Tag: Karachi temperatures

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر، پارہ  40ڈگری کو چھو گیا

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر، پارہ 40ڈگری کو چھو گیا

    کراچی : شہر قائد میں سورج کاپارہ 40ڈگری کو چھوگیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو مزید2 روز تک رہے گی، اس دوران پارہ41ڈگری تک جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا دوسرا روز ہے ، محکمہ موسمیات نے اس ہیٹ ویو کو درمیانے درجہ کا قرار دیا ہے، صبح دس بجے پارہ 32 ڈگری تک جا پہنچا تھا اور دوپہربارہ بجے 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک بجے کے بعد گرمی میں مزید اضافہ ہوا پارہ 40 ڈگری کو چھوگیا۔

    چیف میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند ہے اور شمال مشرق کی سمت سے ہوا10 کلومیٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ہیٹ ویو مزید2 روز تک رہے گی اور اس دوران درجہ حرارت ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے 15 مئی کو ایک اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ سے چودہ مئی کے دوران مٖغربی ہوائوں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے

    دوسری جانب آج ملک کےبیشترحصوں میں موسم خشک رہےگا، محکمہ موسمیات کےمطابق پشاورمیں موسم ابر آلود، جبکہ سوات مالاکنڈ اور دیگر علاقوں سمیت اسلام آباد، گوجر خان، کھاریاں میں بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں آندھی او گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    رات گئے ضلع اوکاڑہ،حافظ آباد،دیامرمیں بارش ہوئی جبکہ بونیر میں بجلی گرنے سے تین خواتین زخمی ہو گئیں۔

  • کراچی کا درجہ حرارت مزید نیچے آنے کی پیشگوئی

    کراچی کا درجہ حرارت مزید نیچے آنے کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی کا درجہ حرارت مزید نیچے آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رات میں سردی میں اضافے کا امکان ہے جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد ہے ، کراچی میں بھی سرد ہواؤں کا گشت جاری ہے اور رات میں سردی میں اضافے کا امکان ہے جبکہ موسم جزوی ابرآلود رہے گا۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28سے30ڈگری تک رہے گا۔

    کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ، سخت سردی میں مڈل کےامتحانات دینے والے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، طلباء کا کہنا ہے کہ کلاس رومزمیں ہیٹرز نہیں جبکہ دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہےگا اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ،لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    شمالی علاقے آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ پنجاب کے میدانی اور سندھ کے بالائی علا قوں میں دھند چھائے رہنےکاامکان ہے۔۔

  • کراچی میں  درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

    کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

    کراچی: شہر قائد کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پارہ 40 ڈگری سے بھی اوپر جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بھی شہرمیں موسم شدیدگرم رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے۔

    شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، ہوامیں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے، نمی کا تناسب بڑھنے سےگرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    دوسری جانب حکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی،کوئٹہ،لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لیکن مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور، کوہاٹ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

    گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں عید کے پہلے اوردوسرے روز ہیٹ ویو کا امکان

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ کیا تھا ، جس میں عید کے پہلے اور دوسرے روز شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے ، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ عید کے تیسرے سے موسم بہتر ہونا شروع جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا 15 جون کے بعد سے موسم میں تبدیلی آئے گی ساٹ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی اوراگست کا مہینہ مون سون ہو گا۔