Tag: karachi sindh

  • کراچی میں آٹا بحران، اندرون سندھ سے سرکاری نرخ پر آٹا لانے کی حکمت عملی تیار

    کراچی میں آٹا بحران، اندرون سندھ سے سرکاری نرخ پر آٹا لانے کی حکمت عملی تیار

    کراچی: شہر قائد میں آٹا بحران سے نمٹنے کے لیے اندرون سندھ سے سرکاری نرخ پر آٹا لانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹا بحران پر قابو پانے کے لیے محکمہ خوراک سندھ نے نئی حکمت عملی اختیار کر لی ہے، ہنگامی بنیادوں پر اندرون سندھ سے کراچی میں آٹا سپلائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    فلار ملز کی تین دن سے جاری ہڑتال کے باعث شہر میں آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت نے کراچی میں اندرون سندھ سے آٹے کی فراہمی کے لیے ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا ہے۔

    عبدالرؤف ابراہیم صدر ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ خوراک سندھ نے اندرون سندھ سے کراچی آٹا کی فراہمی کے نرخ بھی جاری کر دیے ہیں، کراچی کے لیے آٹے کے سرکاری نرخ ہول سیل 125 روپے فی کلو جب کہ ری ٹیل میں آٹے کے نرخ 130 روپے فی کلو مقرر کر دیے گئے ہیں۔

    سندھ حکومت نے عبدالرؤف ابراہیم سے کراچی میں آٹے کی یومیہ کھپت کی تفصیلات مانگی ہیں، انھوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک سندھ نے کراچی میں آٹا سرکاری نرخ پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس سلسلے میں سندھ حکومت، محکمہ خوراک اور فلار ملز ایسوسی ایشن سے بات چیت آخری مراحل میں ہے۔

    دوسری طرف سندھ حکومت کی تجاویز پر عمل درآمد کے لیے فلار ملز ایسوسی ایشن کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس بھی جاری ہے، فلار ملز کے اجلاس میں 5 لاکھ بوری گندم کی فراہمی اور ایک ہفتے میں اندرون سندھ سے آزادانہ گندم کی کراچی لانے کی اجازت پر بات چیت جاری ہے۔

    عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ فلار ملز کی جانب سے سندھ حکومت کی تجاویز پر تاخیر پر محکمہ خوراک اندرون سندھ سے آٹے کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر آج شام سے شروع کر دے گا۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پولیو مہم شروع ہوگی

    کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پولیو مہم شروع ہوگی

    کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پولیومہم کا آغاز ہوگا، سات روزہ مہم میں24لاکھ سےزائد5سال تک کے بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    محکمہ صحت کے حکام کے مطابق6ماہ سے5سال تک کے بچوں کو وٹامن کی اضافی خوراک دی جائے گی پولیومہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی،29مئی کو مہم ختم ہوگی۔

    پولیو مہم حکام کا کہنا ہے کہ جولائی2020سےاب تک کراچی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا, صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو آج پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح گڈاپ ٹاؤن میں کریں گی۔

    کراچی کے22 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو رضا کار گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

    محکمہ صحت کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔

    ملک میں رواں سال 3 پولیو کے کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں بھی 7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مہم میں صوبہ کے 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں پولیو رضا گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

    رواں سال سندھ میں پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ہے، کراچی کے 22 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 دن تک شدید بارشوں کی پیش گوئی

    کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 دن تک شدید بارشوں کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی، آج بروز بدھ سے 2اکتوبر تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان گلاب کے اثرات سندھ پر بھی پڑنے لگے صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 2 اکتوبر تک شدید بارشیں متوقع ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں کاامکان ہے، بارشوں کا سسٹم بھارتی گجرات کی جانب گامزن ہے۔

    سسٹم بحیرہ عرب میں آکر دوبارہ تقویت حاصل کرے گا، بحیرہ عرب میں سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے سندھ میں بارشیں متوقع ہیں، کراچی میں ماہی گیروں کو بھی ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے اپنے وسائل تیار رکھیں اور سڑکوں پر مشینری اور عملے کے ساتھ موجود رہیں ، جن علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے وہاں پیشگی انتظامات کیے جائیں ،انسانی جان اور املاک کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، ضلع دادو اور کراچی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ سکھر لاڑکانہ، اور جیکب آباد میں بھی 30 ستمبر تک کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    کراچی کو تباہی سے بچانے کیلئے الرٹ جاری

    دوسری جانب محکمہ فشری نےماہی گیروں کو سمندری طوفان کا الرٹ جاری کرتے ہوئے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ فشریز کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرمیں طوفان بن رہا ہے، سمندر میں 2 اکتوبر تک تیز ہوائیں چلنے کے قوی امکانات ہیں، ماہی گیری 2 اکتوبر تک ماہی گیر گہرے سمندرمیں نہیں جائیں۔