Tag: Karachi Rangers operation

  • کراچی : رینجرز کی جرائم کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں

    کراچی : رینجرز کی جرائم کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں

    کراچی : رینجرز کی جرائم کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، پرانا گولیمار میں گینگ وار کے کمانڈر کے گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ، منشیات اور پونے دو کروڑ روپے برآمد کرلی، اسلحہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے استعمال میں تھا۔

    کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کردیا گیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کی پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کے مفرورکمانڈر ماجد سخی دادا کے گھر پر چھاپہ مارا، گھر میں موجود تین افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، چھاپے میں اسلحہ، راؤنڈز، منشیات اور تین گرینیڈ، برآمد کر لیے۔

    اسلحے میں دو کلاشنکوف، ایک ماؤزر اور دو پستول شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری گینگ وار کے مفرور کمانڈر کے گھر سے ایک کروڑ اکہتر لاکھ روپے ملے ہیں، مفرور ملزم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کاسرگرم کارکن رہا ہے، ملزم ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کو پناہ دیتا تھا، مفرور کمانڈر اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی مطلوب ہے۔

    دوسری جانب رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن میں بڑی کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے استعمال میں تھا، اسلحہ خالی پلاٹ میں دبایا گیا تھا۔

    برآمد اسلحے میں 3ایس ایم جی، تین کلاشنکوف، دو تیس بور پستول، چار ریپیٹر اور مختلف اقسام کے چھ سو چھیاسٹھ راؤنڈز شامل ہیں، رینجرز کا کہنا ہے کہ اسحلہ شہر میں بدامنی کیلئے استعمال ہونا تھا۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرز آپریشن ، 8ملزمان گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرز آپریشن ، 8ملزمان گرفتار

    کراچی : مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان میں دو بھتہ خوراور کالعدم تنظیم کے دو کارندےشامل ہیں، پولیس نے بھی رات گئے پی آئی بی کالونی کے اطراف کے علاقوں میں چھاپے کے دوران تیس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی، کورنگی، بلدیہ، گلبرگ، شاہ فیصل میں کاروائیوں کے دوران آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار تین ملزمان کا تعلق ایم کیوایم سے جبکہ کالعدم تنظیم کے دو کارند بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

    دوسری جانب رات گئے پولیس نے پی آئی بی کالونی کے اطراف میں کاروائیاں کیں، سرچ آپریشن کے دوران تیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق بیشتر افراد نشے کے عادی ہیں، جن سے منشیات برآمد کی گئیں۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے دو ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فون بھی بر آمد ہوئے ہیں، حراست میں لیے گئے افراد سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کراچی: رینجرز کی شریف آباد میں کارروائی، ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: رینجرز کی شریف آباد میں کارروائی، ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : پاکستان رینجرز سندھ دہشتگردانہ کاروائیوں کے خلاف سرگرم کراچی کے علاقے ايف سی ايريا شريف آباد ميں کارروائی کےدوران ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رينجرز نے ايف سی ايريا شريف آباد ميں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرشيد عرف کاشف کو گرفتارکرليا، ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں پيش کيا گيا عدالت نے ملزم کو نوے روزکے ليے رينجرز کي تحويل ميں ديديا۔

    دوسری جانب رینجرز نے پرانی پرانی سبزی منڈی اورفشریز کے قریب بھی کارروائی کی، اس کارروائی میں کالعدم تنظیم کے پانچ کارندے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

  • کراچی: رینجرز کی کاروائی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر گرفتار

    کراچی: رینجرز کی کاروائی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر گرفتار

    کراچی : غریب آباد کے علاقے میں رینجرز نے کاروائی کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گرفتارکرلیا۔

    کراچی میں رینجرز متحرک اور شر پسند عناصر نشانے پر ہیں، آج رینجرز نے کراچی کے علاقے غریب آباد میں خفیہ اطلاع پر بر وقت کاروائی کی، جس کے نتیجے میں پاکستان بازار تھانے کا اے ایس آئی اکرم گرفتار کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اکرم نامی اے ایس آئی غریب آباد میں شہریوں کو تاوان کی غرض سے اغواء کرتا تھا اور تاوان وصولی کیلئے سر کا ری پولیس موبائل کا استعمال بھی کرتا تھا،ملزم نے شہریوں کے اغواء کیلئے مسلح کارندوں کی ٹیم بنا رکھی تھی، گرفتار اے ایس آئی کی نشاندہی پر سات مغوی شہریوں کو بازیاب کروالیا گیا۔

    اے ایس آئی اکرم کے قبضے سے چار سرکاری رائفل اور سات بلٹ پروف جیکٹس بھی برآمد کیے گئے، ملزم نے اپنی حفاظت کے لئے نجی اہلکار بھی رکھے ہوئے تھے، ملزم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز نے اے ایس آئی اکرم کو ایک شہری کے اغوا کی شکایت پر گرفتار کیا ، ذرائع کے مطابق ملزم اپنے سولین ساتھیوں کے ساتھ سرکاری موبائل پر مختلف علاقوں میں شہریوں کو گرفتار کرتا تھا ، ملزم اکرم نے سائٹ ایریا گلشن اقبال, لیاقت آباد ایف سی ایریا میں منگھو پیر پولیس کے نام پر چھاپے مارے، ملزم اے ایس آئی نے متعدد شہریوں سے تاوان کی رقم بھی وصول کی۔

    ایس ایس پی ویسٹ اظفر مہیسرنے کہا ہے کہ تحقیقات کے دوران 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، معاملے کی تحقیقات پولیس نے شروع کردی ہے، گرفتار ملزمان عمیر اور مشتاق سویلین ہیں، ملزمان خود کو سی ٹی ڈی اہلکار ظاہر کر کے مغوی سے تاوان طلب کر رہے تھے، تحقیقات جاری تھی اسی دوران اے ایس آئی اکرم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا، اے ایس آئی اکرم اور اس کے ساتھِی گھناونے جرم میں ملوث ہیں،اے ایس آئِی اکرم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • کراچی : نادرن بائی پاس پر رینجرز سے مقابلہ، 4دہشت گرد ہلاک

    کراچی : نادرن بائی پاس پر رینجرز سے مقابلہ، 4دہشت گرد ہلاک

    کراچی : نادرن بائی پاس پر رینجرزسے مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جس میں سے دو کی شناخت ہوگئی، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا.

    کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف رینجرز متحرک ہیں، نادرن بائی پاس پر رینجرز کی ٹارگٹ کارروائی اور مقابلے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگر د مارے گئے ان میں دو کی شناخت ہوگئی۔

    ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت محمد مسعود اور دوسرے کی الطاف آفریدی کے نام سے ہوئی، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ناظم میں آباد میں رات گئے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار ہوگیا، پولیس نے مقابلے کے بعد اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ منگھوپیر روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے بعد ٹارگٹ کلر عثمان کو گرفتار کرلیا، ملزم عثمان ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

  • کراچی: رات گئے نائن زیرو کے اطراف رینجرز کا چھاپہ

    کراچی: رات گئے نائن زیرو کے اطراف رینجرز کا چھاپہ

    کراچی: جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے، رات گئے نائن زیرو کے اطراف رینجرز نے گشت گیا اور تلاشی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

    دوسری جانب کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں رات گئے رینجرز کی بھاری نفری نائن زیرو اور اطراف میں پہنچ گئی، تلاشی کے دوران مکان سے ایک شخص کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس پر رینجرز نے وکیل حسنین بخاری کے ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر سرجیکل آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔

    کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن آفتاب جان کی بازی ہارگیا۔ بہادرآباد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سہیل عباس زخمی ہوگئے ۔

    ساؤتھ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ برآمد کرلی، گرفتار ملزمان نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔

  • کراچی آپریشن جاری، سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں، 10افراد گرفتار

    کراچی آپریشن جاری، سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں، 10افراد گرفتار

    کراچی: شہرِ قائد  میں جرائم کی سرکوبی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں تیز کردی، چاکیواڑہ میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا کارندہ ذاکر عرف وحشی مارا گیا، مختلف علاقوں سے دس ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    رات گئے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شاہ فیصل کا لونی میں کارروائی کرکے آٹھ افراد کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر رفیع داد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، اے سی ایل سی پولیس نے سچل گوٹھ میں چھاپہ مارکر دو کارلفٹر گرفتار کرلیے ، جن کے قبضے سے دو گاڑیاں برآمد ہوئیں۔

    دوسری جانب کلفٹن بلاک ٹو میں اے سی ایل سی پولیس نے مقابلے کے بعدایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلی، گرفتار ملزم گاڑیاں چھیننےکی متعداد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    رینجرز نے گرومندر کے قریب کارروائی کر کے پانچ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، ادھرملیر سٹی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضےسے سیون ایم ایم کے پندرہ کاٹریج بر آمد ہوئے۔

  • مومن آباد تھانے پر رینجرز کے چھاپے میں زیرِحراست اہلکار رہا

    مومن آباد تھانے پر رینجرز کے چھاپے میں زیرِحراست اہلکار رہا

    کراچی : مومن آباد تھانے پر رینجرز کے چھاپے کے دوران حراست میں لیے گئے پولیس اہلکار کو رہا کردیا گیا ہے۔

    مومن آباد تھانے پر رینجرز اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو ساتھ لے گئے، واقعے کے بعد پولیس حکام نے رینجرز کے اعلی حکام سے رابطہ کیا، جس کے بعد پولیس اہلکار کو رہا کردیا گیا۔

    رینجرز سے رہائی پر اہلکار تھانے پہنچا تو پولیس نے اسے تحویل میں لے لیا تاہم اہلخانہ کی اہلکار جان محمد سے ملاقا ت کرائی گئی۔

    ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے جرائم میں ملوث ہونے کے حوالے سے خود انکوائری کریں گے، پولیس اہلکار جرائم میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی: نارتھ ناظم آباد سے ڈائریکٹر لینڈ کےڈی اے نجم الزمان گرفتار

    کراچی: نارتھ ناظم آباد سے ڈائریکٹر لینڈ کےڈی اے نجم الزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں تیز کردیں، نارتھ ناظم آباد سے ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے نجم الزمان سمیت زمینوں پر قبضے اورچائنہ کٹنگ میں ملوث کئی ملزمان پکڑے گئے۔

    کراچی میں چائنہ کٹنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، ٹارگٹڈ آپریشن میں کئی اہم ملزمان پکڑے گئے، رینجرز نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرکے ڈائریکٹر لینڈ کےڈی اے نجم الزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جن کا تعلق ایم کیوایم سے ہے۔

    گرفتار افراد زمینوں پر قبضے، چائنہ کٹنگ اور ٹارگٹ کلرز کی مدد میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ اور واکی ٹاکی سیٹس بھی بر آمد ہوئے ہیں۔

    اس سے قبل رینجرز نے آباد کے سابق چئیرمین بابر چغتائی کو ٹارگٹ کلرز کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

  • کراچی: ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردوں کی جمع ہونےکی اطلاعات ہیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردوں کی جمع ہونےکی اطلاعات ہیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردوں کے جمع ہونےکی اطلاعات ہیں، اس مرتبہ دہشت گردوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

    کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آچکے ہیں اور دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

     ڈی رینجرز بلال اکبر کہتے ہیں ٹارگٹ کلرز،دہشت گردوں کی جمع ہونےکی اطلاعات ہیں،دہشت گردسیاسی،سماجی اورمذہبی جگہ پرجمع ہوسکتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ دہشت گردوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ انھوں نے عوام سے تعاون کی بھی درخواست کی اور کہا کہ عوام شرپسندعناصرکی اطلاع1101پردیں۔