Tag: karachi traffic accident

  • کراچی : ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا

    کراچی : ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا

    کراچی : شیر شاہ میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 10سالہ جاں بحق ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شیر شاہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق اور ماں باپ زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے ڈمپر کو اگ لگا دی۔

    پولیس کے مطابق اندوہناک ٹریفک حادثہ شیر شاہ گلبائی فلائی اوور پل کے نیچے پیش آیا، تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل ڈالا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 10 سالہ بچہ جاں بحق، والد اور والدہ شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں35سالہ رضوان اور 30سالہ اہلیہ لارین شامل ہیں، حادثے میں جاں بحق بچے کی لاش اور زخمی والدین کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    گلبائی فلائی اوور چوک پر حادثے کے بعد وہاں موجود مشتعل شہریوں نے ڈمپر نذرآتش کردیا، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : بلدیہ میں ڈمپر نے 3 موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو کچل دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب ڈمپر نے 3 موٹرسائیکل سوار سگے بھائیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہوگیا تھا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تینوں بھائی ہیں، حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ راہب جاں بحق ہوا جبکہ منیر اور صاحب شدید زخمی ہوئے۔

  • ناگن چورنگی پر حادثہ : مشتعل افراد نے 5 ڈمپر نذر آتش کردیے

    ناگن چورنگی پر حادثہ : مشتعل افراد نے 5 ڈمپر نذر آتش کردیے

    کراچی : شہر قائد میں تیز رفتار ڈمپر  نے ایک بار پھر موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، موقع پر موجود لوگوں نے 5  ڈمپر نذر آتش کردیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے پاس تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حادثے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اس موقع پر مشتعل افراد نے شیشے توڑنے کے بعد 5 ڈمپر نذر آتش کردیے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے 5 ڈمپروں کو آگ لگائی، حادثے کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور ناگن چورنگی سے ہی مختلف لوگوں کو ٹکر مارتا ہوا آرہا تھا۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے کہ واقعے میں 2 سے 3 افراد زخمی ہوئے تھے، جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ کسی زخمی کے اسپتال لائے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بلال کالونی، نیو کراچی اور سرسید تھانے کی حدود میں 5 ڈمپرز جلائے گئے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل کراچی میں حب ریور روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

  • کراچی میں تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیا

    کراچی میں تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیا

    کراچی میں موت باٹنے والی تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق روشنیوں کا شہر حادثات کا شہر بن گیا ہے، کراچی میں حادثات کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، دوسری طرف سال 2024 خونی سال بھی ثابت ہوا ہے۔

    کراچی میں حادثات کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، رواں سال اب تک 9 ہزار کے قریب ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 7 سو 71 شہری جاں بحق ہوئے، جب کہ 8 ہزار 174 افراد زخمی ہوئے۔

    تاہم آج سہراب گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 18 سال کا نوجوان معذور ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نیو کراچی کا رہائشی عبید گزشتہ رات سبزی کا اسٹال بند کرکے گھر جارہا تھا۔

    پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ڈرائیور نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ اس کا ڈرائیوئنگ لائسنس جعلی ہے جو کی 1500 روپے میں لیاری سے 2 سال پہلے بنوایا تھا۔

    ڈرائیور حبیب اللہ نے انکشاف کیا کہ لگاڑی چلاتے ہوئے اکثر ٹریفک پولیس روکتی ہے، جعلی لائسنس دکھا کر خرچہ دیتا ہوں تو پولیس والے چھوڑ دیتے ہیں، لرننگ لائسنس 2019 میں بنا 2020 میں ایکسپائر ہوگیا تھا۔

  • کراچی ناردن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    کراچی ناردن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں منگھو پیر ناردن بائی پاس پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔

      ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شحص کا نام عباس جبکہ جابحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، حادثہ پاکستان ہوٹل کے قریب پیش آیا پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، ٹرک کے اوپر بوریاں بھری ہوئی تھی، حادثے کے بعد کار کے مختلف پارٹس سڑک پر دور تک بکھر گئے۔

    تصادم کے دوران ٹرک کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    واضح رہے کہ پولیس کے مطابق رواں برس 15 دسمبر تک شہر میں 500 سے زائد روڈ حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 525 اموات رپورٹ ہوئیں اور مرنے والے 57 فیصد موٹرسائیکل سوار تھے۔