Tag: karachi sea view

  • کراچی : دو دریا سے تاجر کی پتھر بندھی تشدد زدہ لاش برآمد

    کراچی : دو دریا سے تاجر کی پتھر بندھی تشدد زدہ لاش برآمد

    کراچی : شہر قائد کے ساحلی علاقے دو دریا سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے تاجر کی لاش ملی ہے، مقتول کی لاش کو پتھر سے باندھ کر سمندر میں پھینکا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو دو دریا کے مقام پر پتھر سے باندھ کر سمندر میں پھینکی گئی ایک لاش ملی ہے جس کی شناخت 50 سالہ تاجر آصف کمال کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول لانڈھی کے علاقے سے 29 جنوری کو لاپتہ ہوا تھا، وہ صدر اسٹار موبائل مارکیٹ میں کاروبار کرتا تھا۔

    مقتول آصف 3 روز قبل اپنے گھر لانڈھی سے کام پرجانے کیلئے نکلا، آصف کمال29جنوری دوپہر ایک بجے کے بعد سے لاپتا تھا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم آصف کو دن بھر تلاش کرتے رہے جس کے بعد پرچہ کٹوایا۔

    پولیس کے مطابق مقتول کے اہلخانہ اس کے مبینہ اغوا کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں اس کے بھائی کی مدعیت میں یکم فروری کودرج کرایا اور دو فروری کو دو دریا کے مقام سے آصف کمال کی تشدد زدہ لاش ملی۔

    تاجر کی لاش

    مقتول آصف مکان نمبر 9 بلاک 80 محلہ ایریا فور سی لانڈھی نمبر6 کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا جبکہ اس کا موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی غائب ہے۔

    پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی حتمی وجہ کا تعین ہوسکے گا تاہم پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔

  • میں خود کشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی دوسری بیوی کو آخری کال

    میں خود کشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی دوسری بیوی کو آخری کال

    کراچی: مالی مشکلات کے باعث گھر میں لڑائی جھگڑوں سے تنگ نوجوان آن لائن ٹیکسی ڈرائیورنے سی ویو دو دریا کے قریب سمندر میں ڈوب کر خود کشی کر لی۔

    کراچی میں سی ویو دو دریا کے قریب خود کشی کرنے والے شہری 27 سالہ طاہر محمود کو تلاش کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، ڈوبنے والے شخص کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا، رات کو اس نے ویڈیو کال کر کے میری بہو کو بتایا کہ خود کشی کر رہا ہے، وہ اس وقت سے لاپتا ہے۔

    گھریلو پریشانیوں سے تنگ شاہ فیصل کالونی کے رہائشی نوجوان طاہر محمود نے سمندر میں ڈوب کر خود کشی کرنے سے پہلے اپنی دوسری بیوی کو ویڈیو کال کر کے آگاہ کیا، طاہر محمود نے کہا ’’میں خود کشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو۔‘‘

    پولیس نے ساحل سے کچھ فاصلے پر نوجوان کی گاڑی برآمد کر لی ہے، پولیس کے مطابق طاہر محمود آن لائن ٹیکسی ڈرائیور تھا، جس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، اور مالی مشکلات کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑوں سے تنگ تھا۔

    انچارج ایدھی بحری خدمات فاروق بلوچ کے مطابق سمندر کی تیز لہروں کے باعث بحری خدمات کی ٹیموں کو نوجوان کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

    نوجوان طاہر محمود کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر نے دو شادیاں کی تھیں، وہ 2 بچیوں کا باپ ہے، جن میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہو چکا ہے، رات گئے مجھے بہو نے روتے ہوئے فون پر بتایا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد نے کہا ’’راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی اور بتایا کہ میں خود کشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہے۔‘‘

    واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ہے، ریسکیو ٹیم سمندر میں طاہر محمود کو تلاش کر رہی ہے، گزشتہ رات کو اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا، جو صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔

  • سی ویو پر تین افراد ڈوب گئے، سمندر سے ایک لاش برآمد

    سی ویو پر تین افراد ڈوب گئے، سمندر سے ایک لاش برآمد

    کراچی : کلفٹن سی ویو کے علاقے میں سمندر میں مجموعی طور پر 3 افراد کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے، امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں سے ایک شخص کی لاش نکالی جاچکی ہے۔

    کراچی : کلفٹن سی ویو کے علاقے میں گزشتہ روز سمندر میں 2 افراد کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا، اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سمندر میں ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔

    علاقہ مکین کے مطابق گلشن حدید کےرہائشی 11لڑکے سمندر میں نہانےگئے اور تیز لہوں کے سامنے خود پر قابو نہ رکھتے ہوئے دو لڑکے ڈوب گئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس اور انتظامیہ کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع دی گئی لیکن کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی، تاہم رات گئے دو بجے18سالہ سونو کی لاش نکالی لی گئی۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کلفٹن سی ویو پر ایک اور نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع ملی ہے، فیصل نامی نوجوان کے اہلخانہ سی ویو پرپہنچ گئے، ریسکیوادارہ ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش میں مصروف عمل ہے۔

  • کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز  کو  سمندر کی جانب گھسیٹنے کا آپریشن دوبارہ ناکام

    کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو سمندر کی جانب گھسیٹنے کا آپریشن دوبارہ ناکام

    کراچی: سی ویوپرپھنسےبحری جہازکوسمندرکی جانب گھسیٹنے میں ناکامی کے بعد آپریشن کل تک مؤخر کردیا گیا ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ہزار میٹر تک جہاز کو گھسیٹا گیا تاہم پھر ڈینجرزون میں داخل ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز نکالنے کے آپریشن میں آج انتظامیہ کو ایک اور دشواری کا سامنا رہا ، انتظامیہ کو جہازسے 1000میٹر کے فاصلے پرکھڑی کرین شپ کو سمندر میں لنگر ڈالنے میں دشواری ہوئی ، کرین شپ کو روکنے کیلئے ڈالا گیا لنگر تیزاور اونچی لہروں سے اکھڑ گیا۔

    انتظامیہ نے بتایا کرین شپ جب تک بیلنس نہیں ہوگی آپریشن شروع نہیں ہوگا کیونکہ جہازکو گھسیٹنےکیلئے کرین شپ کی مدد انتہائی ضروری ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کرین شپ کیلئے دوبارہ دوسرا لنگر ڈالا گیا لیکن جہاز کو کھینچنے والا رسا دوبارہ ٹوٹ گیا ، جس کے بعد جہاز کو پش کرنےوالے ٹگ بوٹ جہاز کو گہرے پانی میں لے جانے میں ناکام ہو گیا اور جہاز دوبارہ ساحل کی جانب کھسکنا شروع ہو گیا۔

    بعد ازاں جہاز کو ٹگ کےذریعےسمندر کی جانب گھسیٹنے کا آپریشن دوبارہ ناکام ہونے کے بعد آپریشن کل تک موخر کر دیا گیا ، انتظامیہ نے کہا جہاز کا ری فلوٹنگ آپریشن مشکلات کا شکار ہوگیا ، ایک ہزار میٹر تک جہاز کو گھسیٹا گیا تاہم جہازپھر ڈینجر زون میں داخل ہوگیا۔

    انتظامیہ کے مطابق 180ڈگری پر جہاز نےپوزیشن تبدیل کی جہازکو ٹگ بوٹ سپورٹ نہ دےسکی ، جہازدوبارہ فلوٹ ہوتا ہوا 600میٹر دور ساحل کےقریب پہنچ گیا ، ، پیر سے اب تک جہاز کو 1000میٹر تک سمندر میں گھسیٹا جاچکاتھا۔

    خیال رہے ہینگ ٹینگ 77کو ساحل پر پھنسے ایک ماہ 4 دن کا وقت گزرگیاہے ، متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل جہاز نکالنے کی کوششیں جاری ہے تاہم ابھی تک کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔