Tag: karachi Rain

  • کراچی : بارش کے بعد ایم نائن موٹروے پرسیلاب، پولیس اور فوجی جوانوں کی امدادی کارروائیاں

    کراچی : بارش کے بعد ایم نائن موٹروے پرسیلاب، پولیس اور فوجی جوانوں کی امدادی کارروائیاں

    کراچی : اندرون سندھ اور کراچی میں مسلسل تیز بارش کے بعد بارش کا پانی سیلاب کی صورت اختیار کرگیا، ایم نائن موٹر وے پر پانی آنے سے حیدرآباد سے کراچی کی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، پاک فوج اور پولیس کے جوانوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بارش کے بعد اب سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ،کراچی میں سیلابی ریلہ ایم نائن موٹر وے پر آگیا، ناردرن بائی پاس سے داخل ہونے والے سیلاب نے موٹروے کو دریا بنا دیا۔

    فوج کے جوانوں کے ساتھ رینجرز اور موٹروے پولیس کے اہلکار مصیبت میں گھرے شہریوں کی مدد کو پہنچ گئے۔ کراچی میں بارش سے سنگین صورتحال سپرہائی وے ایم نائن سیلابی ریلوں کی زدمیں پانی کا تیز ریلہ ناردرن بائی پاس کی طرف سے ہائی وے کی حدود میں داخل ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے کراچی سے حیدرآباد جانےوالے ٹریک کو دریا میں تبدیل کردیا۔

    دومیٹر ٹریک پرسیلاب کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ موٹروے پولیس رینجرز اور فوجی جوانوں نے موقع پر پہنچ کر شہریوں کو مدد فراہم کی۔ سیلابی ریلوں نے حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریک کو بھی ٹریفک متاثر کیے رکھا۔

    سیلابی ریلے موٹروے سے مضافاتی علاقوں میں داخل ہوا، جس کے باعث تیسرٹاؤن، شہبازگوٹھ، محمد  خان گوٹھ سمیت کئی علاقے زیرآب آگئے، موٹروے پولیس نے موٹروے ایم نائن پر سفر کرنے والے مسافروں کو احیتاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں بارش: وفاقی حکومت نے فوج سے مدد طلب کر لی

    واضح رہے کہ شہر قائد میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک ہو گئی، حالات کو بہتر کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے پاک فوج سے مدد طلب کر لی۔

    آج میئر کراچی وسیم اختر نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو خط لکھ کر وفاق سے شہر کی حالت بہتر کرنے کے لیے مدد طلب کی تھی، جس پر وفاقی حکومت نے فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔

    وفاقی وزیر علی زیدی نے اس سلسلے میں ایف ڈبلیو او کے اعلیٰ حکام اور این ڈی ایم اے سے رابطے کیے اور کراچی کی صورت حال پر تعاون مانگا۔

  • کراچی پی ایس ایل 4: بارش سے میچ متاثر نہیں ہوگا، محکمہ موسمیات

    کراچی پی ایس ایل 4: بارش سے میچ متاثر نہیں ہوگا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں دھوپ نکل آئی تاہم سسٹم موجود ہے، برسات کی وجہ سے پاکستان سپرلیگ کا میچ متاثر نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم بلوچستان کے راستے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا جس کے بعد کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

    شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے  موسم خوشگوار ہوا۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور سائٹ کے علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش‘ موسم خوشگوار

    دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنچگور میں 4 اور ماڑہ میں تین ملی میٹر بارش ہوئی۔

    بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے باعث کوئٹہ کا درجہ حرارت 3، قلات 2، سبی 14، گوادار اور ژوت 16 جبکہ زیارت کے علاقے میں منفی 6 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا نیا سسٹم مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہوچکا جس کے باعث آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرحدی علاقو اور کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔

    کراچی کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’بارش کاموجودہ سسٹم میچ کو متاثرنہیں کرےگا، برسات کے بعد دھوپ نکل آئی ہے تاہم سسٹم موجود ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: پی ایس ایل 4 کے آخری مرحلے کا آغاز، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکت دے دی

    اُن کا کہنا تھا کہ بارش کا سسٹم ضلع وسطی اور اور ضلع ملیر میں فعال رہا، رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کے پانچویں مرحلے کا آغاز کراچی میں ہوچکا، نیشنل اسٹیڈیم میں گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تھیں جبکہ آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔

    نیشنل اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے برسات شروع ہوتے ہی پچ کو کور سے ڈھک دیا تھا، دھوپ نکلتے ہی اُس پر سے کپڑا ہٹا دیا گیا۔

  • وزیربلدیات سعیدغنی کی2گھنٹے میں سڑکوں اورگلیوں سے نکاسی آب کی ہدایت

    وزیربلدیات سعیدغنی کی2گھنٹے میں سڑکوں اورگلیوں سے نکاسی آب کی ہدایت

    کراچی : وزیربلدیات سعیدغنی نے متعلقہ اداروں کو 2گھنٹے میں سڑکوں اورگلیوں سے نکاسی آب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کوتاہی پرافسران وملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیےجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے ڈی ایم سیز، سالڈویسٹ اور واٹربورڈافسران سے رابطہ کیا اور 2گھنٹےمیں سڑکوں اورگلیوں سےنکاسی آب کی ہدایت کردی۔

    سعیدغنی نے کہا کوتاہی پرافسران وملازمین کوشوکازنوٹس جاری کیےجائیں گے۔

    دوسری جانب ‌وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں رہیں اور اپنے ضلع میں عوام کی سہولت کے لیےکام کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں، ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک پولیس عوام کا خیال رکھے جبکہ وزیر  بلدیات سعید غنی کو  سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، موسم سرد

    یاد رہے کراچی میں رات گئے ہونے والی مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش نے شہرکاحلیہ بدل ڈالا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ ا۔

    لیاقت آباد میں سڑک بیٹھ گئی، جس سے متعد د موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے جبکہ جوبلی کےعلاقے میں ایک شخص کرنٹ لگ کرجاں بحق ہو گیا۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

  • عمران خان کی سندھ حکومت کو خیبرپختونخواحکومت کی مدد کی پیشکش

    عمران خان کی سندھ حکومت کو خیبرپختونخواحکومت کی مدد کی پیشکش

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سندھ حکومت کو خیبرپختونخوا حکومت کی مدد کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کراچی میں سیلابی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو خیبرپختونخوا حکومت کی مدد کی پیشکش کردی۔

    عمران خان نے پارٹی قیادت اورکارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کی ہے کہ پارٹی رہنما و کارکنان متاثرہ علاقوں میں عوام کی بھرپور مددجاری رکھیں، کارکنان حکومت کی امداد کا انتظار کیے بغیر مدد کے لئے نکلیں اور شہریوں کی مددکریں۔

    انھوں نے کہا کہ ناگہانی آفات سے محفوظ بنانا شاید حکومت کی ترجیحات کاحصہ نہیں، حکومت نے عوام کو مشکل حالات میں چھوڑدیا جو افسوسناک ہے، عوام کی خدمت کیلئے اختیار کی نہیں، صاف نیت کی ضرورت ہے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں آفات سےنمٹنے کی تیاریوں کا اندازہ لگانامشکل نہیں، وسائل کےباوجود حکومتوں کاکام نہ کرناتشویشناک ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ کراچی کوپیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کی پیسےکی جنگ نےتباہ کردیا،شہریوں کو حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، تمام شہریوں کی جان ومال کی سلامتی کیلئے فکرمندہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی بارش: وزیراعظم کا نوٹس، امدادی کاموں کا آغاز

    کراچی بارش: وزیراعظم کا نوٹس، امدادی کاموں کا آغاز

    اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے  بارش کے بعد کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی مشکلات کو دور کرنے کے  لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوٹس لیا اور  وفاقی اداروں سمیت پاک فوج  اور رینجرز کو معاونت کی ہدایت جاری کی۔

    وزیراعظم نے این ایچ اے، کراچی پورٹ ٹرسٹ و شپبگ ، پاک فوج اور سندھ رینجرز کو ہدایت کی کہ وہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صوبائی اور شہری حکومت کی مدد کریں۔

    شاہد خاقان عباسی نے سندھ حکومت کو یقین دہانی کروائی کہ وفاق ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ ایک ساتھ مل کر ہی موجودہ صورتحال سے نکلا جاسکتا ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مواصلاتی نظام کو جلد از جلد بحال کیا جائے اور شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

    پڑھیں: کراچی: طوفانی بارش سے 17 افراد جاں بحق، متعدد علاقے زیر آب، تھڈو ڈیم میں شگاف

    دوسری جانب شہری حکومت کی درخواست  کے پیش نظر سپہ سالار کی ہدایت پر پاک فوج کے جوان کراچی کی مختلف شاہراوں پر پہنچ گئے اور انہوں نے امدادی کام شروع کیے۔ پاک فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیے آلات اور مشینیں استعمال کی گئیں  اور اہم شاہراوں پر سے پانی صاف کیا گیا۔

  • کراچی: امداد کے لیے فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ اور دو ہیلی کاپٹر مختص

    کراچی: امداد کے لیے فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ اور دو ہیلی کاپٹر مختص

    کراچی: شہر قائد اور سندھ بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پاک فضائیہ نے ایک C-130 طیارہ اور دو ہیلی کاپٹرز حکومتِ سندھ کے لیے مختص کر دئیے.

    پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی خصوصی ہدایت پر بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے کراچی اور سندھ بھر کے لیے پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ اور دو ہیلی کاپٹرز امدادی کاموں کی مد میں سندھ حکومت کے لیے مختص کردیے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ اور ہیلی کاپٹرز حکومتِ سندھ کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

  • کراچی میں بارشوں کے بعد انتظامیہ نے فوج سے مددطلب کرلی

    کراچی میں بارشوں کے بعد انتظامیہ نے فوج سے مددطلب کرلی

    کراچی : شہر قائد میں موسلادھار بارش کے بعد انتظامیہ نے پاک فوج سے مددطلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسلادھار بارش سے کئی علاقے ڈوب گئے، شہر میں ہنگامی صورتحال پر انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ، پاک فوج کی جانب نکاسی آب کیلئے واٹر پمپس فراہم کردیئے گئے۔

    آرمی چیف نے شہریوں کو تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


    مزید پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ‘ 13 افراد جاں بحق


    کراچی میں موسلادھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کردی ، سہراب گوٹھ،نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد،فیڈرل بی ایریا،گلشن،ملیر سمیت دیگر علاقوں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔

    بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے ، گلشن اقبال، شارع فیصل، ملیر اور ایئرپورٹ کے علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری یے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دھار بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا، تیز ہوا کے باعث مویشی منڈی میں ٹینٹ اکھڑ گئے، جس کی وجہ سے بیوپاری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ خلجی گوٹھ میں دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    karachi-rain-post-2

    کراچی میں بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 50 فیڈر ٹرپ کرگئے ،جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہوا جبکہ پروازوں کی آمدورفت کچھ دیر تک معطل رہی ۔

    karachi-rain-post-1

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوا ہے اور آج سے پیرتک ملک میں شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے، پنجاب ، خیبرپختونخواہ، سندھ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر شدید بارشیں ہونگی جبکہ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج رات تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج رات تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی

    کراچی : ڈی جی محکمہ موسمیات غلام رسول نے کہا ہے کہ آج رات تک بارش جاری رہے گی، کل سے بارش کاسلسلہ کمزور پڑجائے گا، کراچی کے مختلف علاقوں میں پچیس سے ساٹھ ملی میٹرتک بارش ہوئی۔

    weather

    غلام رسول کا کہنا تھا کہ کراچی میں رواں ماہ ایک سے دو بارشیں مزید متوقع ہیں۔

    w

    آئندہ چوبیس گھنٹوں میں زیریں سندھ، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا اور جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن)، بالائی سندھ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    mosam

    گزشتہ روز سے کراچی میں شروع ہونے والا سلسلہ اب تک جاری ہے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے پر شہری بھی خوب لطف اندوز ہورہے ہیں تاہم کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے اورسڑکیں زیرآب آگئیں، سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی معطل اورلوگوں کو پریشانی کا سامنا جبکہ کرنٹ لگنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

  • کراچی: بارش کے بعد وزیراعلیٰ کا مختلف علاقوں کا دورہ

    کراچی: بارش کے بعد وزیراعلیٰ کا مختلف علاقوں کا دورہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش کے بعد کراچی کے اچانک دورے میں تسلیم کرلیا کہ شہر کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایک دن کا وزیراعلیٰ ہوں نہ یہ کوئی فلم ہے، حقیقت میں دکھاؤں گا کہ سی ایم کیسا ہوتا ہے، ماضی میں شہر کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ نظر آرہا ہے۔


     مزید پڑھیں : کراچی:21گرڈ اسٹیشن بند ،ائیرپورٹ سمیت 60 فیصد شہر تاریکی میں ڈوب گیا


    کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ دورے پر نکل پڑے، جہاں جہاں پانی جمع دیکھا نااہل عملے کی کلاس بھی لی اور ہدایات بھی جاری کیں، وزیراعلٰی سندھ نےشاہراہ فیصل،محمود آباد ،طارق روڈ ،عبداللہ ہارون، روڈجیل چورنگی ناظم آباد سمیت متعدد علاقوں کا دورہ کیا۔

    murad-post-2

    کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اکیلئے شہر کی صورت حال ٹھیک نہیں کرسکتے، انھوں نے اپنے دورے کے دوران صدر ایمپریس کے ایک عام سے ہوٹل میں چائے پراٹھے سے ناشتہ کیا، بٹوہ بھول آنے پر سیکریٹری ادھار لے کر بل ادا کیا۔

    murad-post-1

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اکیلئے شہر کی صورت حال ٹھیک نہیں کرسکتے، شہر میں بجلی کی بدترین صورتحال پر ایم ڈی کے الیکٹرک کو موقع پر فون کر ہدایت کی، انہوں نے کراچی کے شہریوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ کراچی کو جلد روشنیوں کے شہر میں تبدیل کر کے نیا لک دے گے ۔

    شہریوں سے گفتگو میں وزیراعلٰی کے مذاق پرسب ہنس پڑے، انھوں نے کراچی سے وابستہ یادیں بھی کیں جبکہ شہریوں نے اُن کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔


    CM Sindh takes breakfast at Quetta-wala’s hotel by arynews


     مزید پڑھیں :  کراچی:بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے5 افراد جاں بحق


    گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں اہم امورپر بات چیت کی گئی، اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے صوبے میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔


     مزید پڑھیں : وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی گورنر سندھ سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو


    وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کو بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔