Tag: Karachi Stock

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل برقرار

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس میں دو سو نوے پوائینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    گزشتہ ہفتے سے جاری مندی نے آج بھی اسٹاک مارکیٹ میں کو جکڑے رکھا ہے، آج ٹریڈنگ کا آغاز مندی سے ہوا ۔

    ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں دو سو نوے پوائینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں اکتیس ہزار پوائینٹس کی سطح بحال نہ رہ سکی۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر، 100 انڈیکس میں400سے زائد پوائینٹس کا اضافہ

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر، 100 انڈیکس میں400سے زائد پوائینٹس کا اضافہ

    کراچی: کاروباری ہفتے کا آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر ہے، ہنڈریڈ انڈیکس میں چار سو سےزائد پوائینٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رریکارڈ کیا گیا، عالمی اسٹاک مارکیٹس میں جاری تیزی کی لہر کے اثرات کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پر بھی نظر آئے۔

    ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں چار سو اٹھائیس پوائینٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ بارہ فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک ہزار سے زائد پوائینٹس کی کمی ہوئی تھی۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس میں 375 پوائنٹس اُوپر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس میں 375 پوائنٹس اُوپر

    کراچی: عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے سے سیاسی صورتحال میں بہتری اوربینک ٹیکس ایشو پرمثبت پیشرفت سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈکی گئی۔

    بازارحصص کراچی میں آتی بہتری کوجمعےکےروزمزید بڑھاوا ملا تجزیہ کاروں کےمطابق عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت، ایم کیوایم کے اسمبلیوں سے استعفے واپس لینےکےاعلان اوربینک ٹیکس ایشو پرتاجروں اورحکومت کےمذاکرات میں مثبت پیشرفت سےمارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس میں 375 پوائنٹس کا حتمی اضافہ ہوا جس سےمارکیٹ میں تینتیس ہزارآٹھ سوپوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

    ٹریڈنگ کےدوران ایک موقع پرانڈیکس میں491 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ بھی دیکھاگیا جبکہ شئیرزکےلین دین اورمالیاتی حجم میں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز، اسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سود میں کمی کےباوجود مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی۔

    پیرکو مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت ہوااور ایک موقع پرمارکیٹ میں پونےدوسو پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی تاہم بڑے مالیاتی اداروں کی سپورٹ نہ ملنے،بینکنگ اور آئل اینڈگیس سیکٹرمیں فروخت کے دبائوکےباعث تیزی برقرارنہ رہ سکی۔

    مارکیٹ بتدریج گرتی چلی گئی اور کاروبارکےاختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 288پوائنٹس گرکر تینتیس ہزار تین سو پچیاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔

    پیرکوکاروباری حجم نو ماہ کی کم ترین سطح پر رہا، صرف سوا پانچ ارب روپےمالیت کےسوا تیرہ کروڑ شئیرزکا لین دین ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں  پوائنٹس کی نمایاں تیزی ریکارڈ

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پوائنٹس کی نمایاں تیزی ریکارڈ

    کراچی: ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹس آپس میں ضم، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےقیام کےایم اُو یو پردستخط۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں  پوائنٹس کی نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن اسلام آبادکے دفتر میں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک مارکیٹس کے انضمام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےوزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو عالمی معیار تک لے جائینگے۔

    اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائیزیشن کمیٹی کے سربراہ حاجی غنی عثمان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام سے شئیرز کے کاروبار میں شفافیت ،،نئی ٹیکنالوجی متعارف اور کاروباری حجم میں اضافہ ہوگا۔

    ادھر جمعرات کو اس اہم ڈویلپمنٹ کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 424 پوائنٹس کی نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی، کراچی اسٹاک مارکیٹ کے اہم ممبر عقیل کریم ڈھیڈھی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کو اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا۔

    بازار حصص میں سرمایہ کاری کرنے والے اور اسٹاک مارکیٹس کے لائسنس ہولڈرزکا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا قیام خوش آئند اور نئی بیرونی سرمایہ کاری کا سبب بنے گا۔

  • غیرملکی سرمایہ کاری کا انخلا، کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار

    غیرملکی سرمایہ کاری کا انخلا، کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار

    کراچی: چین سمیت عالمی بازار حصص میں بدستور گراوٹ کےباعث سنبھلتی کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار ہوگئی۔

    شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد مزید کمی اور عالمی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کےباعث بدھ کو کراچی اسٹاک مارکیٹ پھرمندی کا شکار ہوگئی۔

    کاروبار کا مثبت آغاز اوردو سو سےزائد پوائنٹس کی ابتدائی تیزی کےنتیجے میں مارکیٹ میں 34 ہزارپوائنٹس کی حد بحال ہوتےبھی دیکھی گئی۔

     تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےکراچی اسٹاک مارکیٹ سے بدستورسرمایہ نکالنے کی پالیسی کےباعث تیزی کا رجحان پائیدارثابت نہ ہوسکا۔

    کاروبار کےاختتام پرہنڈریڈ انڈیکس دو سو اکسٹھ پوائنٹس کی کمی سے 33537 پوائنٹس پربند ہوا۔

  • مندی زائل، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان لوٹ آیا

    مندی زائل، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان لوٹ آیا

    کراچی: مندی کے اثرات زائل۔۔دو کروڑ ڈالرکےغیرملکی سرمائے کے انخلا کےباوجودکراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی۔۔ایک دن میں سات سو پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    پیر کی تاریخی مندی کےبعدمنگل کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر اُتار چڑھائو دیکھا گیا تاہم چین کی جانب سےشرح سود کم کرنے کےبعد عالمی اورایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں صورتحال بہترہونے کا مثبت اثر کراچی اسٹاک مارکیٹ پرمرتب ہوا۔

    عالمی منڈیوں میں تیل کی گرتی قیمت سنبھل جانے سےصورتحال میں مزید بہتری آئی ۔سیمنٹ،بینکنگ،فرٹیلائیزر ،،آٹو اور پاورسیکٹر کےشئیرزمیں سرمایہ کاروں کی خریداری کےباعث مارکیٹ میں تیزی کےرجحان میں اضافہ ہوا۔

    کاروبار کےاختتام پرمارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 698 پوائنٹس کےاضافے سے تینتیس ہزار 799 پوائنٹس پربندہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی سب سے بڑی مندی کا شکار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی سب سے بڑی مندی کا شکار

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی سب سےبڑی مندی کا شکار۔ مارکیٹ منہ کے بل زمین پر آگری۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک دن میں چودہ سو پوائنٹس گرگیا۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروباری ہفتے کا تباہ کن آغازہوا،کاروبارشروع ہی پانچ سو پوائنٹس کی گراوٹ سےہوا اور کچھ ہی دیرمیں مارکیٹ منہ کےبل زمین پر آگری۔مارکیٹ کے سینئیرممبرعقیل کریم ڈھیڈھی نےایک میڈیا گروپ کو اس کا ذمےدارٹہرایا۔

     پیر کو مارکیٹ کا بینچ مارک 100انڈیکس ایک دن میں 1419پوائنٹس گرگیا جو اب تک کی تاریخ کی سب سے بڑی مندی ہے ۔100انڈیکس 34520 پوائنٹس سے گرکر 33100 پوائنٹس پربند ہوا۔اس سےقبل گذشتہ سال11 اگست کو1309پوائنٹس کی تاریخی مندی دیکھی گئی تھی، کراچی اسٹاک مارکیٹ کےسابق چئیرمین عارف حبیب نے مندی کو کریکشن قرار دیا۔

    اسٹاک تجزیہ کاروں کےمطابق عالمی شئیر مارکیٹس اورتیل کی قیمتوں کا گرنا پاکستانی مارکیٹ میں مندی کی وجہ بنا جبکہ انڈیا سے مذاکرات کی منسوخی اورسیاسی ہلچل بھی مارکیٹ کیلئے بُرا شگون ثابت ہوئی۔

  • ایس ای سی پی نے 3 سال بعد 2008 اسٹاک مارکیٹ کریش کی رپورٹ جاری کردی

    ایس ای سی پی نے 3 سال بعد 2008 اسٹاک مارکیٹ کریش کی رپورٹ جاری کردی

    کراچی: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تین سال بعد دوہزار آٹھ اسٹاک مارکیٹ کریش کی رپورٹ جاری کردی۔

    دوہزار آٹھ میں کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی تھی،بدترین مندی کےباعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا مالی نقصا ن پہنچا تھا اورانتظامیہ نے ٹریڈنگ بند کرکےفلورلگانے کا فیصلہ کیا تھا جس پرتین ماہ تک کراچی اسٹاک مارکیٹ بند پڑی رہی تھی۔

    اس بحران کی تحقیقات کیلئےدوہزاربارہ میں دو رکنی کمیشن قائم کیا گیا تھا جس کی رپورٹ منگل کو ایس ای سی پی نےجاری کردی ہے،رپورٹ کےمندرجات میں بحران کا ذمہ دارعالمی مالیاتی بحران،، بروکرز کی انتطامی فیصلوں میں مداخلت اور ریگولیٹری فریم ورک کی کمزوری کو قرار دیا ہے۔

    رپورٹ کےمطابق رسک منیجمنٹ سسٹم میں اُس وقت کی جانےوالی تبدیلیاں بھی مارکیٹ پراثراندازہوئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کا ٹریڈنگ پرفلور لگانے کا فیصلہ غلط تھا اور یہ بروکرزکےدبائو پرکیا گیا تھاجبکہ اُس وقت کےوزیر خزانہ شوکت ترین نےبھی فلورہٹانے کی مخالفت کی تھی اور اس حوالےسے آئی ایم ایف کےساتھ مذکرات متاثرہونے کا جواز پیش کیا تھا۔

    رپورٹ میں ایس ای سی پی کو زیادہ فعال اوراسٹیٹ بینک کےساتھہ ورکنگ ریلیشن شپ بڑھانےکیلئے کہا گیا ہے جبکہ ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹس اور ان سے جڑے اداروں کےفیصلوں میں بروکرز کی مداخلت ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا شکار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا شکار

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا شکار، ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو اڑتیس پوائنٹس نیچے آگیا۔

    پیرکو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع پر مارکیٹ کو ایک سو دس پوائنٹس کی تیزی کےساتھ 36300 پوائنٹس کی سطح عبور کرتےہوئےبھی دیکھا گیا تاہم عالمی منڈیوں میں آئل کی گرتی قیمتوں اورملکی حالات کےپیش نظر مارکیٹ مندی کا شکارہوگئی۔

    ممبر اسٹاک ظفرموتی کےمطابق مستقبل میں تیزی کی پیشگوئی کےباوجود بڑے مالیاتی اداروں کا سائیڈ لائن رہنا مارکیٹ کیلئےمنفی ہوسکتا ہے۔

    پیر کوغیرملکیوں نے مارکیٹ میں ساڑھےستائیس لاکھ ڈالراور کمپنیز نے ساڑھےسینتیس لاکھ ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کی جبکہ انفرادی سرمایہ کاروں نے شئیرزفروخت کرکےساڑھے چھتیس لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔