Tag: karachi rangers search operation

  • کراچی : مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور پولیس مقابلے، 5ملزمان گرفتار

    کراچی : مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور پولیس مقابلے، 5ملزمان گرفتار

    کراچی : جرائم کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں سے پولیس مقابلے کے دوران پانچ ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

    کراچی میں سیکیورٹی ادارے متحرک ہیں، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور پولیس مقابلوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، عزیزآباد،یاسین آباد میں رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سرچ آپریشن کیا، داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

    مبینہ ٹاؤن اور پیر آباد میں پولیس مقابلوں میں تین ملزم گرفتار کرلئے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا، گزری میں بھی پولیس سے مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا گیا۔

    پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں نشانِ حیدرچوک سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا، پولیس مقتول کے ورثا کو تلاش کررہی ہے۔

  • کراچی: رینجرز آپریشن کے دوران دھماکے، 2مکان تباہ،4دہشتگرد ہلاک

    کراچی: رینجرز آپریشن کے دوران دھماکے، 2مکان تباہ،4دہشتگرد ہلاک

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے ہوئے ، جس کے نتیجے میں دو مکان منہدم، چار دہشتگرد ہلاک جبکہ دو بچیاں اور ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا، ملبے سے ایک زخمی کو نکال کر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیر کالونی میں رینجرز نے دہشت گردوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، رینجرز نے دہشت گردوں کی موجودگی پر دو مکانوں کو گھیرے میں لے لیا، دہشت گردوں نے بھرپور مزاحمت کی اور رینجرز پر فائرنگ اور دستی بم حملےکیے، اسی دوران زور دار دھماکے ہوئے اور دو مکان زمیں بوس ہوگئے۔

    دھماکے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار اور گلی میں موجود دو بچیاں زخمی ہوگئیں۔

    دھماکے کے بعد ڈی جی رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، آپریشن کی نگرانی کی اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔

    رینجرز حکام کے مطابق تین دہشت گرد ہلاک جبکہ مکان کے ملبے سے ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں چار سے پانچ کلو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

    رینجرز نے آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔