Tag: karachi Rain

  • کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی: شہر قائد میں صبح سویرے کالے بادلوں کاراج ہے، جبکہ شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کاامکان ہے جبکہ کراچی شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے، شہر میں دوپہر سے رات کے اوقات میں بارش ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔

    بارش کے دوران موبائل فون کو گیلا ہونے سے کس طرح محفوظ رکھا جائے؟

    این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ پوٹھوہار، مردان اور لاہور ڈویژن میں بھی موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔

    اس کے علاوہ فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، راجن پور میں بھی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع ابرآلود،حبس کی صورتحال برقرار ہے، جبکہ آج شہر میں کہیں موسلا دھار،کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    ہوامیں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے شہر میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ بارش 33.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مسرور بیس میں 10، اورنگی ٹاؤن میں 7، قائدآباد میں 1.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، کریم آباد، نارتھ ناظم آباد میں تیز بارش ہوئی ہے۔ادھر لانڈھی، کورنگی، قائد آباد اور ملیر میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    شاہراہ فیصل، گرومندر، سندھی مسلم سوسائٹی، جمشید کوارٹر میں بھی ہلکی بارش ہوئی جبکہ لیاری ایکسپریس وے پر موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

    ترجمان کے الیکٹرک

    کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے، شہری ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کی تنصیبات سے فاصلہ رکھیں۔

    کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول، کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پر حفاظتی اقدام کے تحت عارضی طور پر بجلی بن کی جاسکتی ہے، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور فیلڈ اسٹاف الرٹ ہے۔

  • کراچی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    کراچی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آج شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم کچھ دیر کے لیے خوشگوار ہوگیا تھا، جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث درجنوں موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے تھے۔

  • کیا بارشوں کا سسٹم کراچی پر اثر انداز ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کیا بارشوں کا سسٹم کراچی پر اثر انداز ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے، دن میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اپریل سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا رواں ہفتے وقفے وقفے سے آندھی، جھکڑ چلنے اور بارشوں کا امکان ہے۔ سسٹم کے کراچی پر اثر انداز ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے 24 اپریل سے27 اپریل تک بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات پر بارش متوقع ہے۔

    25 سے29 اپریل تک کیپی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔25 اور 26 اپریل کے درمیان سکھر، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔

    غیر متوقع بارشیں، سیلابی صورت حال، موسمیاتی اثرات مزید کیا خطرات لا رہے ہیں؟

    گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 26 سے29 اپریل تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار! طوفانی بارش کا امکان

    کراچی والے ہوجائیں تیار! طوفانی بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شہر قائد میں مطلع مکمل ابر آلود رہے گا، شہر میں آج ہلکی سے درمیانے درجے اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے زیر اثر بارش کا سلسلہ 19 اپریل کی صبح تک جاری رہے گا جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگرے سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر کا فضائی معیار بہتر ہو گیا ہے۔

    کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ

    ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 43 نمبر پر موجود ہے جبکہ ہوا میں آلودہ ذرارت کی مقدار 61 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • کراچی میں آج اور کل آندھی کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں آج اور کل آندھی کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنادی، آج اور کل گرج چمک کے ساتھ برسات کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں آج گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان موجود ہے، مغربی ہواؤں کاسلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر مسلسل اثراندازہو رہا ہے۔

    مغربی سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو گا، آج سے کراچی میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    عیدالفطر پر وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا بارش کے دوران آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

  • کراچی میں موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

    کراچی میں موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ شہر میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہیگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بارش برسانیوالے سسٹم کے اثرات آج رات کراچی سے نکل جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و درمیانی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، شاہراہ فیصل پر پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گڈاپ، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، صدر کے علاقے میں کہیں ہلکی، درمیانی اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

    گوادر آفت زدہ قرار ، بارش تھم جانے کی دعائیں اور مسجدوں میں اذانیں

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو پہلے ہی ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

  • شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بعض مقامات پر پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، ناظم آباد، شارع فیصل، کلفٹن، ڈیفنس، صدر، ٹاور، اولڈ سٹی ایریا اور اطراف میں بارش ہلکی بارش ہوئی۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ دو روز قبل ہونے والی بارش کا پانی بعض علاقوں سے تاحال نہیں نکالا جاسکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سوک سینٹر کے سامنے بھی پانی تاحال موجود ہے۔

    سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری، موسم سخت سرد

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

  • کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کاتناسب 54 فیصد ہے۔

    دوسری جانب چمن شہر اور گردو نواح میں دوسرے روز بھی بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ توبہ اچکزئی، خواجہ عمران میں برف باری کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    کوزک ٹاپ سمیت کئی علاقوں میں ژالہ باری کی اطلاعات ہیں، جبکہ قلعہ عبداللہ، گلستان اورجنگل پیر علی زئی میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

  • کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت، ٹھٹھہ، بدین، سکھر، دادو، مٹھی، تھر پارکر، عمر کوٹ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کشمیر، گلگت بلتستان میں بادل جم کر برسنے کی توقع ہے، کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش برس سکتی ہے۔

    بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، قلات، اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں حبس بڑھ گیا ہے، موسم صبح سویرے سے ہی گرم ہونے لگا ہے، مطلع زیادہ ترصاف ہے لیکن ہوا میں نمی بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی شہر میں مطلع زیادہ تر صاف اور جزوی ابر آلود رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گرمی کی شدت 32 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فی صد ہے، جنوب مغرب کی سمت سے ہوا 6 سے 12 ناٹیکل میل کی رفتار سے چل رہی ہے۔