Tag: Karachi Stock

  • عید تعطیلات ختم، کراچی اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ مارکیٹ بنالیا

    عید تعطیلات ختم، کراچی اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ مارکیٹ بنالیا

    کراچی: عید تعطیلات کےبعد پہلاروز، کراچی اسٹاک مارکیٹ نےبنایا نیا ریکارڈ۔۔۔مارکیٹ پہلی بارچھتیس ہزارپوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبورکرکےبند ہوئی۔

    عید کی پانچ روزہ چھٹیاں ختم ہونےکےبعد بدھ کوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔۔مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار کاروبارکےاختتام پر36 ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبورکرنےمیں کامیاب رہی۔

    کاروباری حجم میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، آٹھ ماہ بعد مارکیٹ میں ایک دن میں باسٹھ کروڑشئیرزکا لین دین ہوا،جس کی مالیت ساڑھے سولہ ارب روپے رہی۔

    بینکوں کےشئیرزخریداری جبکہ آئل سیکٹرمیں فروخت کا دبائودیکھا گیا، ہنڈریڈ انڈیکس ایک سواُنہترپوائنٹس کےاضافےسے 36057 پوائنٹس پربند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلندیوں پر

    کراچی اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلندیوں پر

    کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں ایک اورریکارڈ اپنےنام کرلیا۔۔مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بارپنتیس ہزارپوائنٹس کی حد عبورکرکےبند ہوئی۔

    جمعرات کو بھی تیزی برقرار رہی اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کیلئے ایک یاد گار دن رہا،مارکیٹ نے تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    ملکی و غیرملکی سرمایہ کار پوری طرح کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم نظر آئےجس سے مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 35 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرکےبند ہوئی۔۔40 کروڑ 50 لاکھ شئیرزکےسودےہوئےجن کی مالیت 16 ارب روپےسےزائد رہی۔

    ہنڈریڈ انڈیکس 343 پوائنٹس کےحتمی اضافےسے 35186 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پربند ہوا۔

  • کراچی:اسٹاک مارکیٹ نے 5 ماہ بعد تاریخ کی بلندترین سطح پر

    کراچی:اسٹاک مارکیٹ نے 5 ماہ بعد تاریخ کی بلندترین سطح پر

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ نئےمالی سال کےآغازپرنیا سنگ میل عبور کرگئی، پانچ ماہ بعد تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچنےکاریکارڈتوڑ دیا۔

     کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننےکاموسم آگیا،بدھ کو مارکیٹ میں پانچ ماہ بعد تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچنےکا ریکارڈٹوٹ گیا۔

    مارکیٹ میں نئےمالی سال کاآغازنئےریکارڈ سے ہوااورہنڈریڈ انڈیکس میں 445 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ جس سےکراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح 34844 پوائنٹس پربند ہوئی۔

    مارکیٹ نےرواں سال 3 فروری کو34826 پوائنٹس کی تاریخی سطح پرپہنچنےکا ریکارڈ بنایا تھا،نئےمالی سال کےآغازپرغیرملکی سرمایہ کاروں کومارکیٹ میں واپس آتے دیکھاگیاجبکہ مالیاتی ادارےبھی مارکیٹ میں سرگرم نظرآئے۔

    اسٹاک تجزیہ کاروں کےمطابق سرمایہ کاروں کومہنگائی میں کمی سےشرح سود میں مزیدکمی کی توقعات ہیں جبکہ یونان کےمالی بحران کےبعد بیرونی سرمایہ کاروں کی نظریں کراچی اورممبئی کی اسٹاک مارکیٹس پرمرکوزہوگئی ہیں۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہی، پوائنٹس کی ٹیبل پر مارکیٹ نے ٹرپل سینچری اسکور کرلی۔

    منگل کوبھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کارجحان رہا جس سےمارکیٹ میں 34400پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، جبکہ سیمنٹ،، بینکنگ اور فرٹیلائیزر سیکٹرکےشئیرز میں نئی سرمایہ کاری دیکھی گئی۔

    متوقع اچھا رزلٹ سیزن اور منافع کےاعلانات کو لیکر سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے۔

    بارہ ارب پچاس کروڑ روپےمالیت کے تقریباً 35کروڑ شئیرزکا لین دین ہوا، کاروبار کےاختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 305 پوائنٹس کےاضافےسے 34400 پوائنٹس پربند ہوا۔

  • مانیٹری پالیسی کا خیرمقدم، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    مانیٹری پالیسی کا خیرمقدم، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی: مانیٹری پالیسی کا خیرمقدم،،سائیڈ لائن سرمایہ کارپھرسےکراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم۔۔مارکیٹ نے پوائنٹس کی ٹیبل پر سینچری اسکور کرلی۔

     اسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سود میں ایک فیصدکمی کا فیصلہ مندی کا شکار کراچی اسٹاک مارکیٹ کیلئےوہ خبرثابت ہوا جس کا سرمایہ کاروں کوانتظارتھا۔

    پیرکو مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا اور ایک موقع پر 250 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ بھی ہوا۔شرح سودمیں کمی سے سیمنٹ،فرٹیلائیزر،ٹیکسٹائل اورپاور کمپنیوں کے شئیرز میں نئی خریداری دیکھی گئی۔

     تاہم شرح سود میں کمی سےتوقع کےعین مطابق بینکنگ سیکٹر میں فروخت کا شدیددبائو دیکھا گیا جس نے مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی تیزی کےقدم روک دیئےجبکہ ڈسکہ میں وکیلوں اورپولیس میں تصادم کے دوران جلائوگھیرائو اور کشیدہ صورتحال نےبھی سرمایہ کاری کومتاثرکیا۔

     کاروبارکےاختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 102پوائنٹس بڑھکر32707 پوائنٹس پربندہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد پھر تیزی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد پھر تیزی

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد پھر تیزی، پانچ سو پوائنٹس ریکور ہونے سے انڈیکس میں تینتیس ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

     پیرکوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس کی شدید مندی کے بعد منگل کو تیزی کا رجحان لوٹ آنے سے سرمایہ کاروں کے اُوسان بحال ہوتے نظر آئے۔

    آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات،،کے پی کے اور وفاق میں معاملات کو بات چیت سے حل کرنے اور آئندہ دنوں اسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سود کم کرنے کی توقعات مارکیٹ میں تیزی کا سبب بنیں۔

    کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 517 پوائنٹس کے نمایاں اضافے سے 33024 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

  • کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا ۔

    بروکرز کے خلاف نیب کی تحقیقات،وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی اطلاعات اور سیاسی ہلچل سے پھیلنے والی منفی افواہیں کراچی اسٹاک ایکس چینج پر چھائی رہیں۔

    ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں دکھائی دی اور اختتام تک اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

     انڈیکس تینتیس ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا اور بتیس ہزار پانچ سو چھ پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ نےاپنے پیروں پرکھڑےہونےکا اشارہ دےدیا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ نےاپنے پیروں پرکھڑےہونےکا اشارہ دےدیا

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ نےاپنے پیروں پرکھڑےہونےکا اشارہ دےدیا، غیر ملکیوں کی جانب سےشئیرزکی فروخت کےباوجود ایک دن میں پانچ سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈکی گئی۔

    جمعرات کوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں سینتیس کروڑ سےزائد شئیرزکی قابل ذکر ٹریڈنگ ہوئی اور ایک دن میں ساڑھےسولہ ارب روپے کا نمایاں کاروبار ہوا۔

    مارکیٹ میں تیزی کی اہم وجہ آئل اینڈگیس کمپنیوں کے شئیرزمیں مقامی سرمایہ کاروں کی بھاری سرمایہ کاری تھی۔

    غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےستائیس لاکھ ڈالرکےشئیرزکی فروخت کو میوچل فنڈزکی جانب سےکی جانےوالی 41 لاکھ ڈالرکی خریداری نے جذب کرلیا اورکاروبارکےاختتام پرمارکیٹ 487 پوائنٹس کےاضافےسے بتیس ہزار 736 پوائنٹس پربند ہوئی۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلےروز مندی کا شکار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلےروز مندی کا شکار

    کراچی: انفرادی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےفروخت کا دبائو، کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتےکےپہلےروز مندی کا شکار ہوگئی۔

    پیرکو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار اُتار چڑھائو کا شکار رہا،آٹو اور فارما سیوٹیکل کمپنیوں کےشئیرز میں خریداری جبکہ سیمنٹ، بینکنگ،  کیمیکل اور آئل اینڈگیس سیکٹر میں فروخت کا دبائو دیکھاگیا۔

    غیرملکی سرمایہ کاروں نےچوالیس لاکھ ڈالر اور بڑے انفرادی سرمایہ کاروں نے اُنہتر لاکھ ڈالرکے شئیرز فروخت کردیئے۔

    کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس ہنڈریڈ پوائنٹس گرکر 32248 پوائنٹس پربند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

    کراچی: غیرملکیوں اورمیوچل فنڈزکی خریداری سےکراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، بتیس ہزار پوائنٹس کی اہم حد بحال ہوگئی۔

    جمعرات کو بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، غیر ملکی سرمایہ کارمسلسل تیسرےروز بھی نیٹ بائیر رہے۔

    جنہوں نےایک کروڑ ستاون لاکھ ڈالرکےشئیرز خریدےجبکہ ایک کروڑ چھتیس لاکھ ڈالرکےشئیرز فروخت کردیئے۔

    میوچل فنڈزکی جانب سےتیس لاکھ ڈالرکی خالص سرمایہ کاری دیکھی گئی جبکہ بینکوں نےتیس لاکھ ڈالرکےشئیرز بیچ دیئے۔

    کاروبارکےاختتام پر 127 پوائنٹس کی تیزی کےساتھ ہنڈریڈ انڈیکس 32014 پوائنٹس پر بند ہوا۔