Tag: karachi search operation

  • کراچی: مواچھ گوٹھ میں پولیس مقابلہ،گینگ وار کمانڈرعارف گرفتار

    کراچی: مواچھ گوٹھ میں پولیس مقابلہ،گینگ وار کمانڈرعارف گرفتار

    کراچی :  مواچھ گوٹھ میں مقابلے کے بعد گینگ وارکمانڈر عارف کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں  مواچھ گوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وارکمانڈرعارف کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ملزم عارف کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے، ملزم عارف مواچھ گوٹھ میں باکسرز بھائیوں اور پولیس اہل کارنقیب اللہ کے قتل میں ملوث ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

    مختلف علاقوں میں آپریشن،30 مشتبہ افراد گرفتار

    دوسری جانب گلبرگ، سمن آباد، نیو کراچی، خمیسوگوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن، گھرگھر تلاشی کے دوران تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس پی گلبرگ بشیر بروہی نے بتایا کہ رات گئے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گلبرگ ، سمن آباد، نیو کراچی خمیسو گوٹھ کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی، کاروائی کے دوران 30 مشتبہ افراد کوپوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا۔

    کراچی کے علاقے آدم خان روڈ پردو ملزمان کی پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کے دوران اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکوزخمی اور دوسرا فرار ہوگیا جبکہ نیوکراچی کےعلاقے خمیسوگوٹھ سے پچیس مشتبہ افراد کو حراست لے لیا گیا۔

  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کاروائی، 3دہشتگرد ہلاک، 55 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کاروائی، 3دہشتگرد ہلاک، 55 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: کورنگی میں محکمہ انسداد دہشتگردی فورسزکی کار روائی میں تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ پولیس نے دیگر کاروائیوں میں گینگ وار کے دوملزمان کو گرفتار کرکے پچپن مشتبہ افراد کو حرا ست میں لے لیا گیا ہے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی کازوے پر دہشتگردوں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے ٹارگٹڈ کاروائی کی، مقابلے کے دوران تین دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن کی لاشیں ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

    اس سے قبل پولیس نے لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں سرچ آپریشن کرکے گینگ وار کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔


    مزید پڑھیں : بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرز کا مقابلہ: 3 دہشتگرد ہلاک، دو اہلکار زخمی


    دوسری جانب پولیس نے بلوچ کالونی اور اطراف کے علاقوں دادا بھائی ٹاؤن اور جونیجو ٹاؤن میں سرچ آپریشن کرکے مشکوک گھروں کی تلاشی لی اور سینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ صدر میں بوہری بازار کے قریب جہانگیر پارک کے اطراف پریڈی پولیس نے سرچ آپریشن کرکے سولہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

  • کراچی: ۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 40سے زائد افراد گرفتار

    کراچی: ۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 40سے زائد افراد گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سنگین جرائم میں ملوث چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

    کورنگی زمان ٹاوٴن میں پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، شاہ محمد شاہو، رمضان اورکامران سے کلاشنکوف، رپیٹر اور دستی بم برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

    لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، بلوچ کالونی میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    رات گئے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا، علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی کے بعد پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    بوٹ بیسن کے علاقے سے پولیس نے ڈکیتی اور قتل میں ملوث ملزم شاہد خان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم چالیس لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث تھا جبکہ ملزم نے ڈیفنس کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران اپنے ساتھی کو قتل کیا تھا، لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں ۔

  • کراچی: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاریاں

    کراچی: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاریاں

    کراچی: مخلتف علاقوں میں پولیس کے چھاپے اور گرفتاریاں جاری ہے، بلدیہ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ سائٹ میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا، پیرآباد میں پولیس نے باپ کے قتل میں ملوث تیرہ سالہ بیٹا گرفتار کرلیا۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ میں یوسف گوٹھ  میں پولیس کی کارروائی میں ملزم امیر عبداللہ مارا گیا ، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، پولیس کے مطابق ملزم سفارتخانے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں مطلوب تھا۔

    سائٹ کےعلاقے میں پولیس مقابلے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے، سائٹ ہی کے علاقے پٹھان کالونی میں پولیس نےجرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے بعد کالعدم تنظیم کے ایک کارکن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ متعدد افراد کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران جرائم پیشہ افراد کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران چھ افراد جاں بحق ہوئے، ادھر پیر آباد کے علاقے سے پولیس نے باپ کو قتل کرنے والے تیرہ سالہ بیٹے کو گرفتارکرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تیرہ سالہ حسن نے زبردستی مدرسے بھیجنے پر پستول سے فائرنگ کرکے اپنے باپ سردار خان کو قتل کردیا جبکہ سعید آباد اور کھجی گراؤنڈ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ رام سوامی کےقریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا، کلفٹن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • کراچی:سرچ آپریشن میں ٹارگٹ کلرز سمیت 34افراد گرفتار

    کراچی:سرچ آپریشن میں ٹارگٹ کلرز سمیت 34افراد گرفتار

    کراچی :شہر کے مختلف علاقوں سر چ آپریشن میں ٹارگٹ کلرز سمیت چونتیس افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا۔

    کراچی میں بڑھتے ہو ئے جرائم کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں بھی تیزی آگئی، پولیس زرائع کے مطابق فرنٹیئر کالونی، پیرآباد اور قصبہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن میں 30مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

    یونی ورسٹی روڈ پر پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے، جنھیں پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا۔

    لیاری بہار کا لونی میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی میں لیاری گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے، قصبہ کا لونی میں رینجرز کی کارروائی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، رینجرز زرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔