Tag: karachi SITE area

  • نوجوان کی ہلاکت : سائٹ اے تھانے کی حدود میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا

    نوجوان کی ہلاکت : سائٹ اے تھانے کی حدود میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسران نے سائٹ اے تھانے کی حدود میں ہونیوالے پولیس مقابلے کی رپورٹ تیار کرلی، ابتک کے شواہد کے مطابق سلطان نذیرقصور وار نہیں لگتا۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدودمیں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ تفتیشی افسران نے رپورٹ تیار کرلی، ابتک کےشواہدکےمطابق سلطان نذیرقصوروارنہیں لگتا۔

    ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہسی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کا مشاہدہ کیا گیا، لگتا ہے جیسے سلطان نذیر کو وہاں سے گزرتے ہوئے گولی لگی، سلطان نذیر ملزم نہیں تھا۔

    غلام نبی میمن نے کہا کہ لگتا ہے پولیس اہلکار فائرنگ کرنے میں غلطی کرگئے، تحقیقاتی ٹیم رپورٹ میرےپاس ابھی نہیں پہنچی، شواہدکی بنیاد پریہ کہہ سکتا ہوں سلطان نذیر راہگیر تھا۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان ہلاک ہوگیا تھا، مقتول سلطان نذیر کے اہلخانہ نے مقابلے کو جعلی قرار دیا ہے، لواحقین کے احتجاج کے دوران ایس ایچ او سائٹ اے محمد ایاز تھانے سے فرار ہوگئے۔

    بعد ازاں سائٹ اے تھانے کی حدود میں مبینہ جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سائٹ اےمیں درج کرلیا گیا، مقدمہ جاں بحق نوجوان کےکزن سلیم اللہ کی مدعیت میں درج کیاگیا ، مقدمےمیں اختیارات کاناجائزاستعمال،غفلت،قتل کی دفعات شامل کی گئی۔

  • کراچی سائٹ ایریا : فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، تیسرے درجہ کی آگ قرار

    کراچی سائٹ ایریا : فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، تیسرے درجہ کی آگ قرار

    کراچی : سائٹ غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے غنی چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، رنگ بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ نے قریب ہر چیز کو جلا کر راکھ کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں، فائربریگیڈ حکام نے
    آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز  نے میڈیا کو بتایا کہ رینجرز کے جوان ریسکیو ٹیموں کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں، رینجرز کے جوانوں نے موقع  پر  پہنچ کر جائے حادثہ کو حصار میں لے لیا۔

    سندھ رینجرز کے مطابق واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں، دوسری جانب فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک شخص کے جھلس کر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ فیکٹری کے مختلف حصوں میں لگی ہے جس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جس کے بعد کولنگ کا عمل ہوگا۔

  • کراچی : فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، شہر کی تمام فائربریگیڈ گاڑیاں طلب

    کراچی : فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، شہر کی تمام فائربریگیڈ گاڑیاں طلب

    کراچی : سائٹ ایریا کی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 8گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، فائربریگیڈ عملے نے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی، آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں لیکن آگ کی شدت پر قابو پانا مشکل ہوگیا جس کے بعد شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔

    فائربریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ ایریا میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی ہے، آگ7منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی ہر ممکن کوششیں جاری ہیں، اسنارکل کی مدد سے آپریشن میں شریک فائر فائٹر کی طبیعت خراب ہوگئی، جسے فوری طور پر وہاں موجود ایمبولینس میں منتقل کردیا گیا، آگ کی شدت کے باعث فائر فائٹر متاثر ہوا، فائر فائٹر کو ایمبولینس میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    آگ بجھانےکےلئے2اسنارکل ہی کارآمد ثابت ہورہی ہیں، فائربریگیڈ کی دیگرگاڑیوں کو بالائی فلور تک رسائی حاصل نہیں، ابھی تک واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    علاوہ ازیں کراچی سائٹ ایریا میں فیکٹری میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ پر قابو پانے کیلئے پاک بحریہ کے اہلکار بھی امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں معاونت کی جارہی ہے، سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی ٹیم اور فائرٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث سخی حسن ہائیڈرینٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کیے جارہے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ فائربریگیڈ کو آتشزدگی کے مقام پر پانی فراہم کیا جائے گا اور آگ پر مکمل قابو پانے تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

  • لاڑکانہ اور کراچی سےمتعددغیرملکی گرفتار

    لاڑکانہ اور کراچی سےمتعددغیرملکی گرفتار

    کراچی: لاڑکانہ اور کراچی سےمتعددغیرملکیوں کوگرفتارکرلیاگیا،لاڑکانہ سےسات افغان باشندےحراست میں لیےگئے ہیں۔

    کراچی کے علاقےبھینس کالونی سے پولیس نے غیر ملکیوں سمیت نو افراد کوحراست میں لیا، ایس پی صدرکے مطابق آپریشن کے دوران تھائی لینڈ سےتعلق رکھنےوالےسات باشندوں کو بھی حراست میں لیا جن کی دستاویزات کوچیک کیا جارہا ہے۔

    آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نےحصہ لیاجسےدیکھ کرلگ رہا تھا کہ علاقےمیں فلیگ مارچ ہورہا ہے، ادھرلاڑکانہ کےمختلف علاقوں سےسات افغان باشندوں کوحراست میں لیا گیا، ان کے پاس سے افغان پاسپورٹ بھی ملے ہیں ۔

     پولیس کےمطابق گرفتارافراد کا تعلق افغانستان کےصوبے جلال آباد سے ہے، وہ غیرقانونی طور پاکستان میں داخل ہوئے اور لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں رہ رہے تھے۔

  • کراچی: باپ کے قتل کی سپاری دینے والا بیٹا گرفتار

    کراچی: باپ کے قتل کی سپاری دینے والا بیٹا گرفتار

    کراچی : پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے، جس نے اُجرتی قاتل سے باپ کو قتل کرایا، ملزم نے باپ کی ڈھائی لاکھ کی سپاری دی تھی۔

    بیٹے نے باپ کی ہی سپاری دے ڈالی، کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سے گرفتار ہونے والے اُجرتی قاتل نے انکشاف کردیا کہ بیٹے نے ہوٹل مالک باپ کے قتل کیلئے سپاری دی تھی۔

    ٹارگٹ کلر نے قتل کرنے کے لیے دو لاکھ تیس ہزار روپے وصول کیے۔

    ملزم محمد شریف نے اپنے والد کو اجرتی قاتل کے ذریعے قتل کراکر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، اجرتی قاتل کے گرفتار ہونے پر راز فاش ہوگیا اور پولیس نے بیٹے محمد شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • کراچی: سائٹ ایریا میں رینجرز چوکی کے قریب دھماکا

    کراچی: سائٹ ایریا میں رینجرز چوکی کے قریب دھماکا

    کراچی: سائٹ ایریا میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں میں تیزی اور دہشتگردوںٕ کی ہلاکت کے ساتھ پولیس اور رینجرز پر حملوں میں بھی تیزی آگئی ہے، کراچی کے سائٹ ایریا میں دہشتگردوں نے ڈیوٹی سر انجام دیتے رینجرز اہلکاروں پر حملے کی ناکام کوشش کی، رینجرز چوکی کے قریب نصب بم پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

     اطلاعات کے مطابق پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہیں، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکوڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔

    واقعے کے بعد رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق آدھا کلو دھماکا خیزمواد میں بال بیئرنگ استعمال کئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سائٹ ایریا میں رینجرز کو متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

  • کراچی: لوٹ مارمیں ملوث محافظ پولیس کے  5اہلکار گرفتار

    کراچی: لوٹ مارمیں ملوث محافظ پولیس کے 5اہلکار گرفتار

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے محافظ پولیس کے پانچ اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈیفنس کے علاقے سے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

    کراچی کے علاقے سائیٹ ایریا میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے محافظ پولیس فورس کے پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق خورشید نامی شہری نے سائٹ ایریا پولیس اسٹیشن میں درخواست دی کہ پولیس اہلکاروں نے اس سے تلاشی کے بہانے نقد رقم لوٹ لی، جس پر متعلقہ تھانے کے افسر موقع پر پہنچے، جہاں سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب پولیس کی موبائل میں سوار پانچ اہلکار شہریوں کوتلاشی کے بہانے روک کر ان سے نقد رقم لوٹ رہے تھے۔

    پانچوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی نقد رقم بھی برآمد ہوئی، گرفتار پولیس اہلکاروں میں تاج محمد ، محبوب علی ، تنویر اعجاز اور محبت خان شامل ہیں۔

    دوسری جانب ڈیفنس کے علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیںم ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ ڈاکس پولیس کی مچھر کالونی میں کاروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • کراچی: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک جاں بحق اور 10سے زائد زخمی

    کراچی: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک جاں بحق اور 10سے زائد زخمی

    کراچی: سائٹ ایریا میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    کراچی کے علاقے سائٹ میں فیکٹری کا بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، دور سے نظر آتے دھوئیں کے کالے بادلوں نے خوف کے سائے مزید گہرے کردیئے ہیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس فیکٹری میں پہنچ گئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکا بوائلر پھٹنے سے ہوا، عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ کام میں مصورف تھے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا، دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔