Tag: karachi traffic police

  • نہ سفارش، نہ بحث، کراچی میں ای چالان کا آغاز کب سے ہوگا ؟

    نہ سفارش، نہ بحث، کراچی میں ای چالان کا آغاز کب سے ہوگا ؟

    کراچی: نہ سفارش، نہ بحث، اب چالان ہوگا ثبوت کیساتھ، ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک اور آؤٹ ڈورایڈور ٹائزرزکے درمیان ملاقات ہوئی، آؤٹ ڈور ایڈور ٹائزرز نے ٹریفک پولیس سے تعاون کا اعلان کردیا۔

    100سے زائد مقامات پر ٹریفک آگاہی اشتہارات چلائے جائیں گے، اسٹریمرز اور سائن بورڈز پر ٹریفک قوانین کا مواد جاری کیا جائے گا۔ ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے شہریوں کو آگاہی دی جائے گی۔

    شہر قائد میں جلد ای چالان کا آغاز کیا جا رہا ہے، فیس لیس سسٹم کے تحت خلاف ورزی پر خود کار چالان جاری ہوگا۔ چالان ڈاک کے ذریعے شہری کے گھر پہنچے گا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق چالان کی معلومات ٹریفک پولیس ایپ سے بھی حاصل کی جا سکے گی، شہری زحمت سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

    دوسری جانب سیف سٹی بہاولپور نے ٹریفک نظم و ضبط کو مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلیے 25 جولائی 2025 سے ای چالان نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں خودکار طریقے سے ای چالان جاری کریں گے جس سے قانون نافذ کرنے کے عمل میں شفافیت اور تیزی ممکن ہو سکے گی۔

    ٹریفک پولیس نے متعدد ٹریفک اہلکاروں کے چالان کر دیے

    بہاولپور میں ای چالان کا یہ نظام انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (ITMS) کے تحت فعال کیا گیا ہے جو نہ صرف ٹریفک کی مؤثر نگرانی کرتا ہے بلکہ ڈیفالٹر گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھتا ہے۔

    جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مزین یہ نظام ٹریفک پولیس بہاولپور کیلیے ایک مؤثر معاون ثابت ہوگا اور شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو منظم رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ٹریفک آگاہی پیدا کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

  • کراچی : گاڑی کیوں روکی؟ ڈرائیور نے ٹریفک اہلکار کی وردی پھاڑدی

    کراچی : شہر قائد کی مرکزی شاہراہ شارع فیصل پر کار سوار شہری اور ٹریفک اہلکار میں چالان کرنے پر جھگڑا ہوگیا، ڈرائیور نے اہلکار کی وردی پھاڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق جھگڑے میں دیگر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بھی کار سوار ڈرائیور سے ہاتھا پائی کی، بعد ازاں ٹریفک پولیس کے دفتر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

    اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا مؤقف ہے کہ کارڈرائیور نے چالان کرنے والے سب انسپکٹر پر تشدد کرکے اس کی وردی پھاڑدی اور شارع فیصل ٹریفک چوکی کے شیشے توڑ دیے۔

    پولیس کے مطابق جھگڑا کرنے والے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس کیخلاف تھانہ شارع فیصل میں کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ٹریفک پولیس کا مؤقف ہے کہ رنگین شیشے ہونے پر گاڑی روک کرچالان کیا گیا تھا، چالان کاٹنے پر ڈرائیور نے سب انسپکٹر جمعہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • بارہ ربیع الاوّل : کراچی ٹریفک پولیس نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

    بارہ ربیع الاوّل : کراچی ٹریفک پولیس نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

    کراچی : ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے 12 ربیع الاوّل کے سلسلے میں ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا، جس کے تحت شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے12ربیع الاوّل کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں تمام شاہراہوں پر ٹریفک بلاتعطل بحال رکھی جائیگی۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس حوالے سے5ایس پیز سمیت1019افسران اور اہلکار شاہراہوں پر تعینات کئے جائیں گے، کراچی کے شہری ہنگامی صورتحال یا مدد کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن1915پر کال کرسکتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام ایس پیز اور ٹریفک سیکشن آفیسرز کو خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ جلوسوں کے روٹس سے کچھ فاصلے پر کار پارکنگ کو یقینی بنائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 12ربیع الاول کے موقع پر شہری میوزک، گھڑ سواری، ون ویلنگ، تیز رفتاری اور غل غپاڑہ سے گریز کریں اور سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرکے معزز شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

    انہوں نے ہدایات دیں کہ سڑک پر کسی بھی قسم کی گاڑی کو غلط پارک نہ ہونے دیا جائے بلکہ مختص کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کی جائیں۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ متبادل روٹس اختیار کریں۔ اپنے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

  • نیوایئر نائٹ : کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

    نیوایئر نائٹ : کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

    ون وے، تیزفتاری اور ٹریفک لین کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی ہوگی کراچی : ٹریفک پولیس نے نیوایئر نائٹ کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا، شہریوں کیلئے نیو ائیرنائٹ پر کسی شاہراہ کو بند نہیں کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    نیو ائیرنائٹ سے متعلق روٹ پلان جاری کرتے ہوئے ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سال نو کی خوشی میں شہریوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات کارخ کرے گی، شہریوں کیلئے نیوائیرنائٹ پر کسی شاہراہ کو بند نہیں کیا جائے گا۔

    ۔ ٹریفک پولیس کے روٹ پلان کے مطابق سائلنسر نکال کر موٹرسائیکل چلانے والوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا،ون وے، تیزفتاری اور ٹریفک لین کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی ہوگی۔

    ٹریفک پلان کے مطابق سی ویو سے متصل روڈ پر ٹریفک یکطرفہ چلےگی، سی ویو، شارع فیصل، عبداللہ ہارون روڈ، ضیاالدین احمد روڈ پر پارکنگ ممنوع ہوگی، اس کے علاوہ مائی کلاچی، کورنگی،ایم ٹی خان روڈ پربھی گاڑیوں کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ نیو ائیرنائٹ کے موقع پر تمام ہیوی ٹریفک کو شام چھ بجے سے شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ! ون وے کی خلاف ورزی پر جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

    کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ! ون وے کی خلاف ورزی پر جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی نے کراچی والوں کو خبردار ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر گرفتاری ہوگی جبکہ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔

    ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کا چالان کرنے کے بجائے گرفتارکیا جائے، آپریشن میں ٹریفک، مقامی پولیس کارروائی کرے گی جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    ایڈیشنل آئی جی نے پمپس سے بوتل میں پیڑول بھروانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی بھی ہدایت کردی ہے۔

    گذشتہ سال جولائی میں شہر قائد میں ہیلمٹ کی پابندی کی مہم کی کامیابی کے بعد ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے جارہی ہے، ہمیں محسوس ہوا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر شہری بہت پریشان ہیں، ہیلمٹ مہم اور اب ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا مقصد قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو روکنا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عموماً ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نظر انداز کرتی ہے لیکن اس مہم کے دوران ٹریفک پولیس خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی کرے گی۔

    جاوید علی مہر نے شہریوں کو متنبہ کیا تھا کہ ون وے کی پابندی ان کی اپنی جان کے تحفظ کے لیے ہے ، لہذا شہری اب ون وے کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں۔

  • کراچی والوں نے 70 کروڑ روپے ٹریفک پولیس کی نذر کردیے

    کراچی والوں نے 70 کروڑ روپے ٹریفک پولیس کی نذر کردیے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی سال 2019 میں انتہائی مایوس کن رہی، 70 کروڑ کے بھاری چالان بھی کراچی کی سڑکوں پر چلنے والے بے ہنگم ٹریفک میں تبدیلی نہ لا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2019 میں کراچی کی سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک کا راج رہا، ٹریفک پولیس کا سارا زور جرمانوں پر رہا۔

    صرف 11 ماہ میں شہریوں کو 70 کروڑ کی خطیر رقم کے 33 لاکھ سے زائد چالان تھمائے گئے۔

    رواں سال سب سے زیادہ چالان ون وے اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر کیے گئے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 15 ہزار ڈرائیوروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

    رواں سال اب تک کراچی میں مختلف نوعیت کے حادثات میں 850 سے زائد افراد جاں بحق اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہوئے لیکن ٹریفک پولیس کی توجہ قانون سے زیادہ سرکاری خزانہ بھرنے پر رہی۔

    شہریوں نے ٹریفک پولیس کی جانب سے صرف مخصوص قسم کے چالان اورغریب طبقے کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے۔

  • ہیلمٹ کے بعد کراچی میں رانگ وے پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم

    ہیلمٹ کے بعد کراچی میں رانگ وے پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم

    کراچی: شہر قائد میں ہیلمٹ کی پابندی کی 20 روز تک جاری رہنے والی مہم کی کامیابی کے بعد اب ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کرنے جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں ہیلمٹ پابندی کی مہم کامیابی سے ہم کنار ہوئی، ایک جولائی سے لے کر بیس چلائی تک 300154 چالان کئے گئے جبکہ شہریوں کو اس موقع پر ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ بھی کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ہیلمٹ مہم کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر چار کروڑ پانچ لاکھ تیس ہزار ایک سو روپے کا مہم کے دوران شہریوں کو جرمانہ کیا گیا، جبکہ مہم کے دوران دوبارہ خلاف ورزی کرنے پر 194761 موٹر سائیکل ضبط کی گئیں۔

    ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ اب کراچی کی ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں محسوس ہوا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر شہری بہت پریشان ہیں۔

    شہر کی اہم شاہراہوں پر لوگ بننے کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز بھی اسی طرح کیا جائے گا جس طرح ہیلمٹ مہم کا کیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ مہم اور اب ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا مقصد قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو روکنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عموماً ٹریفک پولیس ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نظر انداز کرتی ہے لیکن اس مہم کے دوران ٹریفک پولیس خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی کرے گی۔

    جاوید علی مہر نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ ون وے کی پابندی ان کی اپنی جان کے تحفظ کے لیے ہے ، لہذا شہری اب ون وے کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ہونے والے بیشتر ٹریفک حادثات کا سبب بھی ون وی کی خلاف ورزی ہے۔ نئی مہم کے حوالے سے تمام ٹریفک اہلکاروں کو آگاہی دی جا چکی ہے، ٹریفک پولیس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے کہ مہم کے دوران کسی بھی شہری کے ساتھ کوئی زیادتی نہ کی جائے۔

    ڈی آئی جی ٹریفک نے ہیلمٹ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے پر مہم میں تعاون کرنے والے میڈیا اور دیگر سول سوسائٹی کا بھی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

  • شہرقائد کے ٹریفک پولیس اہلکارازخود خطرناک گڑھے بھرنے لگے

    شہرقائد کے ٹریفک پولیس اہلکارازخود خطرناک گڑھے بھرنے لگے

    کراچی: شہرقائد کی ٹریفک پولیس اہلکارعوام کی سہولت کو مدنظررکھتے ہوئے سڑکوں پر موجود گڑھے از خود ہی بھرنے لگے، سڑکوں پر موجود یہ گڑھے آئے دن حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سلطان آباد کے این ایل سی چوک پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت ان گڑھو ں کوبھرا تاکہ شہری محفوظ سفر کرسکیں۔

    ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر نجیب کے مطابق پولیس اہلکاروں نےیہ کام ازخود انجام دیا اور گڑھے پر کرنے کا مقصد حادثات کی روک تھا م اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ان گڑھوں کے سبب آئے دن شہرقائد میں حادثات پیش آتے ہیں ۔ رواں اور محفوظ سڑکیں ہی شہریوں کے محفوظ سفر کی اولین ضمانت ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر نجیب کے مطابق کچھ روز قبل سب میرین ہائی وے پر بھی ایک گاڑی گڑھے میں گرگئی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

    ٹریفک پولیس کراچی

    اسی نوعیت کے واقعات کی روک تھا م کے لیے این ایل سی چوک پر متعین ٹریفک اہلکاروں نے ازخود ان گڑہوں کو بھرنے کا فیصلہ کیا جوکہ قابلَ ستائش اقدام ہے، اسی نوعیت کے اقدامات سے عوام اور پولیس کے درمیان اختلافات ختم ہوں گے اور بہتر پولیسنگ میں مدد ملے گی۔

  • کراچی: ٹریفک پولیس افسر کی رشوت وصولی، ویڈیو وائرل

    کراچی: ٹریفک پولیس افسر کی رشوت وصولی، ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد میں ٹریفک پولیس افسر کی رشوت وصول کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کےنمائندے نذیر شاہ کے مطابق یہ واقعہ واٹر پمپ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ٹریفک پولیس کے افسر نے ایک تیزرفتار بس کو روکا جس میں مسافروں کو چھت پر بھی بٹھایا ہوا تھا۔

    بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر اترے اور افسر سے بات چیت شروع کی جب پر ٹریفک پولیس افسر نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی شقیں بتانی شروع کردیں جس پر اور چالان اور جرمانے کی رقم بھی بتائی۔


    بعدازاں دونوں نے ٹریفک پولیس کے افسر کے ہاتھ پر 200 روپے رکھے تو افسر کا غصہ ایک دم ختم ہوگیا اور تمام خلاف ورزیاں جائز ہوگئیں۔
    بس میں بیٹھے ایک شہری نے بس کے ٹوٹے ہوئے شیشے سے پوری ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ افسر نے رقم وصولی کے بعد چالان بک بائیک کے ڈبے میں ڈالی اور چلا گیا۔

    ٹریفک پولیس افسر معطل

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور بعدازاں میڈیا پر آنے کے بعد ٹریفک پولیس افسر کو معطل کردیا گیا۔

  • کراچی: ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن،64 بس ڈرائیورز گرفتار

    کراچی: ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن،64 بس ڈرائیورز گرفتار

    کراچی: ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 64 بس ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا ، ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن گاڑیاں تیز چلانے اور ریس لگانے والوں کے خلاف کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، کریک ڈاؤن کے دوران 64 بس ڈرائیورز کو گرفتار کرکے گاڑیاں ضبط کرلی گئیں ہیں۔

    ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن گاڑیاں تیزچلانے اور ریس لگانے والوں کے خلاف کیا جارہا ہے،  ایک روزمیں فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر ایک سو اٹہتر گاڑیاں ضبط کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈرائیورز کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ گرفتار ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں اور انہیں آج عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے یہ کاروائی ٹریفک حادثات میں طالبات سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد شروع کی گئی ہے۔

    یہاں پڑھیں:کراچی: یونیورسٹی روڈ پر بس لوگوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق

    جمعرات کے روز گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب ایک تیز رفتار بس نے اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑی تھی ، جس کے پیشں نظر حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے تھے۔

    یہاں پڑھیں:کراچی : پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا

    گذشتہ روز بھی  ایک افسوناک واقعے میں مسافر بس نے پٹیل پاڑہ میں ایک طالبعلم کو کچل دیا تھا۔