Tag: karachi stock exchange

  • کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا

    کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا

    کراچی : تیس نومبر کےبعدکراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں کاروباری سرگرمی ریکارڈکی گئی۔مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا۔ تیس نومبرکادن پُرامن طور پرگذر جانےکےبعد کر اچی اسٹاک مارکیٹ میں پہلےکاروباری روز سرمایہ کار ایک بار پھربازارحصص میں سرگرم نظرآئے۔

    ایک موقع پرمارکیٹ میں ڈھائی سو پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی۔ سات ماہ بعد ایک روز میں بیس ارب روپےسےزائد مالیت کےشئیرزکی تجارت ہوئی۔

    تاہم تیل کی گرتی قیمتوں کےباعث تیل وگیس تلاش اور فروخت کرنےوالی کمپنیوں کےشئیرز میں فروخت کےدبائو نےتیزی کے رجحان کو محدودکردیا۔

    جبکہ سیمنٹ،فرٹیلائیزر،کیمیکل، ٹیکسٹائل اور پاورسیکٹرکی کمپنیوں کےشئیرز میں نئی خریداری کی گئی۔کاروبارکے اختتام پرہنڈریڈ انڈیکس ایک سو دوپوائنٹس کےاضافےسےاکتیس ہزار تین سو پوائنٹس پربند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار

    کراچی:  اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے، ٹریڈنگ کے دروان کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیس ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح بھی کراس کرگیا۔

    گزشتہ روز ساڑھے چار ماہ بعد بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ آج بھی مثبت زون میں نظر آئی اور ایک موقع پر انڈیکس تیس ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا ۔

    پہلی بارتیس ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبورکرکے بند ہوئی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت اور آئی ایم ایف کےساتھ دبئی میں جاری مذاکرات میں پیش رفت جیسے معاملات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

  • کراچی: جاری دھرنے، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

    کراچی: جاری دھرنے، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

    کراچی: شہری کے سیاسی ماحول کی گرما گرمی سے اسٹاک مارکیٹ بھی نہ بچ سکی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس مندی کے باعث تیس ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکی۔

    کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف جاری دھرنوں کے باعث شہر بھر میں سیاسی ماحول خاصہ گرم دیکھائی دے رہا ہے، ان گرما گرمی کے اثرات کراچی اسٹاک مارکیٹ ٹریڈنگ کے آغاز سے نظر آنا شروع ہوگئے۔

    ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈرید انڈیکس میں دو سو چالیس سے زائد پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی، اسٹاک مارکیٹ کے سنیئر تجریہ کار احسن محنتی کے مطابق شیر میں سیاسی اور امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 580 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 580 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

    کراچی  : ملک میں جاری سیاسی محاذ آرائی سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پانچ سو اسی پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    سیاسی ماحول میں جاری کشمکش کے طول پر پکڑ جانے کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کا روں اور میوچل فنڈز کی جانب سے بڑے پیمانے پر فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

    ٹریدنگ کےآغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی، ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس میں پانچ سو اسی سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی مداخلت نے روپے کی گرتی قدر کو سنبھالا دیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے اور اوپن مارکیٹ میں چالیس پیسے کی کمی کے بعد بلترتیب ایک سو ایک روپے دس پیسے اور ایک سو دو روپے کا ہوگیا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 450پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

    کراچی اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 450پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

    کراچی : سیاسی برف کے پگھلنےکی امید پرسرمایہ کارایک بار پھرکراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم ہوگئے، کےایس ای ہنڈرید انڈیکس نے ایک بار پھرانتیس ہزار پوائنٹس کی سطح کراس کرلی ہے۔

    تحریک انصاف اور عوام تحریک کی جانب سے مذاکرات کیلئے حامی بھرنا کراچی اسٹاک مارکیٹ کیلئے مثبت ثابت ہوا، آج ٹریڈنگ کا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع ہر ہنڈریڈ انڈیکس ساڑھے چار سو پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے بعد انڈیکس انتیس ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

    اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی جانب سے مذاکرات کیلئے حامی کے بعد سرمایا کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جس کے باعث سرمایا کاروں کی جانب سے سرمایا کاری دیکھنے میں آئی۔