لاہور: مقامی ریسٹورینٹ کے دو گاہکوں نے محض تاخیر کی بنا پر بیرے کو گولی مارکر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو گاہک لاہورکی لبرٹی مارکٹ میں واقع ’کراچی رول پراٹھا ‘ پہنچے اور کڑاہی کا آرڈر دیا۔
گاہکوں کی سروس پر معمور 25 سالہ ویٹر محمد سفیر نے ان کا آرڈر لیا جسے پورا کرنے میں تاخیر پر گاہکوں نے انتہائی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
گاہکوں نے ویٹرپرفائرنگ کی اورموٹرسائیکل پرسوارہوکرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
گلبرگ پولیس کا کہناہے کہ محمد سفیرجس کا تعلق آزاد کشمیرسے ہے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔