Tag: Karachi target killings

  • سال دو ہزار چودہ میں کتنے کرائم ہوئے

    سال دو ہزار چودہ میں کتنے کرائم ہوئے

    کراچی: کئی خاندانوں کے لئے دوہزار چودہ کا سال یادیں چھوڑے جارہا ہے، شہر میں آپریشن جاری ہے اور نئےسال میں یہ آپریشن جاری رہے گا۔

    شہرِ کراچی میں اس سال بھی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں نے 1822 خاندانوں سے ان کے پیاروں کو چھین لیا، پولیس رپورٹ کے مطابق 1822 میں سے 912 ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے، باقی 910 ڈکیتی اور زاتی جھگڑوں کے دوران مارے گئے۔

    ٹارگٹ کلرز نے پولیس کے 142 جوانوں کو بھی شہید کیا۔

    پولیس مقابلوں میں 696 ملزمان مارے گئے، پولیس نے دو سو چھیانوے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا، مجموعی طور پر انیس ہزار چار سو چھالیس ملزمان گرفتار کئے گئے۔

    اس سال بھتہ کی وارداتیں بھی گزشتہ سال کی طرح عروج پر رہیں، تاوان کے لئے ایک سو سترہ افراد کو اغواء کیا گیا، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام پر بھی کچھ نہیں ہوسکا۔

    قانونی ماہرین کے مطابق اس سال کے آخری مہینوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، آپریشن کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں، امید ہے نئے سال کے دوران یہ آپریشن تیز کرکے حالات کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

  • کراچی: ٹارگٹ کلنگ جاری، 1شخص جاں بحق، 2زخمی

    کراچی: ٹارگٹ کلنگ جاری، 1شخص جاں بحق، 2زخمی

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    کراچی کے علاقے منگھو پیر کنواری کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ناظم آباد اور بوٹ بیسن میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دوافراد زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حسن اسکوائر پر منی چینجرز سے ایک کروڑ کی رقم لوٹ لی گئی۔

    دوسری جانب رینجرز نے پیر آباد تھانے کی حدود بنارس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور گیارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان سے ایک ایس ایم جی اور نائن ایم ایم رائفل سینکڑوں کارتوس سمیت چوبیس اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیاراور بارود بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

    گرفتار ہونے والے ملزمان میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی شامل ہیں، تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، ٹارگٹڈ آپریشن میں تین سو زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    اُدھر رینجرز اور ایس آئی یو اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں بینک فراڈ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو شارع فیصل پر ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، ملزمان پر بینک ملازم کی ملی بھگت سے پینسٹھ کروڑ روپے کےفراڈ کا الزام ہے۔

    کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا ہے۔