Tag: Karachi targeted operation

  • کراچی:پولیس اور رینجرز کی کارروائی،11ملزمان گرفتار

    کراچی:پولیس اور رینجرز کی کارروائی،11ملزمان گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کاروائیاں کرکے گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا  جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے عوامی کالونی میں لنک روڈ کے قریب پولیس نے شہریوں سے چھینا جھپٹی کرنے والے دو ڈاکوؤں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا، ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈکیتوں کی شناخت عدنان اور جہاںزیب کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، چھینے گئے موبائل فون اور نقدی بھی بر آمد کرلی گئی۔

    خواجہ اجمیر نگری میں بھی پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیا، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان شدید زخمی بھی ہوگئے۔

    شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

    دوسری جانب اورنگی ٹائون میں ڈکیتی کے دوران اویس نامی شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے تشدد کرکے ہلاک کردیا جبکہ ڈاکو کے فرار ہونے والے 2 ساتھیوں میں سے ایک ساتھی کو بھی عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود میں سادہ لباس اہلکاروں نے کاروائی کرکے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل ہیومن رائٹس کو آر ڈی نیٹر فیصل شیخ کو حراست میں لے لیا، فیصل شیخ کے بھائی کے مطابق 4 گاڑیوں میں سوار سادہ لباس اہلکاروں نے یہ کاروائی کی۔ علاقہ پولیس نے واقعے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

    پرانی سبزی منڈی میں رینجرزکے سرچ آپریشن میں پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، بلدیہ اتحاد ٹاؤن سےایک شخص کی لاش ملی۔

  • کراچی:  قانون نافد کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں

    کراچی: قانون نافد کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں

    کراچی : مختلف علاقوں میں قانون نافد کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کاروائیوں میں لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ، سیاسی جماعت کا ایک مبینہ ٹارگٹ کلرسمیت تین ملزمان کو حراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    کراچی میں قانون نافد کرنے والے ادارے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متحرک ہیں، لیاقت آباد ایف سی ایریا قبرستان کے قریب پولیس کا چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ فرخ عرف مایا کو گرفتار کرلیا، ملزم ایس ایچ او سول لائن سمیت متعدد افراد کی ٹار گٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ملزم کو حراست میں لے لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بدنام ٹارگٹ کلر حامد عرف پیا کا دست راست ہے، جس کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔

    اس سے قبل ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم دانش احمد عرف شمسی کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا ملزم بھتہ خوری اور اسٹریٹ کر ائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہے۔

    دوسری جانب جمشید کوارٹرپولیس نے ڈکیتی کو ناکام بنادیا جبکہ مارٹن روڈ پر گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاررائی کی اور ایک ڈاکو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔

    ناظم آباد میں پولیس نے وصولی کرتے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا، بھتہ خور کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا ہے، سہراب گوٹھ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیت گرفتار کرلئے جبکہ انکے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی رقم بھی برآمد بھی ہوئی، ملیرالفلاح سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔

  • کراچی :ٹارگٹڈ کاروائیاں، ملزم ہلاک، 2گینگ وارکارندوں سمیت9گرفتار

    کراچی :ٹارگٹڈ کاروائیاں، ملزم ہلاک، 2گینگ وارکارندوں سمیت9گرفتار

    کراچی : جرائم کے خاتمے کیلئے رات گئے ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئی ، جس میں دو گینگ وار کارندوں سمیت نو ملزمان دھرلیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو مارا گیا اور دو ملزمان زخمی بھی ہوئے، ٹارگٹڈ کاروائیاں پرانا گولیمار،لیاری، نارتھ ناظم آباد، مومن آباد، ڈیفنس اور محمود آباد میں کی گئیں۔

    کراچی میں جرائم کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے، رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے پرانا گولیمار میں چھاپہ مار کر گینگ وار کے کارندہ کو گرفتارکرلیا، ملزم کی نشاندہی پر زیر زمین دفن کلاشنکوف اور دو پستول برآمد کرلیے گئے.۔

    لیاری کے علاقے سنگولین سے بھی گینگ وار کارندے ارسلان عرف مواچھ گوٹھ کو تین ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئیں۔

    دوسری جانب نارتھ ناظم آباد کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس کےمطابق ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    پولیس نے ڈیفنس ،محمودآباد اور ناظم آباد سے بھی لوٹ مارمیں ملوث تین ملزمان حراست میں لے لیا، پاک کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ڈاکٹر پریتم داس زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی :رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، تین دہشتگرد ہلاک، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی :رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، تین دہشتگرد ہلاک، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : مختلف علاقوں میں رات گئے رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ دو ٹارگٹ کلرز کو اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار کرلیا۔

    کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، رینجرز نے رات گئے لیاری کے علاقے گل محمد لین میں ٹارگٹڈ کارروائی کی، دہشتگردوں نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

    دوسری جانب رضویہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کےدوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر محمد شاہد عرف بچنگا اورمحمد علی عرف علی شوٹر نے دوران تفتیش اورنگی ٹاؤن ،بلدیہ سمیت مختلف علاقوں میں بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

    پولیس نے صدر کے مضافاتی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کے دوران پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،6ملزمان گرفتار

    کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،6ملزمان گرفتار

    کراچی : مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکےتین ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    کراچی میں امن کیلئے پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہے، کرائم برانچ پولیس نے مختلف علاقوں سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی اکرم ابڑو کے مطابق ریحان،عارف اور دانش قتل اور بھتہ خوری سمیت پولیس موبائل پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث ہیں۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاون میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    دوسری جانب گارڈن پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان شاکر،کامران اور وقار کو گرفتار کرلیا، اے ایس پی شہلا قریشی کے مطابق گرفتار ملزمان دوہزارنو میں محرم الحرام میں بم دھماکے کے دوران مارکیٹ نظر آتش کرنے میں ملوث تھے۔

  • کراچی: پُرتشدد کارروائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئیں

    کراچی: پُرتشدد کارروائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئیں

    کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود پُرتشدد کارروائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئیں، ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی جبکہ مختلف کارروائیوں میں درجن بھر سے زائد افراد گرفتار کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میٹروول میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، ملیر میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، ناظم آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنیوالا ملزم بلال سول اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا۔

    ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک نے تھانہ سولجر بازار کے ایس ایچ او کیلئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ روز ملیر میں ہونیوالے دھماکے کے بعد سالار اور داؤد گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن کچی شراب اور چار سو کلو گرام بھنگ برآمد ہوئی، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار جبکہ دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    رات گئے ڈیفنس میں خیابان اتحاد کے قریب پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس نے پریڈی تھانے کی حدود میں شیشہ بار پر کارورائی کرکے چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔

  • کراچی: ٹارگٹڈ کارروائیاں،20سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: ٹارگٹڈ کارروائیاں،20سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں کے بعد کالعدم جماعت کے کارندوں سمیت بیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کےقبضے سے دو آوان بم اور اسلحہ برآمد ہوا، سائیٹ ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد کالعدم جماعت کے دو کارندے زخمی حالت میں پکڑے گئے۔

    ملزمان کے قبضے سے چار دستی بم برآمد ہوئے، بلدیہ قائم خانی کالونی میں اینٹی کار لفٹنگ پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، مومن آباد پولیس نے تین جواری حراست میں لے لئے۔

    کورنگی عوامی کالونی میں پولیس نے چار ملزمان دھرلیے جبکہ ڈیفنس لائبریری اور مچھر کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

  • کراچی: پولیس مقابلے، 3مبینہ ملزمان ہلاک ، 40 گرفتار

    کراچی: پولیس مقابلے، 3مبینہ ملزمان ہلاک ، 40 گرفتار

    کراچی: ڈاکوؤں نے باپ اور بیٹے کو ابدی نیند سلادیا جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چالیس افراد کو حراست میں لے لیا۔

    مجرموں کی وارداتیں، رینجرزاورپولیس کی ڈاکووؤں اور مجرموں کی سرکوبی کی سرتوڑکوششیں جاری ہیں، کورنگی میں ڈاکوؤں نے باپ اور بیٹے کو موت کی نیند سلادیا، پولیس کے مطابق ڈاکو جیسے ہی گھر میں داخل ہوئے مکینوں نے مزاحمت کردی۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کے سات افراد زخمی ہوئے، جن میں باپ اور بیٹا اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

    دوسری جانب سپر ہائی وے افغان بستی کے قریب رینجرز سے مقابلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    نیو کراچی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا، گلبہار کے علاقے سے پولیس نے ٹی ٹی پی کے چارمشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ ،دستی بم، مسروقہ موٹر سائیکل اور رکشہ برآمد کرلیا۔

    عائشہ منزل، شاہ فیصل کالونی اور الفلاح کے علاقوں سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

  • کراچی: گرینڈ آپریشن مقابلےمیں وصی اللہ گروپ کا نویدعرف کمانڈوماراگیا

    کراچی: گرینڈ آپریشن مقابلےمیں وصی اللہ گروپ کا نویدعرف کمانڈوماراگیا

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران چار افراد جاں بحق ہوگئے، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران گینگ وار کے ملزم سمیت تین ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا، ٹمبر مارکیٹ کے قریب نشتر روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، لسبیلہ پل کے نیچے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔

    دوسری جانب سعودآباد نمبر تین میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر گھر کے صحن میں دفنائی گئی اصغر نامی شخص کی لاش برآمد کرلی مقتول کو تین سال قبل اس کے بیٹے نے گھریلو تنازعے کی بنا پرقتل کرکے اس کی لاش کو گرھ کے صحن میں دفنا دیا تھا گرفتار ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کا اھم ملزم نوید عرف کمانڈو مارا گیا، پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق وسیع اللہ لاکھو گروپ سے تھا، جو بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تھا۔

     گلشن اقبال تیرہ ڈی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ایک ملزم مارا گیا، جبکہ دیگر تین ساتھی قریبی گھر میں چھپ گئے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے تیرہ ڈی میں متاثرہ گلی میں ملزمان کی گرفتاری کےلئے آپریشن شروع کیا ہے۔مومن آباد میں پولیس مقابلہ ایک ملزم مارا گیا۔

  • کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن بلا تفریق جاری رہےگا، ڈی جی رینجرزسندھ

    کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن بلا تفریق جاری رہےگا، ڈی جی رینجرزسندھ

    کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ٹارگٹڈ آپریشن کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیکٹر کمانڈرز سمیت رینجرز کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

    اجلاس میں شہر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شہر میں جاری رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کو بلا تفریق جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی کی شہریوں بالخصوص تاجر، صنعتکار اور ڈاکٹرز سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ شہریوں کی حفاطت کو یقینی بنایا جائے گا، انھوں نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، ٹارگٹ کلرز کی موجودگی یا دیگر جرائم کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن ون ون زیرو ون پر دیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایم کی ایم نے سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر یومِ سوگ کا اعلان کیا، کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں ہڑتال رہی۔

    کارکن کے ماورائے عدالت قتل پر قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے، انھوں نے کہا کہ آئندہ کارکن شہید ہوا تو اگلےدن پہیہ جام ہوگا۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم نواز شریف نے ایم کیوایم کے کارکن سہیل احمد کا قتل کا نوٹس لیا اور وزیرِاعلیٰ سندھ نےتحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔