Tag: karachi Rain

  • اس سال اللہ خیر کرے گا، اگلے سال سارے انتظامات ہوجائیں گے، کمشنر کراچی

    اس سال اللہ خیر کرے گا، اگلے سال سارے انتظامات ہوجائیں گے، کمشنر کراچی

    کراچی : کمشنر کراچی اعجاز احمد مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات نہ کرسکے تو اب دعاوں پر آگئے ہیں، انکا کہنا ہے کہ اس بار اللہ خیر کرے گا، اگلے سال سارے انتظامات ہوجائیں گے۔

    دو ہفتے پہلے اپنا عہدہ سبنھالنے والے کمشنر کراچی نے بارشوں کے بعد ہاتھ کھڑے کردیئے، انکا کہنا ہے کہ سالوں کے مسائل دو دن میں حل نہیں ہوسکتے۔

    سیلابی ریلے میں ڈوبے سعدی گارڈن کے دورے کے موقع پر کمشنر کراچی میڈیا کے سوالوں کو برداشت نہ کرسکے اور صحافیوں پر ہی برس پڑے، کمشنر کراچی اعجاز احمد نے کہا کہ پیسے تو مل گئے ہیں لیکن اگلے سال سارے انتظامات ہوجائے گے، اس بار اللہ خیر کرے گا، کمشنر کراچی نے اس سال کراچی والوں کو دعائیں کرنے کا کہہ دیا۔


     

    مزید پڑھیئے : کراچی، سعدی گارڈن کے ڈوبنے کا خدشہ


     

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی اعجاز خان نے بتایا کہ سعدی ٹاؤن میں آنے والا پانی بارش کا پانی ہے،برساتی نالے کے پانی کا مسئلہ اُٹھا کر خوف پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،یہ برسوں کے مسائل ہیں جنہیں ایک رات میں حل نہیں کیا جاسکتا۔

    ایک صحافیوں کی جانب سے حب ڈیم میں شگاف پڑنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کمشنر کراچی اعجاز خان کا کہنا تھا کہ حب ڈیم میں شگاف پڑنے کی مجھے اطلاع نہیں ہے، اگر پولیس کو اس بات کا علم تھاتو مجھے اطلاع دینی چاہیے تھی۔


     

    مزید پڑھیئے : کمشنر کراچی کا شہریوں کو پھل کم استعمال کرنے کا مشورہ


     

    یاد رہے اس سے قبل رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی پر قابو نہ پانے پر کمشنر کراچی نے عوام کو پھل کم استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

  • کراچی میں موسم گرما کی پہلی بارش، شہری خوشی سے جھوم اٹھے

    کراچی میں موسم گرما کی پہلی بارش، شہری خوشی سے جھوم اٹھے

    کراچی: مختلف علاقوں میں موسم گرما کی پہلی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، شہری خوشی سے جھوم اٹھے، چھتوں،گلیوں اور سڑکوں پر لوگ بارش کے پانی سے لطف اندوز ہونے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق طویل انتظار کے بعد بالآخر بارش ہو ہی گئی، موسم گرما کی یہ افطار کے وقت کے آس پاس ہونے والی پہلی بارش زور دار قسم کی تھی جس سے کراچی کے شہری خوشی سے جھوم اٹھے اور سڑکوں ،گلیوں میں نوجوان نہاتے ہوئے اور بچے ایک دوسرے پر پانی اچھالتے ہوئے نظر آئے جب کہ خواتین بھی گھروں کی چھتوں پر نہانے پہنچ گئیں۔

    5

    شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا، گلستان جوہر، ملیر، ناظم آباد ، سُپر ہائی وے کے علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بارش کی ابتداء ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 220 فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

    3

    گلشن اقبال، حسن اسکوائر، نیو کراچی، لانڈھی، کورنگی، ملیر، سوسائٹی، ڈیفنس، لیاقت آباد، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بارش شروع ہوتے ہی عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر آگئے۔


    Rain in different parts of Karachi, weather… by arynews

    واضح رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی گزشتہ ہفتے سے ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، جس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی تھی، کراچی میں بارش نہ ہونے کے سبب گرمی کا زور بڑھ گیا تھا اور شہریوں کی جانب سے باران رحمت کے لئے مسلسل دعائیں کی جارہی تھیں۔

    قبل ازیں اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    2

  • اندرون سندھ اور کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    اندرون سندھ اور کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    کراچی: ماہر موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں اندرون سندھ اور دو روز کے دوران کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

    ماہر موسمیات ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ مون سون کی ہوائیں سندھ میں داخل ہورہی ہیں، حیدرآباد اورمیرپور خاص میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں اور کل شام یا رات بدین اور ٹھٹھہ میں بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

    ماہرموسمیات کے مطابق اگلے دو روز کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے.

    دریں اثنا محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کراچی میں  پیر اور منگل کو مون سون بارش متوقع ہے، آئندہ 24 گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم میرپور خاص، حیدرآباد، قلات ،مکران ، بہاولپور ، ڈیرغازی خان اور سکھر ڈویژن  کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    یہ بھی پڑھیں‌:آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات

  • پنجاب میں بارش، محکمہ موسمیات کی کراچی میں بھی برسات کی پیشگوئی

    پنجاب میں بارش، محکمہ موسمیات کی کراچی میں بھی برسات کی پیشگوئی

    اسلام آباد /کراچی  : پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھا بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور موسم خوشگوار بنا دیا ہے، دوسری جانب لاہور میں تیز ہواؤں کے چلنے سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

    علاوہ ازیں فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چکوال، ننکانہ، منڈی بہاؤالدین، پنڈی بھٹیاں، جہلم، ڈسکہ اور شیخوپورہ میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم کافی بہتر ہوگیا جبکہ گوجرانوالہ میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش سے 86 فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر کراچی میں آئندہ تین روز تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، میٹ آفس نے مزید کہا کہ پری مون سسٹم وقت سے پہلے شروع ہوجائے گا اور کراچی میں یہ سسٹم 15 جون سے فعال ہوگا۔

    جس کے تحت کراچی کے مخلتف علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

  • کراچی میں آج طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں آج طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی

    کراچی : کراچی والے ہوشیار ہو جائیں، موسم کا حال بتانے والوں نے شہر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر دی ہے ۔ایک سو بیس ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

    اتوار کی شب بنگال سے پاکستان میں داخل ہونے والا بارشوں کا نیا سسٹم کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بارش برسائے گا  محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک سو بیس ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے کراچی سمیت ملک بھر میں آج پھر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

      نئے وزیر بلدیات ناصر شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ  دو روز پہلے ہونے والی بارش نے بلدیہ عظمیٰ کی تیاریوں کا پول کھول دیا تھا، نالوں کی ابتر حالت اور مختلف علاقوں میں پڑے گندگی کے ڈھیر خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔

      مختلف شاہراہوں پر لگے دیو ہیکل بل بورڈز طوفانی ہواؤں میں انسانی جانوں کیلئے خطرے کی علامت ہیں مگر تاحال انہیں ہٹانے کے فیصلے پر عمل نہیں کیا جاسکا ہے، شہر میں طوفانی بارش سے قبل فوری اقدامات کی ضرورت ہے، انتظامی نااہلی شہر کو مفلوج بھی بناسکتی ہے۔

  • کراچی میں مزید بارش سے بڑی تباہی اوربیماریاں پھیلنے کاخدشہ

    کراچی میں مزید بارش سے بڑی تباہی اوربیماریاں پھیلنے کاخدشہ

    کراچی: گرج چمک سے ہونے والی بارش نے صفائی کی صورت حال کو پہلے سے بھی ابدتر کردیا۔

    کراچی میں بڑی دعاؤں کے بعد ابر رحمت برسا تو صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال ابدتر نہ ہوجائے اور وہی ہوا جس کاخدشہ تھا، کونے کھدروں میں دبی گندگی بھی ابل پڑی۔  رین ایمرجنسی کے بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، صفائی ستھرائی کا عملہ غائب رہا۔

    اہم سڑکوں عبداللہ ہارون روڈ، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت کئی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے رہے اور نکاسی آب کا نظام درہم برہم رہا۔

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، صفائی کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو کچرے سے بھرے، ابلتے برساتی نالوں سے خطرناک بیماریاں پیداہونے کا خدشہ ہے۔

  • کراچی میں صبح بارش نے جاتی سردی کو روک لیا

    کراچی میں صبح بارش نے جاتی سردی کو روک لیا

    کراچی: صبح بارش نے جاتی سردی کو روک لیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم شہر سےنکل گیا ہے۔ جبکہ کوئٹہ اور ملتان میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے

    کراچی میں وقفے وقفے سے بادل یوں برسے کہ شہریوں کے دل کا موسم بدل گیا، کورنگی، گارڈن، کلفٹن، گلستان جوہر ، ملیر ،نارتھ ناظم آباد اور ایف بی ایریا سمیت شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

    دوسری جانب جیکب آباد ، حیدرآباد، کوٹری، جامشورو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے بارش کا سلسلہ اب ختم ہوگیا ہے لیکن حیدرآباد ،سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان ہے ۔

    پنچاب کے مختلف شہروں میں بارش اور کہیں تیز ہواوں نے سردی میں اضافہ کر دیا جبکہ کوئٹہ میں بھی رم جھم کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات نے فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ سمیت پنچاب بھر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے تاہم پہاڑی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے ۔

  • کراچی : مکان کی چھت گرگئی، 2ہلاک 3زخمی

    کراچی : مکان کی چھت گرگئی، 2ہلاک 3زخمی

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے کورنگی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق جبکہ ماں باپ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی اکیاون بی میں تیز بارش سے گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر بہن بھا ئی ہلاک اور ماںٕ باپ سمت تین افراد زخمی ہوگئے، جنھیں فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جن میں 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    علی الصبح کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیز بارش سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا، نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • کراچی :مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ، موسم خوشگوار

    کراچی :مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ، موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بونداباندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

    رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار اورخنکی میں اضافہ ہوگیا۔

    مختلف علاقوں میں جمعہ کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس کے بعد شہرمیں رات بھربوندا باندی ہوتی رہی جبکہ کلفٹن ، صدر، گلشن اقبال، ، جوہر ، لانڈھی ،نارتھ کراچی اور نیوکراچی سمیت پیشتر مقامات پر ابر کرم جم کر برسا۔

    اس موقع پر صوبائی وزیربلدیات شرجیل میمن نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔

    کئی علاقوں میں تیز بارش کے بعد پانی کھڑا ہو گیا، جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بارش کے پانی کے باعث موٹر سائیکل سوار پھسلن کا شکارہو گئے۔

    گارڈن، لسبیلہ اور نارتھ ناظم آبادسمیت کئی علاقوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثرہورہی ہے، شہر میں رین ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود بلدیاتی علمہ بدستورغائب ہے اور ایک بار پھر سندھ حکومت کی صفائی مہم بھرپور طریقے سے ناکام ہوگئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی ، بلوچستان خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں کراچی سمیت بلوچستان کی ساحلی پٹی میں مزید بادل برسیں گے اور آج ملک کے بیشتر علاقوٕں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہیگا ۔

    بارشوں کا سبب بنے والی ہوائیں اتوار کی شام تک بالائی علاقوں میں پہنچ کر بارش برفباری ،اور ژالہ باری کا سبب بنیں گی ۔

  • کراچی: ہلکی رم جھم نے موسم خوشگوار کردیا

    کراچی: ہلکی رم جھم نے موسم خوشگوار کردیا

    کراچی :  ملک کے مختلف شہروں میں ابر آلود موسم نے گرمی کا زور توڑ دیا، کراچی میں ہلکی پھلکی رم جھم نے موسم خوشگوار کردیا، ملک بھر میں موسم کروٹ بدل رہا ہے، لاہور ،فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل خوب برسے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ جمعہ سے اتوار کے دوران اسلا م آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان،کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔