Tag: Karachi Stock Market

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ کے منافع میں 77 فیصد اضافہ

    کراچی اسٹاک مارکیٹ کے منافع میں 77 فیصد اضافہ

    کراچی: مالی سال دوہزار چودہ پندرہ میں کراچی اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں سولہ فیصد کے اضافے کے ساتھ بہتر پر فارم کرنے والی دوسری ایشیائی اسٹاک مارکیٹ رہی۔

    مالی سال دو ہزار چودہ پندرہ کے اختتام پر کراچی اسٹاک مارکیٹ کا سالانہ منافع ستتر فیصد اضافے کے ساتھ اکتیس کروڑ چوہتر لاکھ روپے رہا، کراچی اسٹاک مارکیٹ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سالانہ منافع میں مزید اضافہ ہوسکتا تھا مگر ریگیولیٹری فیس اور رجسٹریشن کی مد میں دو کروڑ اسی لاکھ روپے ادا کرنا پڑے۔

    نئی کمپنیوں کے انداراج سے ہونے والی آمدنی کا حجم آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ پچیس کروڑ پچاس لاکھ روپے رہا، مالی سال دوہزار چودہ پندرہ میں نو کمپنیوں کے حصص اولین عوامی فروخت کیلئے پیش کئے گیے، جن سے گیارہ ارب روپے حاصل ہوئے۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ڈیلی ٹریڈنگ والیوم گیارہ ارب روپے رہا، گزشتہ مالی سال میں کراچی اسٹاک مارکیٹ نے شیئر ہولڈز کو سینتیس پیسے فی شیئر کے حساب سے کیش ڈیویڈنڈ دیا۔

  • کراچی سمیت تمام ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی

    کراچی سمیت تمام ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی

    کراچی : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ سمیت تمام ایشیائی مارکیٹس مندی کا شکار نظر آئیں، ایشیائی اسٹاک مارکیٹ ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آگئی.

    امریکی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایا کاروں کی جانب سے فروخت کے بعد مندی نے ایشیائی حصص بازاروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ایشیاء کی زیادہ تر اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا۔

    جاپان کی نکئی 225 انڈیکس میں سات سو دس پوائینٹس ،ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں سات سو اسی پوائینٹس کی کمی جبکہ چینی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی۔

    انٹر نیشنل اسٹاک مارکیٹس کی مندی کے واضح اثرات کراچی اسٹاک مارکیٹ پر بھی دکھائی دیئے، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں چھ سو سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی.

  • اسٹاک مارکیٹ کو ایک میڈیا گروپ گرارہا ہے، عقیل کریم ڈھیڈی

    اسٹاک مارکیٹ کو ایک میڈیا گروپ گرارہا ہے، عقیل کریم ڈھیڈی

    کراچی : ممتاز صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کو عالمی کساد بازاری کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک میڈیا گروپ منفی خبریں چلاکر اسٹاک مارکیٹ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

    میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےعقیل کریم ڈھیڈھی کا کہنا تھا کہ ایک بڑے اسٹاک بروکر جہانگیر صدیقی نے ہمیشہ مارکیٹ کوغیر مستحکم کیا ہے، عقیل کریم ڈھیڈی نے الزام لگایا کہ اسٹاک مارکیٹ نے ذمہ داری پوری نہیں کی، میر شکیل الرحمان اسٹاک بروکر کی رشتے داری کی وجہ سے ساتھ دے رہے ہیں۔

    انہوں نےکہا کہ ہم مارکیٹ کو پروموٹ اور یہ نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں بھارتی ایجنٹ نہیں تو اور کیا کہیں، عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ لوکل انویسٹرز بھی بقایا چالیس فیصد اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز خریدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی اُبھرتی ہوئی مارکیٹ بننے کے قریب

    کراچی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی اُبھرتی ہوئی مارکیٹ بننے کے قریب

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے قریب ہیں، مورگن اسٹینلے نے ایمرجنگ مارکیٹس میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا، مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روزبھی تیزی دیکھی گئی۔

    مورگن اینڈ اسٹینلےنےکراچی اسٹاک مارکیٹ کےایمرجنگ مارکیٹس میں شامل کرنےکاعندیہ دےدیا ہے، شمولیت کیلئے2016میں جائزہ لیا جائیگا، آٹھ سال پہلے کراچی اسٹاک ایکسچینج کو ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹس سے نکال دیا گیا تھا۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے اس پیشرفت کو اہم کامیابی قراردیا ہے۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج اس وقت ایم ایس سی آئی فرنٹیئرمارکیٹس انڈیکس میں ہے، جہاں اس کا ویٹج9فیصد ہے جبکہ ایمرجنگ مارکیٹس میں شمولیت کےبعد پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کاویٹج صرف صفراعشاریہ ایک دوسے 0۔5 فیصد تک ہوگا۔

    ندیم نقوی کا کہنا ہے کہ ایمرجنگ مارکیٹس میں شامل ہونا فائدے کا سودا ہے، نقصان کا نہیں۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش، 22ارب روپے ڈوب گئے

    کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش، 22ارب روپے ڈوب گئے

    کراچی : کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی ، سرمایہ کاروں کے بائیس ارب روپے ڈوب گئے، ہنڈریڈ انڈیکس میں بارہ سو پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    کاروباری ہفتے کے آغاز پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی سیشن کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا، ابتدائی سیشن کے دوران 100انڈیکس میں نو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق 100 انڈیکس میں ہونے والی کمی کی وجہ تیزی کے ساتھ ہونے والا آوٹ فلو ہے، جس کے باعث آج 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے کے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تین کروڑ نوے لاکھ ڈالر مارکیٹ سے نکالے جاچکے ہیں۔

    کراچی اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے بھی شدید مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح 30 ہزار سے بھی نیچے آگیا، سرمایہ کاروں کے 15 ارب روپے ڈوب گئے۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز 721 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث 2 ماہ میں 5 ہزار پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ 100انڈیکس بلند ترین ریکارڈ سطح پر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ 100انڈیکس بلند ترین ریکارڈ سطح پر

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے، کے ایس ای 100انڈیکس 33ہزار888 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    گزشتہ روز بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار تینتیس ہزارپانچ سوپوائنٹس کاسنگ میل عبورکرگئی تھی، کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد مارکیٹ میں تمام دن تیزی کا رجحان رہا، کیمیکل، سیمنٹ، فرٹیلائیزر اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کار خاصے سرگرم نظر آئے۔

    اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق رزلٹ سیزن کے آغاز، کمپنیوں کے بہتر مالی نتائج اور شرح سود میں متوقع کمی وہ عوامل ہیں جو بازار حصص کو مسلسل اُوپر لے جارہے ہیں۔

    گزشتہ روز کراچی اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک 100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کا حتمی اضافہ ہوا تھا، جو کاروبار کے اختتام پر 33586 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار اکتیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرلیا ہے۔

     کاروباری ہفتے کے آغاز پر بازار حصص میں غیرمعمولی تیزی دیکھی جارہی ہے، ملکی و غیرملکی سرمایہ کار پوری طرح مارکیٹ میں سرگرم نظر آرہے ہیں، خاص طور سےآئل اینڈ گیس اور سیمنٹ سیکٹرمیں شئیرزکی خریداری نمایاں ہے۔

    ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ کے بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار اکتیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرلیا ہے۔

  • لڑکھڑاتی کراچی اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی

    لڑکھڑاتی کراچی اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی

    کراچی: سیاسی حدت کم کرنےکیلئے سیاسی رابطوں میں تیزی آنے سےحصص بازار میں بھی تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا، لڑکھڑاتی کراچی اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی۔

    مسلسل دبائو کا شکار اور گرتی کراچی اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو سنبھل گئی، مارکیٹ میں اُنتیس ہزار پانچ سو پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہونے پر سرمایہ کاروں نے سکھ کا سانس لیا،تجزیہ کاروں مزمل اسلم اور خرم شہزاد کے مطابق ملک کو کسی بھی بحران سے بچانے کیلئے سیاستدانوں کےمابین ہونےوالےرابطوں کا بازار حصص میں خیرمقدم کیاگیا،اُتار چڑھائو کےبعد بالاآخر کاروبار کےاختتام پر مارکیٹ کےبینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک سو چوون پوائنٹس کا خاطرخواہ اضافہ ہوا اور مارکیٹ اُنتیس ہزار پانچ سو سینتیس پوائنٹس پر بند ہوئی۔

  • آزادی اورانقلاب مارچ کا دباؤ، اسٹاک مارکیٹ مزید 300 پوائنٹس گرگئی

    آزادی اورانقلاب مارچ کا دباؤ، اسٹاک مارکیٹ مزید 300 پوائنٹس گرگئی

    کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ سےسرمایہ کار غائب، مندی کی ایک اوربڑی لہررونما،مارکیٹ مزید تین سوپوائنٹس گرگئی۔

    بدھ کو کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی۔۔پیرکو چھے سو چھیاسٹھ پوائنٹس کی بدترین مندی کےبعد منگل کو مارکیٹ میں صورتحال میں بہتری دیکھی گئی تھی تاہم بدھ کو مارکیٹ میں مندی کی ایک اور بڑی لہر رونما ہوئی، تجزیہ کاروں کےمطابق میوچل فنڈز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سےسیاسی صورتحال کو دیکھتےہوئےبڑےپیمانے پرحصص کی آف لوڈنگ کی جارہی ہےجس کےباعث حصص بازار سنبھل نہیں پارہی، جبکہ فارن فنڈزکی مسلسل خریداری کےمثبت اثرات بھی اس وجہ سےزائل ہورہےہں، بدھ کوکاروبار کےاختتام پرمحدود کاروباری حجم کےساتھ مارکیٹ کابینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس دو سو ترانوے پوائنٹس گرکر 29383 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز پر نیا ریکارڈ قائم

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز پر نیا ریکارڈ قائم

    کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز پر نیا ریکارڈ قائم ہوا، مارکیٹ تیس ہزارچارسو پوائنٹس کی ریکارڈ سطح بھی عبورکرگئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ پر اثرانداز نہ ہوسکا اور نئے ہفتےکے آغاز پربھی مارکیٹ میں تیزی کارحجان برقراررہا، مارکیٹ پلئیرز کےمطابق نجکاری کمیشن سے اُو جی ڈی سی ایل کے دس فیصد شئیرزغیرملکی سرمایہ کاروں کوفروخت کرنےکے اسٹرکچرکی منظوری مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بنی، بلوچپ کمپنی اُوجی ڈی سی ایل کےحصص کی قیمت 5 روپےبڑھ گئی، تمام دن تیزی کے رجحان میں ایک موقع پرمارکیٹ میں 268 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھاگیا، اس کےعلاوہ سیمنٹ اوربینکوں کےشئیرزمیں بھی نمایاں خریداری دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 188 پوائنٹس اضافےکےساتھ تیس ہزار413 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پربند ہوا۔