Tag: karachi shahra e faisal

  • شارع فیصل پر رکشہ لانے پر پابندی کا فیصلہ ایک ماہ کیلئے مؤخر

    شارع فیصل پر رکشہ لانے پر پابندی کا فیصلہ ایک ماہ کیلئے مؤخر

    کراچی: کراچی کی مصروف شارع فیصل پر رکشہ اور ہیوی ٹریفک لے جانے پر پابندی کا فیصلہ ایک ماہ کیلئے موخر کردیا گیا ہے، رکشہ ڈرائیوز کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل پر رکشہ لانے کی پابندی کا فیصلہ ایک ماہ کیلئے مؤخر کرنا خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر رکشہ اور ہیوی ٹریفک لے جانے پر پابندی کا فیصلہ ایک ماہ کیلئے موخر کردیا گیا، ڈی آئی جی ٹریفک امیرشیخ نے گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر رکشہ اور ہیوی ٹریفک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بعد میں فیصلہ ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا گیا۔


    مزید پڑھیں : شارع فیصل، رکشا اور ہیو ی ٹریفک کی آمد پر پابندی عائد


    کراچی کے رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ صبح ساٹھ سے ستر فیصد سواری شاہراہ فیصل کی ملتی ہے، جو مختلف دفاتر میں کام کیلئے آتے ہیں، ٹریفک پولیس کو فیصلے پر نظر ثانی کرنے چاہیئے۔


    مزید پڑھیں :  کراچی: شارع فیصل پر ٹریفک جام کا توڑ نکال لیا


    ایک اور رکشہ ڈرائیو نے کہا کہ پابندی لگانے سے بہتر ہے کہ قانون پر عملدرآمد کرایا جائے، شارع فیصل پر رکشہ کی پابندی لگنے سے لاکھوں شہری متاثر ہونگے۔

    اس سے قبل ریفک پولیس نے کراچی کی شارع فیصل پر ٹریفک جام کا توڑ نکال لیا تھا اور ریڈ کیپ لگائے شارع فیصل فورس نے کام سنبھال لیا تھا اور ٹریفک روانی سے متعلق نئے پلان میں اہلکاروں کو لفٹر اور دیگرضروری سازو سامان فراہم کیا گیا ہے، جس میں خراب گاڑی کو فوری طور پر سڑک سے ہٹانا، حادثے کی صورت میں تباہ شدہ گاڑی کو راستے کے ایک طرف کرنا فرائض میں شامل ہیں۔

    معاشی حب کی اہم شاہراہ پر اسپتالوں سمیت مختلف ممالک کے قونصل خانے اور ایئرپورٹ آنے جانے والے اہم راستے شامل ہیں، جن پر اکثر ٹریفک جام سے شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا رہتا ہے۔

  • کراچی: شاہراہ فیصل پراسٹارگیٹ سے ڈرگ روڈ تک ٹریفک جام

    کراچی: شاہراہ فیصل پراسٹارگیٹ سے ڈرگ روڈ تک ٹریفک جام

    کراچی: شاہراہ فیصل پراسٹارگیٹ سے ڈرگ روڈ تک گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سےگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

    کراچی میں ٹریفک جام کا مسئلہ پُرانا ہے لیکن حل کوئی نہیں، ٹریفک جام شہریوں کیلئے مشکلات کھڑی کر دیتا ہے، شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ سے ڈرگ روڈ تک بد ترین ٹریفک جام رہا، صبح آٹھ بجے دفاتر پہنچنے والے لوگ کئی کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچے۔

    ٹریفک جام کے دوران ٹریفک اہلکار غائب رہے اور شہری پھنسے رہے کئی گھنٹوں تک شاہراہ فیصل پر گاڑیاں انتہائی سست رفتاری سے چلتی رہیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا۔

    بڑی گاڑیوں والے ٹریفک میں پھنسے ایک دوسرے کا منہ تکتے رہے جبکہ چھوٹی گاڑی والے جگہ ملنے کی تگ و دو کرتے رہے۔