Tag: karachi-robbery

  • ویڈیو: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا

    ویڈیو: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا

    کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 11 کے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص شریف احمد زخمی ہو گیا، یہ واقعہ گزشتہ روز رات 12 بجے کے قریب پیش آیا۔

    فوٹیج میں 2 شہریوں کو ایک دکان کے باہر گلی میں کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اچانک 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو تیزی سے آ کر رکے اور دونوں شہریوں کو گھیر لیا۔

    ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کی، جاتے وقت جب دو ڈاکو موٹر سائیکل پر بیٹھ گئے، بقیہ دو مزید کوئی چیز چھیننے لگے، تو اس دوران شہری نے مزاحمت شروع کر دی۔

    فوٹیج میں اس دوران موٹر سائیکل پر بیٹھے ڈاکو کو پستول لوڈ کرتے اور پھر فائر کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے، گولی چلاتے ہی ڈاکو فرار ہو گئے اور شہری زمین پر گر گیا۔

    شہری شریف احمد کو بعد ازاں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

  • گیس کی دکان میں دن دہاڑے ڈکیتی، فوٹیج سامنے آ گئی

    گیس کی دکان میں دن دہاڑے ڈکیتی، فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک اور واردات نے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھا دیا ہے، اس واردات میں ڈاکوؤں نے ایف بی ایریا کی ایک گیس دکان کو دن دہاڑے لوٹا، اور بہ آسانی موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 3 ڈاکوؤں نے سی این جی سلنڈر کی دکان پر دھاوا بول کر لوٹ مار کی، واردات کے دوران دکان میں موجود افراد کو یرغمال بنایا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

    فوٹیج میں ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، جس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کراچی میں مجرموں کو پکڑے جانے کا خوف کیوں نہیں ہے، کیا پولیس پکڑنے میں ناکام رہتی ہے یا ان کی سرپرستی حاصل ہے۔

    اس واردات میں ڈاکوؤں نے سلنڈر کی دکان پر موجود افراد سے، جو کھانا کھا کر اٹھ رہے تھے، 4 موبائل فون اور 30 ہزار روپے لوٹے، ڈاکو واردات کے بعد ایک ہی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرار ہوتے ڈاکوؤں کو دکان دار نے اینٹ اٹھا کر ماری جس سے اس کے غصے اور مایوسی کا اظہار ہوتا ہے۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے شہری مایوسی کی گہری کھائی میں اترتے جا رہے ہیں، کیوں کہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس کا عملاً کوئی وجود نظر نہیں آتا۔

  • واردات کی فوٹیج پر رینجرز اور پولیس نے فرنٹیئر کالونی سے 2 لٹیرے دھر لیے

    کراچی: چند دن قبل اورنگی کے ایک علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کرنے والے لٹیروں کو رینجرز اور پولیس اہل کاروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے اورنگی کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم معاذ اور عبدالوہاب کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، مذکورہ لٹیروں نے ساتھی کے ہمراہ 29 دسمبر کو ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

    اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں ملزمان کو بہ آسانی پہچانا جا سکتا ہے۔

    سرکاری کالج کے سیکیورٹی گارڈ سے رائفل چل گئی، طالب علم کا جسم چھلنی ہو گیا

    دوران تفتیش ملزمان نے اورنگی ٹاؤن اور اس کے اطراف میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، اور مزید تفتیش کے لیے انھیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن کے قابو، سفاک ڈکیت نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن کے قابو، سفاک ڈکیت نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا

    کراچی: شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہوگئے،کورنگی نمبر  6 کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور شخص نے اپنی جان گنوا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے کے مطابق کورنگی نمبر 6 کے قریب فائرنگ سے 18 سالہ قیول ڈکیتوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا،  زخمی کو فوری طور پر اسپتتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ کر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 18 سالہ قیوم کے نام سے ہوئی ہے،  پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، اس واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کررہے ہیں۔

    دوسری جانب دو روز قبل کورنگی ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا نوجوان بھی دم توڑ گیا،  نوجوان فیضان کو دو روز قبل ڈاکو نے مزاحمت کے دوران گولیاں ماری تھیں۔

    فیضان کو تین گولیاں لگی تھیں ایک ہاتھ ایک پاؤ اور تیسری سینے میں لگی تھیڈاکٹر کے مطابق سینے میں لگنے والی گولی باہر نہ نکل سکی تھی اور گردوں میں پھنس گئی تھی۔

  • شاہ رخ کے بعد ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان بڑے بھائی کے سامنے قتل

    شاہ رخ کے بعد ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان بڑے بھائی کے سامنے قتل

    کراچی : شہر قائد میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر بڑے بھائی کے سامنے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا، نوجوان کے اہلخانہ نے ملزمان کوعبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکووں نے ایک اور نوجوان کو واردات کے دوران قتل کردیا، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ملزمان نے مزاحمت پر نوجوان بلال کو بڑے بھائی کے سامنے گولی مار دی۔

    مقتول کے بھائی نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلال فیکٹری سے ڈیوٹی ختم کرکے گھرجارہا تھا کہ راستے میں واردات ہوئی ، ڈکیتی کے دوران بلال نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرکھول دیا۔

    بھائی کا کہنا تھا کہ ڈاکوموٹرسائیکل پر سوار تھے، انھوں نے پہلے زمین پرفائرکیا اور دوسری گولی میرےبھائی پرچلائی ، جو اس کی گردن پر لگی اور جان لیوا ثابت ہوئی۔

    واقعےکے عینی شاہد کاشف نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ میں اورمیرا بھائی محنت مزدوری کرکےگھر والوں کی کفالت کرتے ہیں، ہم ملازمت سے واپس گھر آرہے تھے یہ واقعہ پیش آیا، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، پولیس ہم سے رابطے میں ہے، نماز جنازہ ہے جس کے بعد مقدمہ درج کروائیں گے۔

    بلال کے دوست نے بتایا مقتول بلال اورہم سب گارمنٹس فیکٹری میں ملازمت کرتےہیں ، کورنگی انڈسٹری ایریا جرائم کاگڑھ بن چکا ہے،، آئے روز وارداتیں ہورہی ہیں ، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    کراچی میں قاتل لٹیروں کے ہاتھوں مارے جانے والے بلال کی والدہ غم سے نڈھال ہے ، والدہ کا کہنا ہے کہ میرا ہیرو بیٹا تھا جو چھین لیاگیا، مطالبہ کرتی ہوں کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔