Tag: karachi traffic

  • ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے 7 اہم ہدایات جاری کر دیں

    ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے 7 اہم ہدایات جاری کر دیں

    کراچی (27 اگست 2025):کراچی شہر میں حادثات کی روک تھام ٹریفک کی روانی اور دیگر اہم معاملات پر ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے تمام متعلقہ افسران کو 7 اہم احکامات جاری کیے ہیں۔

    ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات میں سب سے پہلے بتایا گیا ہے کہ بھیک مانگنے پر مکمل پابندی عائد ہے، جس میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت برداشت نہیں کی جائے گی، لہٰذا چوراہوں اور سگنلز پر بھیک مانگنے والوں کو فوری گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کیا جائے اور تفصیلات ریڈر برانچ کے ساتھ شیئر کی جائیں۔

    ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ
    ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ

    پیر محمد شاہ نے کہا جو اسکول مرکزی شاہراہوں پر ہوں اور ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہوں، وہاں متعلقہ افسران صبح اور چھٹی کے وقت خود موجود رہیں، اسکولوں کے باہر ٹریفک کو قابو میں رکھیں اور طلبہ کو لینے آنے والی گاڑیاں باقاعدہ قطار میں منظم طریقے سے کھڑی کروائیں۔

    تمام چوراہوں کو مکمل طور پر خالی رکھنے اور چوراہے سے 50 میٹر فاصلے تک ناجائز تجاوزات یا پارکنگ کی اجازت نہ دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

    مزید کہا گیا ہے کہ کسی صورت بسوں کی چھت پر مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے، تمام رکشے اورچنگ چی اپنی نمبر پلیٹیں واضح طور پر نصب کروانے کے اقدامات کریں، اور کسی بھی صورت نابالغ ڈرائیونگ کی اجازت نہ دی جائے۔

    ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ عون محمد جاں بحق

    پیر محمد شاہ نے ایک اہم حکم یہ بھی دیا ہے کہ کسی بھی فیکٹری، ادارے یا دفتر کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کا معائنہ کریں، نمبر پلیٹس، ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور انڈیکیٹرز، سائیڈ مررز اور چین درست حالت میں ہوں، سوار کے پاس اصل ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ بھی ہو، بہ صورت دیگر جب تک مالکان شرائط پوری نہ کر لیں موٹر سائیکلیں باؤنڈ کر دی جائیں۔

    پیر محمد شاہ نے کہا کہ اہلکار کی وردی صاف ستھری اور شان دار نظر آنی چاہیے، ان ہدایات کی کسی بھی خلاف ورزی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور غفلت برتنے پر سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • کراچی: انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی: انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    کراچی(25 اگست 2025): ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک ٹریفک حادثہ ڈرگ روڈ انڈر پاس میں پیش آیا، ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ انڈر پاس کے اندر مسافر بس نے 2 موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ایک خاتون زخمی بھی ہوئیں۔

    ریسکیو کی جانب سے میتوں اور زخمی خاتون کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ( جے پی ایم سی) منتقل کیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں 45 سالہ حارث، 30 سالہ شعیب اور 60 سالہ خاتون نائلہ شامل ہیں۔

    ایس ایس پی فرخ رضا کا کہنا ہے کہ حادثہ منی بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، پولیس نے تعاقب کر کے بس تحویل میں لے لی اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیلخلاف کارروائیاں جاری ہے، شہر میں مجموعی طور پر 172 ڈرائیورز کو گوفتار کیا جاچکا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کی 16 سے 19 اپریل تک کی پیشرفت رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر73گاڑیوں  کیخلاف ایف آئی آر درج کیا گیا۔

    ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق 172 گاڑیاں ضبط کرکے عدالتی پراپرٹی ڈکلیئر کیا گیا جبکہ لاپرواہی اور اوور اسپیڈنگ پر6 ڈرائیورز  گرفتار کئے گئے اور اس کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 172 ڈرائیور گرفتار کئےگئے۔

    رپورٹ کے مطابق 3 دن کے دوران غیر رجسٹر 7 گاڑیاں ضبط، سی این جی  کی 19 کٹس ضبط کی گئیں، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو 1099 جرمانے کے چالان کئے گئے اور اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ڈمپر، لوڈر، کمرشل وہیکل کی اسپیڈ 30 مقرر ہے اور ہر صورت عمل کرایا جائے، نابالغ ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر آنے  نہ دیا جائے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور عوامی آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین کا شعور بڑھایا جائے۔

  • کراچی ہیوی ٹریفک: کارگو ٹرین کے لیے خصوصی ریل کوریڈور بنانے کا اعلان

    کراچی ہیوی ٹریفک: کارگو ٹرین کے لیے خصوصی ریل کوریڈور بنانے کا اعلان

    کراچی: پاکستان ریلویز نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کارگو ٹرین کے لیے خصوصی ریل کوریڈور بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    کراچی میں ہیوی ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور اندرون ملک کارگو کی تیز ترسیل کے لیے خصوصی ریلوے ٹریک بنایا جائے گا۔

    پاکستان ریلوے انتظامیہ کے مطابق خصوصی ریلوے ٹریک کراچی پورٹ سے پپری تک 50 کلو میٹر طویل ہوگا، خصوصی کارگو ریلوے ٹریک کوریڈر موجودہ ٹریک کے ساتھ ہی بچھایا جائے گا۔

    منصوبے کے حوالے سے ڈی پی ورلڈ کے دفتر میں این ایل سی کے بریگیڈیئر، ڈی پی ورلڈ کے ڈائریکٹر، اور ریلوے کراچی ڈویژن کے ڈی ایس ناصر خلیلی کے درمیان خصوصی ملاقات ہوئی۔

    یہ خصوصی منصوبہ شہر میں ہیوی ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی فریٹ کوریڈور کا پر مشتمل ہے، خصوصی سرمایہ کاری کا منصوبہ ڈی پی ورلڈ، این ایل سی اور پاکستان ریلوے کا ایک جوائنٹ وینچر ہے۔

    پاکستان کے لاجسٹکس شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم خبر

    ریلوے انتظامیہ کے مطابق یہ ریل کوریڈور کارگو ٹرانسپورٹیشن کے عمل میں معاشی ترقی اور خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کرے گا، اور کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

  • شارع  فیصل سمیت متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

    شارع فیصل سمیت متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

    کراچی: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہر قائد آمد اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کی گئی متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق لکی اسٹار سے شارع فیصل جانیوالی سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

    میٹروپول چورنگی کے اطراف سڑک بھی ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس ضیا الدین روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی ڈی سی چوک، ایم ٹی خان روڈ پر بھی ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں، ایئرپورٹ پر گورنر، وزیراعلیٰ سندھ، وزیر مہمان داری وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایران کے صدر کو الوداع کیا۔

    ایرانی صدر نے دورہ پاکستان میں صدرمملکت، آرمی چیف اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

    اس کے علاوہ ایران کے صدر نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کی، دونوں ملکوں کی دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم کیا گیا۔