Tag: Karachi Target killing

  • کراچی: فائرنگ کے واقعات، سیاسی کارکن سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے واقعات، سیاسی کارکن سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے برنس روڈ پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور اس کی بہن زخمی ہوگئی، شہریوں نے فائرنگ کرنے والے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا  اور شدید تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔

    مقتول کمال نویں جماعت کا طالب علم تھا، شیر شاہ کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    بلدیہ ٹاؤن پریشان چوک کے قریب فائرنگ سے قادر شاہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا، ترجمان سنی تحریک کے مطابق قادر شاہ سنی تحریک کا علاقائی ذمہ دار تھا۔

  • کراچی: لانڈھی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: لانڈھی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، نیوٹاؤن میں پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد کالونی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران امجد عرف سجاد لنگڑا مارا گیا، کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز اہلکار زخمی ہوا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگرد کالعدم تحریکِ طالبان سوات کا کمانڈر تھا، ہلاک دہشت گرد کراچی میں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    گلشن بونیر میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گرد گرفتار کرلیے، ملزمان کی پناہ گاہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

  • کراچی میں بدامنی برقرار، 3افراد جاں بحق

    کراچی میں بدامنی برقرار، 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں کمی نہ آئی، دہشتگردی کی بھینٹ چڑھنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے، بلدیہ میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت چارملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

    کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے باوجود قتل وغارت گری کا بازار گرم ہے، تھانہ شاہ لطیف کے علاقے بھینس کالونی میں فائرنگ نے ستائیس سالہ واجد کو ابدی نیند سلادیا، لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی۔

    پولیس کے مطابق مقتول کواغواء کے بعد تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، ماڑی پور پرانا ٹرک اڈہ کے قریب بھتے نہ دینے پر فائرنگ کرکے پینتیس سالہ جاوید کو قتل اور پینتالیس سالہ محمد بوٹا کو زخمی کردیا۔

    مقتول اور زخمی گڈز ٹرانسپورٹرز کے ملازم ہیں، لیاری کلاکوٹ، سہراب گوٹھ اور سپر ہائی وے کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات نے تین افراد کو زخمی کردیا ہے۔

  • کراچی:ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ ادا، مقدمہ درج

    کراچی:ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ ادا، مقدمہ درج

    کراچی :پولیس کے دعوووں کے باوجود کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی، گلشن اقبال میں معروف مذہبی اسکالر علامہ طالب جوہری کے داماد ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی نمازجنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا میں ادا کی گئی، کراچی بار نے آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب علامہ طالب جوہری کے داماد کے قتل کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی تھانہ میں درج کردیا گیا ہے، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے،مقدمہ انسداد دہشت گردی قتل اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گلشن اقبال تیرہ ڈی میں ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،  جس کے نیتجے میں ایڈووکیٹ مبارک علی کاظمی جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ قریب موجود اہلکاروں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی لیکن وہ فرار ہوگئے۔

    ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی معروف مذہبی اسکالرعلامہ طالب جوہری کے داماد تھے،ان کی نمازجنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا میں ادا کی گئی،جس میں مذہبی و سیاسی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی، کراچی میں فرقہ واریت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں گذشتہ چند روز میں شدت آئی ہے جبکہ کراچی پولیس کے اعلیٰ حکام ٹارگٹ کلنگ میں کمی لانے کے دعوے کر رہے ہیں۔