Tag: karachi stock exchange

  • کروناوائرس پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا

    کروناوائرس پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا

    کراچی: کروناوائرس نے عالمی معیشت کوہلاکر دکھ دیا ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ، 100 انڈیکس 38 ہزار کی سطح برقرار نہ رک سکا اور37910 کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا کے عالمی معیشت پرمنفی اثرات شدیدہوگئے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کی لپیٹ میں ہیں ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    جس کے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار کی سطح برقرار نہ رک سکا اور انڈیکس 37910 کی سطح پر آگیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد سرمایہ بہت محتاط ہیں۔

    خیال رہے چار روز کی مسلسل مندی سے 100 انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ کمی ہوچکی ہے، ہفتےکے پہلے روز مارکیٹ 11سوسے زائد پوائنٹس تک گری ، دوسرے روز285 پوائنٹس اور تیسرے روز520 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    دوسری جانب کروناوائرس کے باعث عالمی حصص بازاروں میں مندی کے بادل مزیدگہرے ہوگئے ہیں ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 900 سے زائدپوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    چین کے تمام انڈیکس مندی کی لپیٹ میں نظر آئے، ہانگ کانگ انڈیکس میں بھی سات سو اکیاسی پوائنٹس کی کمی اور کورین اسٹاک مارکیٹ میں چھیاسٹھ پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی اوریورپی حصص بازاروں میں بھی کاروبار کا اختتام بھی شدید مندی میں ہوا، ڈاؤجونزمیں 1191 پوائنٹس، نیسڈیک میں 141 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ فرانسیسی اسٹاک مارکیٹ میں 189 پوائنٹس ، جرمن مارکیٹ میں 407 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

     

  • نوازشریف کے ہٹنے کے اگلے روز اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی

    نوازشریف کے ہٹنے کے اگلے روز اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی

    کراچی : نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، وزارت عظمی سے نااہلی کے فیصلے والےدن بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

    جمعرات کو مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 609 پوائنٹس سے بڑھ کر تینتالیس ہزارپانچ سواٹھائیس پوائنٹس پر بند ہوا اور مارکیٹ میں تینتالیس ہزارچھ سو پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

    جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 9 ارب روپے مالیت کے 19 کروڑ حصص کی لین دین ہوئی جبکہ کاروباری دن کے اختتام ہی میں 8.5 ارب روپے مالیت کے 18 کروڑ 80 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

    مجموعی طور پر 346کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 208 کے لین دین میں اضافہ ہوا جبکہ 123 کے کاروبار میں کمی تاہم 15 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔

    کاروبار میں انجینیئرنگ کا شعبہ 2 کروڑ 70 لاکھ حصص کے ساتھ سرفہرست اور سینمنٹ اور کیمیکل کا شعبہ بالترتیب 2 کروڑ 66 لاکھ اور 1 کروڑ 84 لاکھ حصص کے ساتھ نمایاں رہا۔

  • پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے بغیر بھی چل سکتی ہے، وزیراعظم

    پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے بغیر بھی چل سکتی ہے، وزیراعظم

    کراچی : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے بغیر بھی چل سکتی ہے، اب کوئی نیا قرض یا پروگرام نہیں لیں گے اور نہ ہی روپے کی قدر گرانےکا کوئی ارادہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں سینئراسٹاک بروکرزاورصنعتکاروں سےملاقات کے موقع پر کیا، وزیراعظم نے سرمایہ کاروں اور اسٹاک ایکسچینج کے عہدےداروں کی ملاقات میں اقتصادی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

    اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی گذشتہ چار سال کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم کو اسٹاک ایکسچینج عہدےداروں نے انڈیکس میں حالیہ کمی کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

    بروکرز نے مارکیٹ کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کومتعدد تجاویز بھی دیں، ملاقات میں پاکستان اسٹاک ایکسجینج کی ترقی اوراس میں مزید بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتی ہے، آئی ایم ایف سے کوئی نیا قرض پروگرام نہیں لینگے اور حکومت کا  روپے کی قدر گرانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے، اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ پر عائد ٹیکسوں پر نظرثانی کی جائے گی۔

    وزیراعظم نے اسٹاک مارکیٹ کے مسائل پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنا دی، کمیٹی کے سربراہ گورنر سندھ محمد زبیر ہونگے۔


    مزید پڑھیں: جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا: وزیر اعظم


     ملاقات میں بروکرز نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ سال2008کی طرح این آئی ٹی کا اسٹاک مارکیٹ فنڈ بحال کیا جائے، شیئرزکی خریدو فروخت پرعائد کیپٹل گین ٹیکس میں کمی کی جائے اور بونس شیئرز پر عائد ٹیکس بھی واپس لیا جائے، وزیر اعظم نے ان کے مطالبات کو غور سے سنا اور ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کروائی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج‘ پہلی بارچالیس ہزار سے زائد پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج‘ پہلی بارچالیس ہزار سے زائد پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای 100 انڈیکس 40104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 40 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ ترین سطح پر بند ہوا۔

    تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 47 ارب سے زائدروپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا حجم 80 کھرب روپے سے بڑھ گیا۔

    ماہرین کے مطابق امریکی فرم مارگن اسٹینلے کی جانب سے چند ماہ قبل پاکستانی معیشت کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دیے جانے اور2008 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستانی مارکیٹ کو اپ گریڈ اسٹیٹس میں رکھے جانے اور ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستانی مارکیٹ کی شمولیت کے بعد غیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملکی سرمایہ کار بھی متحرک ہو گئے ہیں ۔

    توانائی ،سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں تیزی مارکیٹ کو بلند ترین سطح پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    پیر کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 122.88 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے100 انڈیکس 39907.64 پوائنٹس سے بڑھ کر 40030.52 پوائنٹس پرجا پہنچا۔

    اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس 33.50 پوائنٹس کے اضافے سے 22920.38 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 159 پوائنٹس اضافے سے 26570.02 پوائنٹس سے بڑھ کر26729.42 پوائنٹس پربندہوا۔

    گزشتہ روز مارکیٹ سرمائے میں 47 ارب 74 کروڑ 48 لاکھ 18 ہزار507 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79 کھرب 58 ارب 29 کروڑ 33 لاکھ 56 ہزار 543 روپے سے بڑھ کر80 کھرب 6 ارب 3کروڑ 81 لاکھ 75 ہزار50 روپے ہوگیا۔

    پیرکو مارکیٹ میں 21 کروڑ 63 لاکھ 85 ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ کو 27 کروڑ 75 لاکھ 73 ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 12 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    مجموعی طورپر 397 کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے 228 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 145 میں کمی اور24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    معروف بین الاقوامی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستانی مارکیٹوں کو غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے منافع بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج کو چند ماہ قبل ایشیاء کی بہترین مارکیٹ قرار دیا گیا تھا۔

    وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کے سرمایہ کار اپنے ممالک میں اقتصادی سرگرمیوں کے سست ہونے کی بنا پر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں، جرمنی، چین اور اٹلی سمیت کئی ممالک کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

     

  • اے کے ڈی بروکریج ہاؤس پر چھاپہ،کراچی اسٹاک مارکیٹ گر گئی، بروکرز سراپا احتجاج

    اے کے ڈی بروکریج ہاؤس پر چھاپہ،کراچی اسٹاک مارکیٹ گر گئی، بروکرز سراپا احتجاج

    کراچی : اسٹاک ایکسچیج کے معروف بروکریج ہاؤس پر ایف آئی اے کے چھا پے اورافسران کی گرفتاری پراسٹاک ایکسچینج کے بروکرز نے شدید احتجاج کیا جبکہ کے ایس ای ہنڈریڈانڈیکس میں ساڑھے چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ کے بڑے اور معروف بروکریج ہاوس کے خلاف ایف آئی اے نے ایک ریسرچ رپورٹ کو بنیاد بناکر کارروائی کی اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کے تین افسران کو حراست میں لے لیا۔

    اے کے ڈی سیکیورٹیز کے سربراہ عقیل کریم ڈھیڈی نے الزام لگایا کہ یہ سازشیں وزیراعظم ہاؤس سے ہو رہی ہیں، اس کارروائی پر اسٹاک مارکیٹ بروکرز سراپا احتجاج بن گئے اور اسٹاک مارکیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    اسٹاک ایکسچینج کی معروف شخصیت عارف حبیب کا کہنا ہے کہ اس غیر منصفانہ اقدام کے با عث کراچی اسٹا ک ایکسچینج کے بروکرز نےاحتجاجا آج کام نہیں کیا۔

    چیئرمین کے ایس ای منیر کمال نے وزیر خزانہ اور چیئرمین ایس ای سی پی سے بھی ملاقات کی، وفاقی حکومت نے اسٹاک بروکریج ہاؤس کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج نے ایف آئی اے سندھ کو بھی خط لکھا دیا۔

  • کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کا خدشہ ، الرٹ جاری

    کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کا خدشہ ، الرٹ جاری

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای ) پر ممکن دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے.

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئے خط کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت ایک دہشت گرد گروہ جماعت احرار کی ہٹ لسٹ پر ہے،جس کی سربراہی مفتی کررہے ہیں.

    خط میں کہا گیا ہے کہ مفتی اس ماہ دسمبر میں کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے کیلئے افغانستان سے 8 سے دس دہشت گردوں کو بھیجنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے.

    کرائم مانیٹرنگ سیل کے انچارج سید نذیر الدین شاہ کی جانب سے یہ خط پاکستان رینجرز ، سندھ اور انسپکٹر جنرل پولیس کو بھیج دیا گیا ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کو اپنایا جائے.

  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، جرمن قونصل جنرل

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، جرمن قونصل جنرل

    کراچی : جرمن قونصل جنرل رینر شمیڈشین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،جرمن کمپنیاں توانائی ،آٹو اور ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل رینر شمیڈشین نے کہا کہ جرمن آٹو سیکٹر کی مایہ ناز کمپنی بی ایم ڈبلیو بھی پاکستان میں کاروبارشروع کرنے کی خواہاں ہے۔

    حکومت کی جانب سے نئی آٹو پالیسی کا انتظار کر رہے ہیں،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی جرمنی سرمایہ کاردلچسپی لے رہے ہیں۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،اس موقع پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کوایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں جون میں شامل کرلیا جائے گا۔

    غیر ملکی سرمایہ کار پوری دنیا کی مارکیٹوں سے سرمایہ کاری نکال رہے ہیں،1.5ٹریلین دنیا بھر کی مارکیٹوں سرمایہ کاروں نے نکالا جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا،پاکستان کی مارکیٹیں اب بھی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہے جہاں ریٹرن کی شرح 23فیصد ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100ا نڈیکس 1000سے زائد پوائنٹس گر گیا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100ا نڈیکس 1000سے زائد پوائنٹس گر گیا

    کراچی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی، کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ ہفتے سے جاری مندی آج بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ کو گھیرے میں لئے ہوئے ہیں، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا اور ایک موقع پر مارکیٹ میں آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    اس مندی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس تینتیس ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق بڑے مالیاتی اداروں کا سائیڈ لائن رہنا اور ملکی سیاسی منظر نامے میں اتار چڑھاؤ کے باعث بھی سرمایا کار محتاط نظر آرہے ہیں۔

  • مالیاتی اداروں کی پاکستانی معیشت اور کراچی اسٹاک مارکیٹ کے روشن مستقبل کی پیشگوئی

    مالیاتی اداروں کی پاکستانی معیشت اور کراچی اسٹاک مارکیٹ کے روشن مستقبل کی پیشگوئی

    کراچی : دنیا بھر کے مانے ہوئے مالیاتی اداروں نے پاکستانی معیشت اور کراچی اسٹاک مارکیٹ کے روشن مستقبل کی پیشگوئی کردی۔

    پاکستانی معیشت میں بہتری اور کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بڑھوتری کے ان دنوں سب ہی معترف ہیں، آئی ایم ایف نے حال ہی میں پاکستانی معیشت پر مثبت رپورٹ جاری کی ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نےمعاشی اہداف تقریباً حاصل کرلئے، امریکی ادارے بلوم برگ نے سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو دنیا کے 10بہترین ممالک میں شامل کرنے کی نوید سنائی ہے۔

    جس کا کہنا ہے کہ ایک سال میں کراچی اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 16فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جون کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج ایشیا پیسیفک خطے کا دوسرا بہترین شیئر بازار رہا۔

    گزشتہ روز مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیاریکارڈ اپنے نام کیا، مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار دوران ٹریڈنگ 35500 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی، اسی طرح کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کردیا ہے۔

  • کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی کا رجحان

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی کا رجحان

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،  ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بتیس ہزار پوائنٹس کی سطح بھی کراس کرگیا۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع  پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دو سو سے زائد پوائینٹس اضافے کے ساتھ بتیس ہزار ایک سو کی سطح بھی کراس کرگیا، ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی رفتار سست ہونے سے سرمایہ کاروں کو شرح سود میں مزید کمی کی توقع ہے۔

    جس کی وجہ سے سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے اور بڑے پیمانے پر حصص کی خریداری وفروخت کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔