Tag: karachi timber market fire

  • وزیراعلیٰ سندھ کا رابطہ، وزیرِاعظم کی امداد کی یقین دہانی

    وزیراعلیٰ سندھ کا رابطہ، وزیرِاعظم کی امداد کی یقین دہانی

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے وزیرِاعلیٰ سندھ کے رابطے پر ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کیلئے امداد کی یقین دہانی کرادی ہیں۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیرِاعظم نواز شریف سے رابطہ کیا اور انہیں ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے ہونیوالے نقصانات سے آگاہ کیا۔

    وزیرِاعظم سے گفتگو کے دوران وزیرِاعلیٰ قائم علی شاہ نے وزیر اعظم کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے مدد کی درخواست کی۔

    وزیرِاعظم نے وفاق کیجانب سے مالی امداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت آتشزدگی کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات سےآگاہ کرے۔ وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

  • حکومت ٹمبر مارکیٹ متاثرین کو فوری معاوضہ ادا کرے، الطاف حسین

    حکومت ٹمبر مارکیٹ متاثرین کو فوری معاوضہ ادا کرے، الطاف حسین

    لندن :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وزیرِاعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ آتشزدگی سے جلنے والی ٹمبرمارکیٹ کا دورہ کرنے سے قاصر ہیں توکم ازکم متاثرہ مکینوں اورتاجروں کےنقصانات کا جائزہ لیکر انہیں فوری معاوضہ ادا کریں۔

    قائد الطاف حسین کا پرانا حاجی کیمپ میں ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ میں حق پرست ارکان اسمبلی، ذمہ داران، کارکنان اور متاثرین سے ٹیلی فونک خطاب میں کہنا تھا کہ ٹمبرمارکیٹ میں لگنےوالی آگ سے صرف تاجروں کے کارخانوں اور دکانوں کو ہی نقصان نہیں پہنچا بلکہ اردگرد کے سینکڑوں گھربھی شدید متاثر ہوئے، ابھی تک وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور کسی وزراء نے جائےحادثے کا دورہ نہیں کیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، متاثرین کی دلجوئی کرنا اور انکی بھرپورمدد کرنا حکومت کا فرض ہے، حکومت سندھ اپنا فرض پورا کرے۔

    انہوں نےکہا کہ وزیرِاعلی سید قائم علی شاہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مصیبت زدہ عوام سے اظہار ہمدردی کریں اور انکی مدد کریں، الطاف حسین نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ انکے حق کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

  • کراچی: ٹمبرمارکیٹ کی آگ پرقابو پالیا ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    کراچی: ٹمبرمارکیٹ کی آگ پرقابو پالیا ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    کراچی: پرانا حاجی کیمپ کے قریب سومرو گلی میں لکڑی کے گودام میں رات 1 بجے کے قریب لگنے والی آگ بالاخر بجھ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری ٹمبرمارکیٹ اور قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ حکام نے گودام میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکرشہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کئے اورپوری رات آگ بجھانے میں مصروف رہے۔

    دوسری جانب آگ سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ فائرٹینڈرکی نا اہلی کی وجہ سے پیش آیا، اگر فائر ٹینڈرز بروقت کارروائی کرتے تو اتنا زیادہ نقصان نہ ہوتا، گھنٹوں سے لگی آگ کے باعث کروڑوں کی لکڑی اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گئی ہے۔

    چیف فائر آفسیر احتشام الدین کا کہنا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ فائر ٹئنڈر دیر سے پہنچے تھے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں اور آگ بجھانے میں مصروف تھیں لیکن آگ اتنے بڑے پیمانے پر لگی کہ ہماری گاڑیاں نہ ہونے کے برابر محسوس ہو رہی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 11 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے جس میں 2 سے 3 گھنٹے لگ جائیں گے۔

    ڈپٹی چیف فائر آفیسر سید امتیاز افضل کا کہنا ہے کہ پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گوداموں اوررہائشی عمارتوں پر لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا ہےجبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پرٹمبرمارکیٹ میں آتشزدگی کےحوالےسے تحقیقاتی کمیٹی کمشنرکراچی اورایڈمنسٹریٹرکراچی پرمشتمل ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ کمیٹی فوری طور پر آگ سے ہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ٹمبر مارکیٹ میں ہونے والے نقصان کا زیادہ سے زیادہ ازالہ کرے گی۔