Tag: karachi situation

  • امریکی میگزین کا پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش

    امریکی میگزین کا پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش

    نیویارک : شہر قائد ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن گیا ہے، اس خوبصورت شہر کی رونقیں بحال کرنے پر امریکی میگزین نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    امریکی میگزین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی کوششوں سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی رونقیں لوٹ آئیں، جس کے مطابق پاک فوج نے کراچی سے دہشتگردوں کے سائے مٹا دئیے۔

    دی نیشنل انٹسٹ نامی میگزین کے مطابق دو سال سے کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، جس کا سہرا پاک فوج کے سر جاتا ہے۔

    جس نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کارروائی کر کے دہشت گردوں پیچھے دھکیل دیا ہے اور کراچی کی ایک بار پھر روشنیاں لوٹنے لگی ہیں، جہاں شہری آرام وسکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

  • مصلحتوں کا انبار شہر کی بدامنی کی بڑی وجہ ہے، سینیٹر شاہی سید

    مصلحتوں کا انبار شہر کی بدامنی کی بڑی وجہ ہے، سینیٹر شاہی سید

    کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ مصلحتوں کا انبار شہر کی بد امنی کی بڑی وجہ ہے، شہرکو ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے، جو قیام امن کے لیے مصلحتوں اور سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر سوچے، ہزاروں انسانوں کے قتل کے باوجود آج تک نا قاتلوں کو سزا دینا تو درکنا کوئی ذمہ داران کے لیے لب کشائی کرنے کو تیار نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سیاست میں مصلحت اور مفاہمت کوئی بری بات نہیں مگر انسانی جانوں پر مصلحت ظلم عظیم ہے، گزشتہ چند برس میں دس ہزار زائد شہری بدامنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، صرف الزامات بدامنی کی بیماری کی دوا نہیں ہے، نشتر پارک، بارہ مئی، بولٹن مارکیٹ، عاشورہ، عباس ٹاوٴن ، طاہر پلازہ ، محبت سندھ ریلی اور بلدیہ ٹاوٴن جیسے سانحات کے ذمہ داران کے ذمہ داران کو منظر عام پر لانا ریاستی داروں کے لیے زیادہ مشکل نہیں ہے۔

     مردان ہاوٴس میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں فیصلے ہوچکے ہیں اب عمل کا وقت ہے،اگر وزیرِاعظم سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کا تہیہ کرلیں تو ڈھائی سو زائد انسانوں کو زندہ جلانے والوں کوکیفر کردار تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والوں اداروں اور ارباب اختیار سے پوچھنا ہوگا کہ کیوں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا جارہا ہے، پے درپے دہشت گردی کے واقعات کے باوجود کیوں سبق حاصل نہیں کیا جارہا ہے، صوبائی حکومت کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھنا ہوگا۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف آج کراچی پہنچ رہےہیں

    وزیرِاعظم نوازشریف آج کراچی پہنچ رہےہیں

    کراچی : وزیرِاعظم نواز شریف نے آج کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ کراچی کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ ایم کیوایم کے مقتول کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے ۔

    وزیرِاعظم نے کراچی کی صورتحال پر آج اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں صوبائی سیکیورٹی حکام شریک ہوں گے ،اجلا س میں کراچی میں جاری آپریشن کی پیش رفت پر غور کیا جائے گا اور ایم کیو ایم کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اس قبل وزیرِاعظم نے ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایم کیو ایم کے کار کن سہیل احمد کے قتل پر تعزیت کی۔

    نواز شریف نے بابرغوری کو بتایا کہ وہ جمعے کو کراچی میں سہیل احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے اور تعزیت کریں گے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم نے کارکن سہیل احمد کے قتل کیخلاف سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرادی ہے، تحریک التواء سینیٹر بار خان غوری نے جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ ماورائےعدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کیا جائے۔

    واضح رہے کہ  بدھ کے روز سوسائٹی سیکٹر کے یونٹ انچارچ سہیل احمد کی لاش موچکو سے ملی تھی، انہیں 15دسمبرکو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔

    جس کے بعد ایم کی ایم نے سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر یومِ سوگ کا اعلان کیا ،  گزشتہ روز کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں ہڑتال رہی۔

  • دہشت گرد پورے کراچی میں اپنا جال پھیلاچکے ہیں ۔الطاف حسین

    دہشت گرد پورے کراچی میں اپنا جال پھیلاچکے ہیں ۔الطاف حسین

    کراچی:ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے دہشت گردوں نے کراچی میں مضبوط نیٹ ورک قائم کرلیا،حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مذہبی انتہاپسند اوردہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ دہشت گرد پورے کراچی میں اپنا نیٹ ورک مضبوط کرچکے ہیں۔

    الطاف حسین نے شہریوں سے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف انتہائی چوکس اور ہوشیار رہا جائے،شہری اپنی مدد آپ کے تحت اپنی حفاظت کیلئے اقدامات کریں،بازاروں کے چھوٹی بڑی دکانوں کے مالکان حفاظتی ٹیمیں تشکیل دیں،چھوٹے بڑے شاپنگ سینٹر او رمحلوں میں خطرے کے الارمز لگائے جائیں ۔

    الطاف حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بھی شہر میں امن وامان اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔