Tag: Karachi Stock Exchnage

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ: تین سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ

    کراچی اسٹاک مارکیٹ: تین سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ

    کراچی: آزادی اور انقلاب مارچ کے پر امن آغاز کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سکون کی لہر ، اسٹاک مارکیٹ میں تین سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔آج بھی مالیاتی اداروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ سےانڈیکس ٹریڈنگ کے دوران اٹھائیس ہزار آٹھ سو پوائنٹس سے بھی تجاوز کر گیا ۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی منظر نامے پر جاری ہلچل کے باعث ہفتے کےآغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیرہ سو سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی تھی جو تاریخ کی بدترین مندی تھی، تاہم اس کے بعد سے حکومتی ہدایت پر مالیاتی ادارے مارکیٹ میں سرگرم ہوگئے۔

  • لڑکھڑاتی کراچی اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی

    لڑکھڑاتی کراچی اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی

    کراچی: سیاسی حدت کم کرنےکیلئے سیاسی رابطوں میں تیزی آنے سےحصص بازار میں بھی تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا، لڑکھڑاتی کراچی اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی۔

    مسلسل دبائو کا شکار اور گرتی کراچی اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو سنبھل گئی، مارکیٹ میں اُنتیس ہزار پانچ سو پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہونے پر سرمایہ کاروں نے سکھ کا سانس لیا،تجزیہ کاروں مزمل اسلم اور خرم شہزاد کے مطابق ملک کو کسی بھی بحران سے بچانے کیلئے سیاستدانوں کےمابین ہونےوالےرابطوں کا بازار حصص میں خیرمقدم کیاگیا،اُتار چڑھائو کےبعد بالاآخر کاروبار کےاختتام پر مارکیٹ کےبینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک سو چوون پوائنٹس کا خاطرخواہ اضافہ ہوا اور مارکیٹ اُنتیس ہزار پانچ سو سینتیس پوائنٹس پر بند ہوئی۔

  • آزادی اورانقلاب مارچ کا دباؤ، اسٹاک مارکیٹ مزید 300 پوائنٹس گرگئی

    آزادی اورانقلاب مارچ کا دباؤ، اسٹاک مارکیٹ مزید 300 پوائنٹس گرگئی

    کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ سےسرمایہ کار غائب، مندی کی ایک اوربڑی لہررونما،مارکیٹ مزید تین سوپوائنٹس گرگئی۔

    بدھ کو کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی۔۔پیرکو چھے سو چھیاسٹھ پوائنٹس کی بدترین مندی کےبعد منگل کو مارکیٹ میں صورتحال میں بہتری دیکھی گئی تھی تاہم بدھ کو مارکیٹ میں مندی کی ایک اور بڑی لہر رونما ہوئی، تجزیہ کاروں کےمطابق میوچل فنڈز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سےسیاسی صورتحال کو دیکھتےہوئےبڑےپیمانے پرحصص کی آف لوڈنگ کی جارہی ہےجس کےباعث حصص بازار سنبھل نہیں پارہی، جبکہ فارن فنڈزکی مسلسل خریداری کےمثبت اثرات بھی اس وجہ سےزائل ہورہےہں، بدھ کوکاروبار کےاختتام پرمحدود کاروباری حجم کےساتھ مارکیٹ کابینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس دو سو ترانوے پوائنٹس گرکر 29383 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز پر نیا ریکارڈ قائم

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز پر نیا ریکارڈ قائم

    کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز پر نیا ریکارڈ قائم ہوا، مارکیٹ تیس ہزارچارسو پوائنٹس کی ریکارڈ سطح بھی عبورکرگئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ پر اثرانداز نہ ہوسکا اور نئے ہفتےکے آغاز پربھی مارکیٹ میں تیزی کارحجان برقراررہا، مارکیٹ پلئیرز کےمطابق نجکاری کمیشن سے اُو جی ڈی سی ایل کے دس فیصد شئیرزغیرملکی سرمایہ کاروں کوفروخت کرنےکے اسٹرکچرکی منظوری مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بنی، بلوچپ کمپنی اُوجی ڈی سی ایل کےحصص کی قیمت 5 روپےبڑھ گئی، تمام دن تیزی کے رجحان میں ایک موقع پرمارکیٹ میں 268 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھاگیا، اس کےعلاوہ سیمنٹ اوربینکوں کےشئیرزمیں بھی نمایاں خریداری دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 188 پوائنٹس اضافےکےساتھ تیس ہزار413 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پربند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ نے بلندترین سطح کا سابقہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ نے بلندترین سطح کا سابقہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ نے بلندترین سطح کا سابقہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔۔مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار تیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ نے جمعرات کے روز چار سو پوائنٹس کی نمایاں تیزی کےساتھ بلندترین سطح پر پہنچنےکاسابقہ ریکارڈ توڑ کرنئی تاریخ رقم کی اور مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار تیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی ،آئل اینڈ گیس،،بینکنگ اور سیمنٹ کمپنیوں کے شئیرز کی خریداری میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے، تجزیہ کاروں کےمطابق عالمیریٹنگ ایجنسی موڈیزکاپاکستانی معیشت اور بینکس کی ریٹنگ میں اضافہ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بنا۔جمعرات کوکاروباری حجم سو فیصد اضافےسےسواگیارہ ارب روپےمالیت کےبیس کروڑ باسٹھ لاکھ شئیرزکے سودوں تک جاپہنچا۔ہنڈریڈ انڈیکس401پوائنٹس کےاضافے سے تیس ہزار 177 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کارایک بار پھرسرگرم

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کارایک بار پھرسرگرم

    کراچی : کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ماہ بعد رونما ہونے والی تیزی کی بڑی لہرسے انڈیکس بیک وقت چار نفسیاتی حدیں عبور کرگیا۔

    پیر کوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئےکاروباری ہفتےکا آغاز کافی مثبت اندازمیں ہوا، بڑےعرصےبعد ٹریڈنگ کےدوران مارکیٹ میں چار سو پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوتےدیکھا گیا، تجزیہ کاروں کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی جانب سےاسٹاک مارکیٹ پرٹیکس میں اضافے پر نظرثانی کی اطلاعات اور موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک منفی سےمستحکم کرنامارکیٹ میں تیزی کی وجہ بنے، پیر کو مارکیٹ کے کاروباری حجم میں بھی بہتری دیکھی گئی، کاروبارکےاختتام پرمارکیٹ کابینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس تین سو ستاسی پوائنٹس کے اضافے سے29705 پوائنٹس پربند ہوا۔