Tag: karachi rains

  • ’بارش کو مذاق نہ سمجھیں‘ شوبز ستارے افسردہ

    ’بارش کو مذاق نہ سمجھیں‘ شوبز ستارے افسردہ

    کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال دیکھ کر شوبز ستارے بھی افسردہ ہوگئے اور مداحوں کو محفوظ رہنے کی تلقین کی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ کراچی میں مسلسل بارش ہورہی ہے، حب ڈیم اوور فلو ہوچکا ہے، براہ مہربانی اس بارش کو مذاق نہ سمجھیں اور اپنا اور اپنے لوگوں کا خیال رکھیں۔

    اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر زیادہ بارشوں کے دوران پڑھی جانے والی دعائیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یا اللہ ہم پر رحم فرما، اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔‘

    اداکارہ ارمینا خان نے لکھا کہ کراچی سے موصول ہونے والی تصویریں اور ویڈیو دیکھ کر دل ڈوب رہا ہے، کراچی کی صورتحال پریشان کن ہے۔

    اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ ’اگر کراچی میں یہی صورتحال رہی تو شہر کو فوج کے نہیں بلکہ نیوی کے حوالے کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مسلسل بارشوں کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے اور لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

  • کراچی، شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو ڈوبنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

    کراچی، شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو ڈوبنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد میں طوفانی بارش کے باعث پولیس موبائل بھی ریلے میں پھنس گئی، شہریوں نے پولیس اہلکار وں کو ڈوبنے سے بچالیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل نرسری کے قریب پولیس موبائل بھی ریلے میں پھنس گئی شہریوں نے پولیس اہلکار وں کو ڈوبنے سے بچالیا۔

    موسلا دھار بارش کی وجہ سے شارع فیصل دریا کا منظر پیش کرنے لگی ہے جس کی وجہ سے نرسری کے قریب پولیس موبائل بند ہوگئی تھی اور اس میں موجود پولیس اہلکار ریلے میں پھنس گئے۔

    نرسری پر پانی کی سطح بلند ہونے سے پولیس اہلکاروں کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا اس موقع پر وہاں موجود شہریوں نے اہلکاروں کی مدد کی اور انہیں ڈوبنے سے بچانے کے لیے رسی کا سہارا لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار کو پانی کے تیز بہاؤ کے درمیان ریسکیو کرکے ڈوبنے سے بچایا جارہا ہے۔

    کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کا ٹرف بحیرہ عرب اورجنوبی سندھ پر تاحال موجود ہے، بلوچستان سے بھی ایک ٹرف مغرب کی جانب سے داخل ہورہا ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں دو روز مزید بارش ہوگی، محکمہ موسمیات

    کراچی سمیت سندھ بھر میں دو روز مزید بارش ہوگی، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشیں اگلے تین سے چار دن جاری رہیں گی جبکہ سندھ میں دو روز تک بارش جاری رہےگی، کراچی میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوارہوگیا۔

    کراچی میں آج بھی بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے ، رات میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ، گزشتہ روز کراچی سے طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا تھا، ڈی جی موسمیات نے خوش خبری سنا دی، شہر میں درمیانے درجے کی بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔

    آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، سندھ سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدر آباد  ڈویژن، ڈی آئی خان، ہزارہ، مالاکند ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیر میں  میں اکثر مقامات پر بارش، جبکہ مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن)، بنوں،  پشاور، مردان، کوہاٹ، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا ڈویژن اور زیریں فاٹا میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    اس دوران بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، میرپورخاص، سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ کراچی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بھی بارش کی توقع ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش: سب سے زیادہ بارش مِٹھی میں 199 ملی میٹر جبکہ بدین 135، حیدرآباد 57، دادو، منگلا 45، سکھر 37، اسلام آباد (سید پور 37، زیرو پوائنٹ 03، گولڑہ، بوکرہ 01)، میرپور خاص 34، چھور 28، ٹھٹھہ 27، روہڑی 22، ڈی جی خان 21، شہید بینظیر آباد 18، پڈعیدن 15، گڑھی دوپٹہ، پاراچنار 10، مری 09، خانپور، رحیم یار خان 07، بہاولپور 06، راولاکوٹ، راولپنڈی 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    دریاؤں اور پہاڑی نالوں پر سیلا ب کی کیا صورتحال ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب نے اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 5لاکھ 31ہزارکیوسک،  کالاباغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ4لاکھ 66ہزارکیوسک، تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ3لاکھ 88ہزار کیوسک جبکہ تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ3لاکھ 72ہزار700کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ Nat دریائے جہلم میں منگلا پر پانی کا بہاﺅ 85 ہزار 395 کیوسک اور رسول پر 84 ہزار 404کیوسک ہے دونوں مقاما ت پر نچلے درجے کاسیلاب ہے، دریا بپھرے تو ندی نالے بھی پیچھے نہ رہے۔

    ڈیرہ غازی خان میں پہاڑی نالے متھاوان پر پانی کا بہاﺅ 15سو 93اور واہووا کے مقام پر 24 ہزارکیوسک ہے جبکہ نالہ بین شکر گڑھ میں پانی کا بہاﺅ 11 سو 52اورنالہ لیک میں 11سو 68کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • سمندری طوفان پاکستانی ساحل کےقدرے دور سے گذرے گا، محکمہ موسمیات

    سمندری طوفان پاکستانی ساحل کےقدرے دور سے گذرے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ سمندری طوفان  نیلوفراس وقت شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

     چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کے مطابق عمان کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل ہی طوفان کا رخ تبدیل ہوجائے گا، سمندری طوفان ساحل سے ٹکرانے سے قبل اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے قدرے دور سے گذرے گا،یہ طوفان بھارتی گجرات میں جاکر ٹکرائے گا ، آئندہ دو روز میں کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، اورسمندری طوفان سے ننگرپارکر، شورکوٹ، عمرکوٹ، چھاچھرو، سمیت ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارشیں ہونگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اور 31 اکتوبر کو طوفان کے اثرات بارش کی صورت میں کراچی میں ظاہرہوں گے ،بادلوں کا پھیلاؤ پچاس سے 70 کلومیٹر تک ہوگا، جو بارش کا سبب بنے گا۔

  • دفعہ 144 کے تحت کراچی کے ساحلِ سمندر میں نہانے پرپابندی

    دفعہ 144 کے تحت کراچی کے ساحلِ سمندر میں نہانے پرپابندی

    کراچی: دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت سمندرمیں نہانے پرپابندی لگادی گئی ،کمشنرکراچی نے  پابندی پرسختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

    کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہےساحلوں پرتفریح کیلئے جانے والے لوگ طوفان کے خدشات کے پیش نظرسمندرمیں نہانے سے گریز کریں۔

     کمشنرکراچی نے متعلقہ محکموں کوہدایت کی ہے کہ سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی پرسختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ ریسکیو 1299 کے ذریعے سمندرمیں موجود ماہی گیروں کو ساحل کی جانب واپس بھیجنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

  • سمندری طوفان کی پیش گوئی، کراچی میں تیز بارشوں کا امکان

    سمندری طوفان کی پیش گوئی، کراچی میں تیز بارشوں کا امکان

    کراچی: پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق بحیتہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان نیلوفر کے باعث کراچی میں تیز بارشوں کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ بحیرہ عرب میں اٹھنے والا طاقتور طوفان نیلوفر آئندہ چند روز میں پاکستان سے ٹکرائےگا۔ طوفان کے باعث کراچی اور ساحلی علاقوں میںتیس اور اکتیس اکتوبرکو تیز بارش ہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں اٹھنے والا طاقتور سمندری طوفان نیلوفر آئندہ چند روز میں پاکستان، بھارت اور عمان سے ٹکرانے کا خطرہ ہے۔ سمندری طوفان نیلوفر کے دوران ایک سو پچھترسے دو سو دس ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے بھارت میں یہ طوفان گجرات سے ٹکرائے گا۔

    محکمہ موسیات کے مطابق بحیرہ عرب میں پیدا ہو نے والا یہ طاقتور طوفان پاکستانی ساحلوں تک پہنچتے پہنچتے اپنا زور توڑ دے گا تاہم اس طوفان کے باعث کراچی سمیت سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی میں چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بارشیں شروع ہو سکتی ہے جبکہ ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اور ہوائوں کے باعث کشتیاں الٹ سکتی ہیں جس کے باعث اٹھائیس سے اکتیس اکتوبر کے دوران ماہی گیروں کو سمندر میں جانےسے روک دیا گیا ہے۔