Tag: karachi super highway

  • کراچی : ڈاکو قرار دے کر3 نوجوانوں پر تشدد کرنے والے 8 ملزمان گرفتار

    کراچی : ڈاکو قرار دے کر3 نوجوانوں پر تشدد کرنے والے 8 ملزمان گرفتار

    کراچی : سپرہائی وے جنجال گوٹھ کے نہتے3نوجوانوں پربدترین تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں علاقہ مکینوں کی جانب سے عام افراد کو ڈاکو بنانے کی کوشش کی گئی، پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے 8 ملزمان پکڑ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مچھرکالونی جیسا ایک اور سانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا، مذکورہ واقعہ4اپریل کو پیش آیا تھا اور رپورٹ گزشتہ روز کیا گیا۔

    سائٹ سپرہائی وے تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے جس کے بعد پولیس نے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقدمہ متاثرہ شخص کے بڑ ے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، بھائی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میرا چھوٹا بھائی 2دوستوں کے ہمراہ جارہا تھا۔

    رات8سے9بجے تک جنجال گوٹھ چوک پہنچا، وہاں25کے قریب افراد نے ان تینوں کو مشتبہ سمجھ کر پکڑلیا اور چور چور کا شور مچادیا وہاں جمع ہونے والے افراد نے تینوں لڑکوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کو دیئے گئے بھائی کے بیان کے مطابق مشتعل افراد نے تینوں لڑکوں کے کپڑے پھاڑدیے اور ان کو ایک کمرے میں لے جا کر بند کر دیا، اور پھر مارپیٹ کی گئی۔

    تشدد کرنے کے بعد تینوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا، بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے ڈاکو بتا کر تینوں کو ہمارے حوالے کیا گیا تھا، کسی کے پاس کوئی پستول یا ممنوعہ شے موجود نہیں تھی۔

    پولیس کے مطابق مقدمے کا نہ کوئی مدعی بنا اور نہ ہی کوئی ثبوت سامنے آئے، واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

    ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے نمائندہ اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ویڈیو میں نشاندہی پر8ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ دیگرکی تلاش جاری ہے، جلد ہی تشدد میں ملوث مزید ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔

  • کراچی سپر ہائی وے پر کیٹل فارم میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو کروڑوں  مالیت کے مویشی لوٹ کر فرار

    کراچی سپر ہائی وے پر کیٹل فارم میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو کروڑوں مالیت کے مویشی لوٹ کر فرار

    کراچی: سپر ہائی وے پرکیٹل فارم میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں 20سے زائد ڈاکو باڑے سے 100سے زائد مویشی لوٹ کر فرار ہوگئے ، لوٹے گئے مویشیوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سپر ہائی وے شمسی سوسائٹی میں ڈیری فارمر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ، جہاں 20سے زائد ڈاکو باڑے سے 100سے زائد مویشی لوٹ کر فرار ہوگئے، متاثرہ فارم مالک کا کہنا ہے کہ لوٹےگئےمویشیوں کی مالیت کروڑوں روپےہے۔

    باڑے کے مالک محمد یونس نے واقعہ سے متعلق درخواست میمن گوٹھ تھانے میں جمع کرادی ہے ، جس میں کہا ہے کہ واقعہ 10 مئی دوپہر ایک سے دو بجے کے درمیان پیش آیا ، بابو چمن ،مجاہد انصاری اور ان کے 15 سے 20 ساتھی میرے باڑے پر آئے، تمام افراد کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور کلہاڑی موجود تھے ان میں سے کچھ افراد مسلح بھی تھے۔محمد یونس

    درخواست گزار نے الزام عائد کیا مجھے کلہاڑی اور ڈنڈے دیکھا کر دھمکایا اور ایک سائٹ پر بیٹھنے کو کہا ، جس کے بعد ڈنڈے اور کلہاڑی سے لیز افرا نے زبردستی باڑے سے 62 گائے اور 62 بچے گاڑی میں لوڈ کر کے لے گئے۔

    باڑے کے مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 سے زائد افراد دو گھنٹے تک مجھے یرغمال بنا کر کارروائی کرتے رہے اور جاتے ہوئے مجھے اور بیوی بچوں کو اغوا کر کے قتل کرنےکی دھمکی بھی دی۔

    درخوست گزار نے کہا کارروائی میں شامل بابو چمن، عابد حسین ،امان اللہ اور جانی انصاری سے میرا پہلے کاروباری لین دین تھا، میمن گوٹھ تھانے کے چکر لگاتا رہا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہو رہی، اعلی حکام سے درخواست ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

  • کراچی:مویشی منڈی میں پارکنگ پرجھگڑا، نوجوان جان سے گیا

    کراچی:مویشی منڈی میں پارکنگ پرجھگڑا، نوجوان جان سے گیا

    کراچی: سپرہائی وے کی مویشی منڈی میں پارکنگ مافیا کے کارندوں نے اٹھائیس سالہ نوجوان کی جان لے لی، پولیس نے پارکنگ ٹھیکیدار کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مویشی منڈی میں پارکنگ پر تلخ کلامی پر پارکنگ مافیا کے کارندوں نے اٹھائیس سالہ وجاہت کی جان لے لی، مقتول وجاہت قربانی کا جانور لینے سہراب گوٹھ پہنچا، جہاں گاڑی کھڑی کرنے پر پارکنگ مافیا کے کارندوں سے جھگڑا ہوگیا، نوجوان بیٹے کی اچانک موت پر باپ بے بسی کی تصویر بن گیا۔

    اس کی دہائی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے، وجاہت کے اہلخانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی اور ماں بیٹے کی راہ تکتی رہی۔

    فیڈرل بی ایریا کارہائشی وجاہت سول ایوی ایشن کا ملازم تھا، پولیس نے پارکنگ کے ٹھکیدار کو دو ساتھیوں سمیت حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

  • کراچی: سپر ہائی وے لنک روڈحادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

    کراچی: سپر ہائی وے لنک روڈحادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

    کراچی: سپر ہائی وے لنک روڈ حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ جانی نقصان ایمرجنسی دروازہ نہ ہونے اور فائر بریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ہوا۔

    لنک روڈ ٹریفک حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق بس نے بلال کالونی سے شکار پور کیلئے سفر شروع کیا اور لنک روڈ پر حادثہ ہوگیا، حادثے کے بعد بس کا ایک دروازہ بند ہوگیا، بس مالک نے ایمرجنسی دروازہ بند کرکے مسافر سیٹ لگا دی تھی، ایمرجنسی راستہ نہ ہونے سے بس سے باہر کھلنے کا راستہ نہیں تھا۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے پر فوری فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی لیکن دو گھنٹے بعد فائر بریگیڈ پہنچی جبکہ اسٹیل مل سے پندرہ منٹ میں فائر بریگیڈ حادثے کی جگہ پہنچ سکتی تھی لیکن اسٹیل مل سے فائر بریگیڈ نہیں بھیجی گئی، حادثہ کسی دہشتگردی کا واقعہ نہیں بلکہ غفلت کا نتیجہ ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی کے قریب سپرہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں سڑسٹھ مسافر زندگی کی بازی ہار گئے، کئی مسافروں کی لاش بری طرح جھلسنے کے باعث ناقابلِ شناخت ہیں۔

    کراچی سے شکارپور جانے والی بدقسمت مسافر بس سپرہائی وے لنک روڈ پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، حادثہ کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اُٹھی، فائربریگیڈ کاعملے کی روایتی تاخیر کے سبب بس مکمل طور پر جل گئی، بس میں آنے اور جانے کا ایک ہی دروازہ تھا، دوسرے دروازے اور ایمرجنسی گیٹ سِیل کرکےاضافی سیٹیں نصب کردی گئی تھی۔

    آگ لگنے کے بعد ایک دروازہ ہونے کے باعث مسافروں کو نکلنے کی مہلت ہی نہ ملی اوروہ جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

    کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ حادثے کے ذمہ داروں سے سختی سے نمٹاجائے گا، ڈاکٹرسیمی جمالی کا کہنا تھا کہ حادثے میں جھلسنے کی وجہ سے متعددلاشیں ناقابل شناخت ہیں، اُن کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔