Tag: karachi traders

  • لاک ڈاؤن ، کراچی کے تاجروں کی آن لائن کاروبار چلانے کی درخواست

    لاک ڈاؤن ، کراچی کے تاجروں کی آن لائن کاروبار چلانے کی درخواست

    کراچی : شہر قائد میں تاجروں نے گورنر سندھ سے آن لائن کاروبار چلانے کی درخواست کرتے ہوئے مطالبہ کیا تاجروں کو پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے بھی فراہم کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی کے تاجروں کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات مین تاجروں نے اپنے مطالبات گورنر سندھ کو پیش کئے۔

    تاجروں نے گورنر سندھ سے آن لائن کاروبار چلانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا جب تک مارکیٹیں بندہیں آن لائن فروخت کی اجازت دی جائے اور 5لاکھ تک بلا سود قرضے بھی فراہم کئے جائیں۔

    گورنر سندھ نے تاجروں کے مسائل کووفاق  اور وزیراعلیٰ کےسامنےرکھنےکی یقین دہانی کرادی ہے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر شاہ نے بھی تاجروں سے ملاقات کیلئے رابطہ کرلیا اور وزیر اعلی سندھ سےملاقات کرانے کا عندیہ دیا ہے۔

    تاجروں کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد اگلے مرحلے میں ناصر شاہ سے ملاقات کریں گے، انتظامیہ مارکیٹیں اور کاروبار کو کھولنے کے لیے فوری فیصلہ کریں۔

    خیال رہے کراچی کے تاجروں کی مارکٹیں کھولنے کے حوالے سے 48 گھنٹے کا وقت آج رات ختم ہورہا ہے، تاجروں نے د و روز قبل کمشنر کراچی اور ایڈیشنل کراچی کی درخواست پر دوکانیں کھولنے کے فیصلے کو دو دن کیلئے موخر کر دیا تھا۔

  • الیکشن 2018: کراچی کے تاجر اس بار کسے ووٹ دیں گے اور کیوں؟

    الیکشن 2018: کراچی کے تاجر اس بار کسے ووٹ دیں گے اور کیوں؟

    کراچی : الیکشن2018کی آمد آمد ہے، اس حوالے سے دیگر شہروں کے علاوہ شہر کراچی کی اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کراچی کے تاجر اس بار کیا سوچ رہے ہیں ؟

    اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کے میزبان اقرار الحسن نے کراچی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے تعلق رکھنے والے افراد سے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی جسے ہم ویب سائٹ کے قارئین تک پہنچا رہے ہیں۔

    کراچی کا تاجر طبقہ الیکشن کے بارے میں کیا سوچ رکھتا ہے، بھتہ خوری اور دہشت گردی سے متاثرہ تاجر کسے نجات دہندہ سمجھتے ہیں؟ یہ جاننے کیلئے اقرار الحسن نے کراچی کے مرکز صدر میں تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    آل کراچی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر عتیق میر نے سرعام ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو انتخابات میں جو کراچی کی صورتحال رہی اس کو دیکھتے ہوئے ہم کبھی دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے کہ جس یہ شہر دوبارہ بھتہ خوروں یا دہشت گردوں کے ہاتھوں میں چلا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اس بار ہم ان جماعتوں کو مینڈیٹ نہیں دیں گے۔

    اس موقع پر دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ووٹ ضرور ڈالیں اور اس کا صحیح استعمال کریں، بعد ازاں سرعام ٹیم کی جانب سے مارکیٹ سروے میں دکانداروں نے ووٹ دینے سے متعلق ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • کراچی کے تاجروں‌ کو افغانستان سے بھتے کی کالز موصول

    کراچی کے تاجروں‌ کو افغانستان سے بھتے کی کالز موصول

    کراچی: شہرقائد میں بھتہ خوری کے واقعات پھر شروع ہونے لگے، تاجروں کو افغانستان سے بھتے کے لیے فون کالز آنے لگیں جس پر تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    اطلاعات کے مطابق فروٹ منڈی کے تاجر شائستہ خان سے افغانستان سے آنے والی کالز میں بھتہ طلب کیا گیا ہے بصورت دیگر خاندان سمیت جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔


    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر شاہ نواز شاہ کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر بھتہ خوری کے واقعات شروع ہوگئے ہیں، فروٹ منڈی کے ایک پرانے تاجر شائستہ خان کو بھتہ خوری کے لیے جس نمبر سے کال موصول ہوئی ہے وہ افغانستان کا نمبر ہے اور انہیں بھاری رقم کی ادائیگی کے لیے ایک بار نہیں کئی بار افغانستان کے نمبر سے کالز آئی ہیں۔

    رپورٹر کے مطابق شائستہ خان کو کال کرنے والا شخص اپنا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتاتا ہے اور دھمکی دیتا ہے کہ وہ بھتے کی رقم کے کر طورخم بارڈر پہنچے ورنہ اسے اس کے خاندان سمیت قتل کردیاجائےگا، بھتہ خور نے دعویٰ کیا کہ اسے شائستہ خان کے تمام خاندان کے افراد سے متعلق معلومات حاصل ہیں جس میں رہائش، گھر اور کاروبار شامل ہیں۔

    رپورٹر کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں بھتہ خوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف فروٹ منڈی کےتاجر شائستہ خان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

  • کراچی تاجر اتحاد کا آج سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان

    کراچی تاجر اتحاد کا آج سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان

    کراچی: تاجر اتحاد نے آج سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد کو نامنظور کرتے ہوئے کراچی کے تاجروں نے کل سندھ اسمبلی کے گھیراو کا اعلان کیا ہے۔

    کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا تھا کہ اس قرارداد سے بھتہ خوروں کو ایک بار پھر بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے، کراچی کو ایک بار پھر بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا، جس طرح کے اختیارات دیئے گئے ہیں وہ ناکافی ہے. اس لئے کراچی کے تاجر اس قرار داد کیخلاف سندھ اسمبلی کا گھیراو کرینگے۔

    عتیق میر کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اقدامات سے تاجروں کو تحفظ ملا تھا لیکن ایک بار پھر ان کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، رینجرز کے اختیارات کی بحالی کے لیے رامن ریلی نکالیں گے.