Tag: karachi Rain

  • کراچی میں رات گئے بارش، آج بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں رات گئے بارش، آج بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی: شہر قائد میں رات گئے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے شہر میں جل تھل ایک کر دیا، محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے، حیدرآباد، لاڑکانہ اور دادو میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برسی، لاہور، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بادل برس پڑے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع ابرآلود رہے گا، شہر میں آج تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دن کے اوقات میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

  • کیا آج بارش ہوگی؟

    کیا آج بارش ہوگی؟

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل موسمیات کی جانب سے 7 اور 8 جولائی کو بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، جب کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے، ہوا شمال مغرب کی سمت سے چل رہی ہے، اور نمی کا تناسب 77 فی صد ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

    کراچی : شہر قائد میں تیز ہوائیں چل پڑیں، مختلف علاقوں سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، گڈاپ اور کاٹھور اطراف کے مضافات میں بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ گلشن اقبال اور آس پاس کے علاقوں میں تیز بارش ہورہی ہے۔

    شہرکے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی چمکنے لگی، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، گڈاپ میں ہلکی بوندا باندی ہورہی ہے، بلدیہ ٹاؤن، حب چوکی اور اطراف میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے، لاہور پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 21 مارچ سے مضبوط مغربی لہر کا پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، مغربی لہر 22 مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی، 21سے 24 مارچ کے دوران لاہور، اسلام آباد، مری، راولپنڈی بارش کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، تاہم مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

  • کراچی کی حالت زرداری اور اس کے خاندان کی 14 سالہ کرپشن کی مثال ہے: عمران خان

    کراچی کی حالت زرداری اور اس کے خاندان کی 14 سالہ کرپشن کی مثال ہے: عمران خان

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کی ابتر حالت مثال ہے کہ کس طرح کرپشن گورننس کو برباد کر دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بارش نے پھر سندھ میں زرداری اور اس کے خاندان کی کرپٹ حکمرانی کو بے نقاب کردیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ مثال ہے کہ کس طرح کرپشن گورننس کو برباد کر دیتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی رقم جعلی اکاؤنٹس میں گئی اور دبئی میں جائیدادوں کے لیے سرمایہ کاری میں لگی، برائی کے اس گٹھ جوڑ کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔

  • کراچی میں بارش، سول ایوی ایشن نے بڑے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی

    کراچی میں بارش، سول ایوی ایشن نے بڑے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی

    کراچی : شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور متوقع آندھی کا امکان ہے، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سی اے اے نے پیشگی اقدامات کے لیے احکامات جاری کردیے

    سول ایوی ایشن اتھارٹی سی اے اے کے شعبہ ایئرسائیڈ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا، ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

    رن ویز اور ٹارمک ایریامیں کسی بھی تصادم کے خدشے کا باعث بننے والے آلات کو بھی حساس مقامات سے ہٹادیا جائے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش اورآندھی کے دوران مختلف قسم کے کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کے لیے اسپرے کویقینی بنایا جائے۔

    جہازوں سے پرندوں کو دور رکھنے کے لیےاضافی برڈ شوٹرز تعینات کیے جائیں، ائرفیلڈ لائٹنگ پارٹی اس بات کو یقینی بنائیں کہ الیکٹریکل کیبل کے جوڑدرست ہیں اورگڑھے ڈھکے ہوئے ہیں۔

    بارش کے دوران محفوظ آپریشن کے لیے رن وے کی رگڑ/ بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے کے لیے ٹیم تیار رکھا جائے، بین الاقوامی اور ملکی سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاؤ ممکن بنایا جائے۔

    رن ویز کے اطراف میں ہرقسم کے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے، فالومی وین کو ہنگامی حالات کے دوران مکمل متحرک رکھاجائے۔

  • آج کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    آج کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی : شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی برسات کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم آج شہر میں موسم ابر آلود رہے گا۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا سسٹم ختم ہوگیا ہے، کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم شام کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

    سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں10جنوری کے بعد سردی کی دوبارہ لہر آئے گی، کراچی میں درجہ حرارت12سے15کے درمیان رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم مکمل طور پر ابرآلود رہے گا، صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صبح کے وقت دھند کے باعث حدنگاہ 4 کلومیٹر رہ گئی تھی۔

  • ذرا سی بارش، سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا

    ذرا سی بارش، سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا

    کراچی : شہر قائد میں ہونے والی ہلکی بارش نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو بے نقاب کردیا، نالوں کا پانی سڑکوں پر ابل پڑا، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی ذرا سی بارش بھی شادمان کے علاقے چودہ اے کا نالہ برداشت نہ کرسکا، صفائی نہ ہونے کے باعث نالہ ابل پڑااور گندہ پانی سڑکوں پر آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق شادمان قبرستان آنے اور جانے والی سڑکوں پر نالے کا پانی بدستور موجود ہے جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

     

    بارش کے بعد حسب روایت ڈی ایم سی اور متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود نہیں اور گندے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، گذشتہ چھ سالوں سے ہر سال بارش میں شادمان اے کا نالہ ابل پڑتا ہے۔

    نالے میں موجود کچرے کی صفائی نہ ہونے اور ڈرینج نظام نہ ہونے کے باعث نالہ ابل پڑتا ہے اور سڑکیں زیر  آب آجاتی ہیں، اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد کے پوش علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، نارتھ ناظم آباد بلاک ڈبلیو، علامہ اقبال ٹاؤن، بارہ دری، پاپوش نگر کی سڑکوں پر پانی جمع ہے۔

    اورنج لائن سے متصل سڑک پر پانی جمع ہونے سے نئی بننے والی سڑک بھی خراب ہونا شروع ہوگئی، شکایتوں کے باوجود کچرہ کنڈی کو ختم نہ کرنے کے باعث بارش کے پانی میں کچرا بھی شامل ہوگیا، کچرا پانی کے ساتھ سڑکوں پر تیرنے لگا۔

  • کراچی میں بارشیں: کرنٹ لگنے سے کمسن بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی میں بارشیں: کرنٹ لگنے سے کمسن بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شدید بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں 4 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس چپل گلی میں کرنٹ لگنے سے 45 سالہ ساجد لودھی نامی شخص جاں بحق ہوگیا، عابد آباد میں گھر میں کرنٹ لگنے سے یاسین نامی شخص دم توڑ گیا۔

    لیاقت آباد میں کرنٹ لگنے سے 50 سالہ محمد صابر انتقال کر گیا۔

    کرنٹ لگنے سے ایک 4 سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی، 4 سالہ تانیہ کی موت کلفٹن شاہ رسول کالونی میں کھمبے سے کرنٹ لگنے ہوئی۔

    تانیہ کے والد کا کہنا ہے کہ بچی پہلی جماعت کی طالبہ تھی اور گھر کے باہر بارش میں کھیل رہی تھی۔

    والد کے مطابق شام کو کھمبے پر بجلی کا جھماکہ ہوا، کے الیکٹرک کو شکایت کی گئی مگر عملہ نہ پہنچا۔ بچی کی میت کو تدفین کے لیے آبائی گاؤں بہاولپور لے جایا جائے گا۔

  • کراچی میں بارش ہوتے ہی 600 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے

    کراچی میں بارش ہوتے ہی 600 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے

    کراچی : شہر قائد میں بارش کے باعث 600 فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مبانق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیزبارش کاسلسلہ جاری ہے، جس کے سبب بجلی کے 600 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

    فیڈرزٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی، شادمان، ملیر ، سر جانی ، گڈاپ، کاٹھور ، گلشن معمار،گلشن ، اقبال، لانڈھی ،کورنگی،سعودآباد،پاپوش ، کلفٹن،لیاقت آباد،ناظم آباد ، سائٹ،نارتھ ناظم آباد،ایف بی ایریا،کیماڑی ،بلدیہ شامل ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہرمیں بجلی کی فراہمی برقرار ہے، بلدیہ ،سرجانی،کلفٹن اورڈی ایچ اے کے کچھ حصےمتاثرہیں جبکہ گڈاپ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔3

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لگ بھگ 500 فیڈرزکی فراہمی متاثر ہے اور 1400فیڈرز آپریشنل ہیں ، بجلی کی بحالی کیلئے ٹیموں کو متحرک کردیاگیاہے اور دھابیجی میں بجلی کی فراہمی کو ترجیحی بنیاد پر بحال کیا گیا ہے۔

  • کراچی میں بارش کے پانچویں روز بھی کئی علاقے بجلی سے محروم

    کراچی میں بارش کے پانچویں روز بھی کئی علاقے بجلی سے محروم

    کراچی : شہر قائد میں بارش کا پانچواں روز ہے لیکن کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں آج بھی علاقہ مکین بجلی سے محروم ہیں، اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پینے کا پانی بھی میسر نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں چار روز قبل ہونے والی بارش کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا،80فیڈرز بند ہونے اور20کیبل فالٹس کی وجہ سے کئی علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    شہرِ قائد کا 25 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے، تار ٹوٹنے اور سب اسٹیشنز بند ہونے کے باعث بھی عوام کو  بجلی کی فراہمی میں  تعطل کا سامنا ہے،کیبل فالٹس اور تکنیکی خرابی کے نام پر لوڈ شیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

    کے الیکٹرک کی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں90 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے سٹی ریلوے کالونی، ہمپ یارڈ،ہجرت کالونی،ملیر، سعود آباد، یوسف گوٹھ، کلفٹن، ڈیفنس، پنجاب کالونی میں بھی بجلی بند ہے۔

    اس کے علاوہ بوٹ بیسن ،اولڈسٹی ایریا،کھارادر،لیاری کے مختلف علاقوں سمیت ایم اےجناح روڈ، ڈیفنس،سائٹ کے مختلف علاقوں میں بھی 5روزسے بجلی بند ہے، میٹروول، ماری پوڑ، اورنگی، گلبرگ اور لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں تاحال بجکی کی فراہمی معطل ہے۔

    بجلی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب کراچی کی گلیاں سیوریج کا ناکارہ نظام ہونے کی وجہ سے ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔