Tag: karachi to lahore

  • کراچی سے لاہور جانے والا گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، گاڑیاں مکمل طور تباہ

    کراچی سے لاہور جانے والا گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، گاڑیاں مکمل طور تباہ

    (16 اگست 2025): نواب شاہ میں قومی شاہراہ قاضی احمد ٹول پلازہ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والا گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں قومی شاہراہ قاضی احمد ٹول پلازہ کے قریب ٹرالر الٹ گیا، پولیس کے مطابق ٹرالر پر لوڈ آٹھ گاڑیاں مکمل طور تباہ ہو گئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر نئی گاڑیوں سے بھری ہوئی تھی، تباہ ہونے والی گاڑیوں میں چار فارچونر ایک ریو ڈالا اور تین گرینڈی کاریں شامل ہیں۔

    ٹرالر کلینر نے بتایا ہے کہ حادثہ موٹروے پولیس نے ٹرالر کو چالان کے لیے روکا تو دوسرے ٹرالر نے کاروں سے بھرے ٹرالر کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کاروں سے لدا ٹرالر الٹ گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/multan-loaded-truck-with-overturns-car-1-august-2025/

    اس سے قبل مئی میں کراچی سے اوکاڑہ جانے والا سولر پلیٹ سے بھرا ٹرک مبینہ طور پر لوٹ لیا گیا تھا اور سولر پلیٹ سے بھرے ٹرک کے دو ڈرائیورز کو بھی مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا، ٹرک سے لوٹی گئی سلور پلیٹس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی تھی۔

    متاثرہ ٹرک مالک محمد ابرار نے دعوی کیا کہ سولر پلیٹ لیجانے والا خالی ٹرک شکار پور کے علاقے کی حدود سے لاوارث حالات میں ملا، تھانے کے باہر موجود ہیں مگر پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے۔

    متاثرہ ٹرک مالک محمد ابرار کے مطابق سولر پلیٹس سے بھرا ٹرک 23 مئی کو کراچی سے نکلا ٹرک میں 610 والٹ والی 720 سولر پلیٹس موجود تھیں تین دن سے تھانے کے کے چکر لگا رہے ہیں مگر ایس ایچ او نے مقدمے سے انکار کر دیا۔

  • کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی، مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بادل نالہ اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، یہ ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

    حادثے کی اطلاعات ملتے ہی کراچی کینٹ اسٹیشن  سے ریلیف ٹرین پہنچ گئی، حکام کا بتانا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کو حادثے کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند کردیا گیا۔

    حکام کے مطابق پشاور سے آنے والی خیبر میل کو جنگ شاہی اسٹیشن پر روک دیا گیا، حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو بن قاسم پر جبکہ پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کو جمعہ گوٹھ اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

  • کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس سے متعلق اچھی خبر

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس سے متعلق اچھی خبر

    کراچی: شہر قائد سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 8 ماہ 3 دن بعد دوبارہ بحال کر دی گئی، یکم مئی سے کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں نمایاں کمی بھی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارشوں کے بعد ٹریک متاثر ہونے کے باعث بند کی گئی شالیمار ایکسپریس کو آٹھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد بحال کر دیا گیا، شالیمار ایکسپریس میں نئی کلاس پارلر کار کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کا کرایہ 6 ہزار 4 سو 50 روپے ہوگا۔

    شالیمار ایکسپریس آج صبح 6 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی، افتتاح ڈی ایس ریلوے کراچی اطہر ریاض نے کیا، شالیمار ایکسپریس 19 کوچز پر مشتمل ہے جن میں 2 اے سی بزنس، ایک اے سی پارلر اور 2 اے سی اسٹینڈرڈ شامل ہیں۔

    کوچز میں 12 اکانومی کلاس کے ساتھ ایک ریسٹورینٹ بھی شامل ہے، شالیمار ایکسپریس 1198 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، کراچی سے لاہور تک شالیمار ایکسپریس کے 10 اسٹاپ ہوں گے، ٹرین 17 گھنٹے 45 منٹ میں کراچی سے لاہور پہنچے گی۔

    کراچی کینٹ سے روزانہ صبح 6 بجے روانہ ہونے کے بعد حیدر آباد، ، نوابشاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، رائے ونڈ سے ہوتے ہوئے اُسی تاریخ رات 11 بجکر 45 منٹ پر لاہور اسٹیشن پہنچے گی۔

    ریلوے حکام نے خوش خبری سنائی ہے کہ مسافروں کو یکم سے 15 مئی تک 20 فی صد رعایت دی جائے گی، جب کہ 16 مئی سے 31 مئی تک 10 فی صد رعایت دی جائے گی۔

    آج پہلے روز ٹرین میں 907 مسافر سفر کر رہے ہیں۔

  • روس اور پاکستان کے درمیان کراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ

    روس اور پاکستان کے درمیان کراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ

    اسلام آباد: روس اور پاکستان کے درمیان کراچی سے لاہور تک مائع گیس کی رسائی کیلئے پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ طے پاگیا ہے.

    روسی وزیر توانائی الیگزینڈر نویک اور وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اس معاہدے پر دستخط کئے، کراچی تا لاہور ایل این جی پائپ لائن کی صلاحیت بارہ ارب کیوبک فٹ ہوگی۔ گیارہ سو کلومیٹر طویل اس ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے پر دو ارب ڈالرز لاگت آئے گی۔

    اس پائپ لائن کی تعمیر آر ٹی گلوبل نامی روسی حکومتی کمپنی کرے گی۔

    اس موقعے پر وزیرِاعظم نواز شریف بھی موجود تھے، منصوبے کا پہلا مرحلہ دسمبر دوہزار سترہ تک مکمل ہوجائے گا۔

    وز یر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں روسی کمپنیوں کا وسیعی تجربہ ہے اور پاکستان کو اس سے فائدہ ہوگا.