Tag: karachi to islamabad

  • پی آئی اے کی پرواز نو گھنٹے تاخیر کا شکار، میت لے جانے والے مسافر رُل گئے

    پی آئی اے کی پرواز نو گھنٹے تاخیر کا شکار، میت لے جانے والے مسافر رُل گئے

    کراچی : پی آئی اے کی ایک اور پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے میت لے جانے والے مسافر چارنو گھنٹے تک خوار ہوتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 میں بدترین تاخیر سامنے آئی ہے، شام چار بجے روانہ ہونے والی پرواز کے مسافر ایئر پورٹ پر رُل گئے۔

    جہاز کے ذریعے اسلام آباد میت لے جانے والے مسافر بھی دربدر ہوئے۔ اس حوالے سے پرواز کے آصف نامی مسافر نے میڈیا کو بتایا کہ ابتداء میں پرواز کی روانگی میں تاخیر موسم کی خرابی بتایا گیا۔

    بعد ازاں پرواز میں فنی خرابی کے بارے میں بتایا گیا اور اب بتایا جارہا ہے کہ جدہ سے رات 11بجے پرواز پہنچے گی، مسافرآصف کے مطابق280سے زائد مسافروں کو لاؤنج میں بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا۔

    ۔اس تمام تر صورتحال کے باوجود ایئر لائن انتظامیہ اب بھی معلومات پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے رہی۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر تیکنیکی خرابی کی وجہ سے ہورہی ہے، پرواز آج رات 12 بجے روانہ کردی جائے گی۔

  • وزیراعظم کا استعفی، پی پی کا ٹرین مارچ پر غور

    وزیراعظم کا استعفی، پی پی کا ٹرین مارچ پر غور

    کراچی: وزیر اعظم پر استعفیٰ کے لیے دباؤ بڑھانے کے غرض سے پیپلز پارٹی نے کراچی تا اسلام آباد ٹرین مارچ پر غور شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم پر استعفیٰ کےلیے دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنی قیادت کو تجویز دی ہےکہ کراچی تا اسلام آباد گو نواز گو ٹرین مارچ کیا جائے، اس بڑے مظاہرے کے ذریعے نواز شریف پر استعفیٰ کے لیے دباؤ بڑھایا جائے۔

    تجویز میں کہا گیا ہے کہ ٹرین مارچ کے آغاز پر سندھ میں اور اختتام پر اسلام آباد میں بلاول بھٹو خطاب کریں۔

    اطلاعات ہیں کہ بلاول بھٹو سمیت پارٹی قیادت نے تجویز پر غور شروع کردیا ہے تاہم ابھی اس تجویز کو منظور نہیں کیا گیا۔

  • نئی تیز رفتار گرین لائن ٹرین کی بکنگ کا آغاز

    نئی تیز رفتار گرین لائن ٹرین کی بکنگ کا آغاز

    کراچی : پاکستان ریلوے کی جدید سفری سہولت فراہم کرنے کے لیےنئی تیر رفتار گرین لائن ٹرین کی بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

    ڈی سی او کراچی ناصر نذیر کے مطابق گرین لائن ٹرین کراچی سے اسلام آباد اور کراچی کے درمیان چلے گی اور چوبیس گھنٹے میں مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد پہنچے گی۔

    ترجمان کے مطابق گرین لائن ٹرین ایئرکنڈیشن بزنس کلاس ہوگی، جس کا راولپنڈی سے کراچی کا کرایہ ساڑھے پانچ ہزار اور لاہور سے پانچ ہزار ہو گا۔گرین لائن ایکسپریس میں مسافروں کو کھانا، ناشتہ اور چائے ،وائی فائی اور اخبار کی سہولت بھی پیکج میں شامل ہو گی۔

    ٹرین کراچی سے رات ساڑھے نو بجے روانہ ہو کر دوسرے دن رات پونے نو بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

    اسی طرح اسلام آباد سے سوا تین بجے سہ پہر روانہ ہو کر کراچی دوسرے دن ڈھائی بجے کراچی پہنچے گی۔