گئے، جہازوں پر لدے برآمدی سامان کے کئی کنٹینرز سمندر میں جاگرے جس کے بعد پورٹ پر کام بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی بندرگاہ پر کنٹینروں سے لدے دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دس سے بارہ کنٹینرز سمندر میں جاگرے۔

    حادثہ کیماڑی میں ساؤتھ ایشین ٹرمینل پر برتھنگ کے دوران پیش آیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دونوں جہازبرآمدی سامان لے کر برتھ کی طرف آرہے تھے۔

    حادثے کے بعد کچھ کنٹینرز سطح آب پر رہے تو کچھ سمندر کی تہہ میں جالگے، کے پی ٹی حکام کے مطابق ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

    پورٹ انتظامیہ نے فوری آپریشن کرکے کنٹینرز کو بحری جہاز سے اٹھا کر پورٹ پر رکھنے والی کرینوں کو نقصان سے بچالیا جبکہ اس دوران کئی کنٹینٹر نکال لیے گئے۔


    مزید پڑھیں: امریکی جنگی بحری جہاز تیل بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا،

    دساہلکار لا پتہ


    کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ غلطی کس جہاز کے کپتان کی تھی اس بات کا تاحال تعین نہ ہوسکا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گڈزٹرانسپورٹ کی ہڑتال، کراچی پورٹ پرکنٹینرزرکھنے کی جگہ ختم

    گڈزٹرانسپورٹ کی ہڑتال، کراچی پورٹ پرکنٹینرزرکھنے کی جگہ ختم

    کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر کنٹینر رکھنے کی جگہ ختم ہوگئی، انتظامیہ نےمزید جہاز برتھ کرنے سے منع کردیا، ہڑتال کےباعث اربوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے، رائس ایکسپورٹرزایسوسی نے بھی ملزبند کرناشروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث کنٹینرز کی ترسیل تاحال بند ہے جس کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے اور مزید ہورہا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مال بردارجہازوں کو لنگر انداز ہونے اور کنٹینر اتارنے سے منع کردیا گیا۔

    آئی سی ٹی (انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل ) اور کے آئی سی ٹی (کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل) پر کنٹینرز رکھنے کی جگہ ختم ہوگئی، آئی سی ٹی نے مال بردار جہازوں کو کنٹینر اتارنے سے منع کرنے کا الرٹ جاری کردیا ہے جب کہ ساؤتھ ایشیا کنٹینر ٹرمینل پر بھی جگہ مکمل ہوگئی۔


    Good Transport Strike Continue by arynews

    اطلاعات ہیں کہ پی آئی سی ٹی (پورٹ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل) بھی 24 گھنٹے میں ایسا ہی الرٹ جاری کرسکتا ہے۔

    اس حوالے سے شپنگ ماہرین نے کہا ہے کہ تاریخ میں جنگ کے علاوہ کبھی پورٹ بند نہیں کی جاتی، پورٹ پر کنٹینر کی گنجائش ختم ہونے سے ملکی معشیت کو شدید جھٹکا لگا ہے۔

    علاوہ ازیں گڈزٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کےباعث تاجروں کو اربوں روپے کانقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے، رائس ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے بھی ملز بند کرناشروع کردیں۔

    پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین جاویدبلوانی کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے روزانہ 6ارب روپے کی ایکسپورٹ متاثرہورہی ہے، 45ارب مالیت کے کنٹینرز کراچی بندرگاہ تک نہ پہنچ سکے۔

    جاویدبلوانی نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کافوری نوٹس لیں، ہڑتال کے باعث برآمدگی آرڈرز بھی منسوخ ہوناشروع ہوگئے ہیں۔

    رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما محمود مولوی نے کہا کہ برآمدات درآمدات رک گئی ہیں، چاول کےبرآمدی آرڈر منسوخ ہوناشروع ہوگئےہیں، چاول برآمد کنندگا ن کو4ارب کا نقصان ہوچکا ہے۔

  • کراچی بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ریکارڈ کنٹینرکارگوہینڈلنگ کی گئی

    کراچی بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ریکارڈ کنٹینرکارگوہینڈلنگ کی گئی

    کراچی : بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ریکارڈکنٹینر کارگوہینڈلنگ کی گئی، جنوری میں ایک لاکھ چھپن ہزار دو سو چون کنٹینر ہینڈلنگ کاریکارڈ قائم کیا گیا۔

    کراچی پورٹ ترجمان کے مطابق جنوری میں چالیس تجارتی بحری جہازوں کے ذریعے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بیالیس ہزار دو اسی کنٹینرزکی درآمداور اکتالیس ہزار آٹھ سو اکتیس کنٹینرز کی برآمدکی گئی ۔

     پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر چھتیس ہزار سات سو سڑسٹھ کنٹینرز کی درآمد اور تینتیس ہزار تین سواننچاس کنٹینرز کی برآمد ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق آئندہ سال گہرے پانی کی نئی کنٹینر بندرگاہ آپریشنل ہونے سے مزید اضافہ ہو جائے گا۔