Tag: karachi supreme court registry

  • کراچی بدامنی کیس،  5 سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش

    کراچی بدامنی کیس، 5 سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش

    کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت ہوئی، حکومت سندھ نے کارکردگی رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق ستمبر دو ہزار تیرہ سے تاحال سترہ ہزار آپریشن میں اسی ہزار ملزمان گرفتار کئے، جن میں پندرہ سو سے زائد قتل کے ملزم اور ٹارگٹ کلرز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی بدامنی کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نے کی، سماعت کے دوران پولیس کارکردگی اور کیمروں کی تنصیب سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

    چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے آئی جی سندھ کو پبلک مقامات کی سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی گارڈ کی آڑ میں دہشتگرد بھرتی ہو رہے ہیں، اسپتالوں کے گارڈز کی اسکریننگ دی جائے۔

    کوئٹہ دھماکے کے تناظر میں انکا کہنا تھا کہ پبلک مقامات کی سیکورٹی بہتر ہوتی تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔

    چیف سیکریٹری سندھ کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد کے چار سو پچاس اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والے پندرہ ہزار ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ پولیس کو غیر سیاسی کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے جبکہ ستمبر دو ہزار تیرہ سے جاری آپریشن میں سترہ ہزار کارروائیاں میں اسّی ہزار ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    رپورٹ کیمطابق سندھ میں دس لاکھ سے زائد افغانی باشندے مقیم ہیں، جن میں سے دو ہزار آٹھ سو چھیانوے افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ اویس شاہ اغواء کیس میں چار افسران کیخلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

  • کراچی: سپریم کورٹ میں قائم مقام آئی جی سندھ کی تعیناتی کیخلاف پٹیشن دائر

    کراچی: سپریم کورٹ میں قائم مقام آئی جی سندھ کی تعیناتی کیخلاف پٹیشن دائر

    کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قائم مقام آئی جی سندھ غلام قادرجمالی کی تعیناتی کے خلاف پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔

    درخواست گزار نے موًقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں آئی جی سندھ تعینات کرنے کا حکم دیا تھا،جس پرتاحال عمل نہیں ہوسکا ہے۔ مستقل آئی جی سندھ تعینات نہ کرکے وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

    درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت کی جانب سے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔