Tag: karachi protest

  • بجلی بحران، فاروق ستار کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

    بجلی بحران، فاروق ستار کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب تک عوام اپنے حقوق نہیں مانگیں گے بجلی اور پانی نہیں ملے گا، بجلی بحران حل نہ ہوا تو کے الیکٹرک کے دفتر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا ہے کہ احتجاج میں موجود مٹکے دکھانے کے لیے نہیں بلکہ پھوڑنے کے لیے ہیں، کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام سے 60 ارب روپے اضافی لیے، 60 ارب نہ ملے تو 72 گھنٹے بعد کراچی کے عوام خود کے الیکٹرک تک مارچ کریں گے۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ بجلی اور پانی کی فراہمی کا نظام کراچی کے عوام کو دیا جائے، کرسی کسی کی بھی ہو کرسی کے پائے کراچی والوں کے ہاتھ میں ہونے چاہئیں، شہباز شریف لالی پاپ دیں گے کراچی والے بہل جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے، کراچی کے عوام شہباز شریف کے لالی پاپ میں آنے والے نہیں ہیں، شہباز شریف کو یہاں آنے سے پہلے یہ مسئلہ حل کرنا چاہئے تھا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ شہباز شریف صاحب پانی آنے کی بات کرتے ہو یا دل جلانے کی بات کرتے ہو، ہم نے چار دن سے منہ نہیں دھویا تم نہانے کی بات کرتے ہو، وفاق کو 2500 ارب میں سے 1500 ارب کراچی دیتا ہے پھر بھی کراچی اندھیرے میں ہے پھر بھی کراچی پیاسا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کا احتجاج کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہے، یہ احتجاج سندھ حکومت اور وفاق کی مجرمانہ غفلت کے خلاف ہے، حیدرآباد، سکھر اور نواب شاہ میں بھی بجلی اور پانی کی قلت کا مصنوعی بحران ہے، پانی فراہم نہ کرکے سندھ کے شہروں کو کیوں کربلا بنایا جارہا ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نجی اور سرکاری ادارے کے بیچ کراچی کے عوام کو کیوں تنگ کیا جارہا ہے، کل کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے دفاتر پر جاکر احتجاج کریں گے، عوام غصے میں ہیں تو ہم کب تک انہیں صبر کی تلقین کریں گے، ہم کب تک کراچی کے عوام کے غصے کو قابو کرسکیں گے۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کے عوام ایک ایک یونٹ کا بل ادا کرتے ہیں، کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کراچی کے عوام کو جواب دہ ہیں، سندھ حکومت اور وفاق کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کے مسئلے کو حل کیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں ڈی آئی جی ایسٹ کے دفترکے باہرسیکڑوں افراد  احتجاج

    کراچی میں ڈی آئی جی ایسٹ کے دفترکے باہرسیکڑوں افراد احتجاج

    کراچی : گرفتاریوں کیخلاف کراچی میں ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر کے باہر سیکڑوں افراد احتجاج کررہے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر پر گرفتاریاں ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر کے باہر سینکڑوں افراد احتجاج کررہے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر پر گرفتاریاں ہوئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آیف آئی آر میں سے نامزد 10 میں سے 9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    ایس پی گلشن اور مظاہرین کے درمیان مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایس پی گلشن نے ہیڈ محرر گلستان جوہر کو معطل کردیا ہے۔

    گزشتہ چند ماہ میں بد عنوانی پر گلستان جوہر تھانے کے تین ہیڈ محرر معطل ہوچکے ہیں۔

  • حکومتی نمائندوں کی یقین دہانی،اےاین پی کا دھرنا ختم

    حکومتی نمائندوں کی یقین دہانی،اےاین پی کا دھرنا ختم

    کراچی : سی ایم ہاؤس کے قریب اے این پی کے علاقائی عہدیدار کے قتل کے خلاف دیا جانے والا دھرنا حکومتی نمائندوں کی یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا ہے۔

    اتوار کی شب اورنگی ٹاؤن چار نمبر میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی عہدیدارڈاکٹر ضیاء الدین کو گھرکے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا،واقعے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

    تاہم حکومتی وفد اور اے این پی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا،حکومتی وفد میں راشد ربانی ،وقار مہدی اور ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید شامل تھے۔

    حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ دو روز میں ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی کرائی جائیگی اور عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں کو تحفظ فراہم کیا جائےگا دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر دو روز میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

  • اسلام آباد میں شیلنگ کےخلاف کراچی کےتین مقامات پراحتجاج

    اسلام آباد میں شیلنگ کےخلاف کراچی کےتین مقامات پراحتجاج

    کراچی:اسلام آباد میں پرامن مظاہرین پرپولیس کی شیلنگ کےخلاف کراچی میں تین مقامات پراحتجاجی مظاہرے کیےگئے۔

    انقلاب اورآزادی مارچ کےشرکاپرشیلنگ کےخلاف کراچی کےمختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرےکیے گئے،نمائش چورنگی پرمجلس وحدت مسلمین کےکارکنوں نے دھرنادیااورمظاہرین پرشیلنگ کی مذمت کی،مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی،شاہراہ فیصل پرنرسری اسٹاپ پرپی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کرتے ہوئے روڈ پرنکل آئےاورنعرےبازی کی۔

    کلفٹن کےعلاقے بوٹ بیسن میں بھی تحریک انصاف کےمشتعل کارکنوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا اوردھرنادیا،مظاہرین نےعمران خان کےحق میں اورحکومت کے خلاف نعرے لگائے۔